08/05/2026
پشاور، 7 مئی 2026
*خیبر پختونخوا حکومت کا تاریخی اقدام*
*14 ہزار ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کیلئے وزارتی کمیٹی کا اصولی فیصلہ*
(پشاور) خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ایڈہاک اساتذہ کیلئے ایک بڑا اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے 14 ہزار اساتذہ کی مستقلی پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، مشیر خزانہ مزمل اسلم، سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد خالد خان، ایڈیشنل سیکرٹری فوزیہ، ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم نغمانہ سردار سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد خالد خان نے اجلاس کو ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی سے متعلق کیس، قانونی و انتظامی پہلوؤں اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں سال 2022 میں بھرتی ہونے والے اُن اساتذہ کی مستقلی کی منظوری دی گئی جو مختلف انتظامی وجوہات کی بنا پر ریگولرائزیشن کے عمل سے رہ گئے تھے۔ وزارتی کمیٹی نے ان اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر ریگولر کرنے پر اصولی اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس کی باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ اور پھر صوبائی اسمبلی سے حاصل کی جائے گی۔
اجلاس کے دوران مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ ریگولرائزیشن نوٹیفکیشن جاری ہونے کے فوری بعد ایک میہنے کے اندر اپنے سی پی فنڈ اکاؤنٹس کھولیں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 12 فیصد شیئر سے بروقت استفادہ حاصل کیا جا سکے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی ان کا جائز حق تھا اور حکومت نے اس حق کی فراہمی کیلئے عملی پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے صوبے کے مختلف اضلاع کے تقریباً 14 ہزار میل و فی میل اساتذہ مستفید ہوں گے، جس سے نہ صرف اساتذہ کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ تعلیمی نظام مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔
08/05/2026
*خیبر پختونخوا میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت، PSRA بورڈ اجلاس میں متعدد مثبت فیصلے*
*نجی تعلیمی اداروں کیلئے ریلیف، سمسٹر سسٹم اور انٹرزونل سمر کیمپ تجاویز کی منظوری پر پیش رفت*
پریس ریلیز
پشاور، 7 مئی 2026
پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (PSRA) کا پچیسواں اجلاس محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری محمد خالد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پسرا جاوید اقبال، محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے، اٹھارٹی میں موجود والدین اور نجی تعلیمی اداروں کے منتخب نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں نجی تعلیمی شعبے کی بہتری، طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا اور متعدد مثبت فیصلے کیے گئے۔
سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے مابین مؤثر ہم آہنگی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو جدید، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت کے ذریعے ایسے اصلاحاتی اقدامات متعارف کروا رہا ہے جن سے نہ صرف تدریسی معیار بہتر ہوگا بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو بھی فروغ ملے گا۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر، سوات اور شانگلہ میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثرہ نجی تعلیمی اداروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی۔ اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق متاثرہ 36 رجسٹرڈ نجی تعلیمی ادارے تعلیمی سال 2026-27 اور 2027-28 کی تجدید فیس بغیر کسی لیٹ فیس یا سرچارج کے مشترکہ طور پر تعلیمی سال 2028-29 میں جمع کرا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد متاثرہ اداروں کو مالی سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔
اجلاس میں صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں سمسٹر سسٹم نافذ کرنے کے اصولی فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔ نئے تعلیمی نظام کے تحت صوبے کو سمر اور ونٹر زونز میں تقسیم کرتے ہوئے موسمی حالات کے مطابق تعلیمی شیڈول مرتب کیا جائے گا تاکہ تدریسی عمل میں بہتری، طلبہ کے تعلیمی وقت کا مؤثر استعمال اور موسمی اثرات کے باعث تعلیمی نقصان میں کمی ممکن بنائی جا سکے۔
اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں میں بھی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ سسٹم متعارف کروانے پر اتفاق کیا گیا، جو اس وقت سرکاری اسکولوں میں کامیابی سے جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکساں اور معیاری نظامِ اسیسمنٹ کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نجی اسکولوں میں ڈیجیٹل آئیٹم بینک، اس کے مختلف ماڈیولز اور امتحانی پرچوں کی خودکار تیاری کا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا تاکہ شفاف، مؤثر اور جدید طرزِ امتحانات کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسی طرح اجلاس میں جولائی کے مشترکہ تعطیلاتی عرصے کو ’’انٹرزونل سمر کیمپ‘‘ کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ مجوزہ پروگرام کے تحت طلبہ کو ہم نصابی، تعلیمی، تربیتی، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ان کی تخلیقی، جسمانی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اقدام سے مختلف اضلاع کے طلبہ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو بھی تقویت ملے گی۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نجی تعلیمی شعبے کے ساتھ مؤثر اشتراک اور مشاورت کے ذریعے صوبے میں معیاری، جدید اور طلبہ دوست تعلیمی ماحول کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
06/05/2026
The Secretary of the Elementary & Secondary Education Department, Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Khalid Khan, along with Mr. Qaisar Alam, Managing Director ESEF, visited the Intermediate Examination Centre at Government Higher Secondary School No. 3, Mingora Swat, to assess the ongoing examination arrangements and monitoring mechanisms.
During the visit, the officials emphasized the importance of ensuring a transparent, fair, and disciplined examination process in strict adherence to established standards and procedures. They expressed satisfaction with the administrative arrangements in place and commended the efforts of the staff. Furthermore, they directed the concerned authorities to continue maintaining a conducive and supportive environment for students throughout the examination period.
04/05/2026
4th May 2026*
*E&SE Department Reviews Chief Secretary’s School Visits, Forms Committee for Comprehensive Reform Roadmap*
(PESHAWAR) A high-level meeting was held under the chairmanship of Secretary Elementary & Secondary Education, Mr. Muhammad Khalid Khan, to review key observations and directions emerging from the recent visits of the Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa to educational institutions.
The meeting was attended by the Special Secretary (Development), Managing Director Elementary & Secondary Education Foundation (ESEF), Additional Secretary (Reforms & Implementation), Education Advisor ESRU, Director Education, Additional Secretary (General), and all District Education Officers (DEOs).
During the meeting, a comprehensive discussion was held on further strengthening the school environment and enhancing the quality of the teaching-learning process in light of the Chief Secretary’s observations. Particular emphasis was placed on improving cleanliness and maintenance of school facilities, promoting conceptual and SLO-based learning, and strengthening classroom practices through effective lesson planning and use of teaching aids.
The forum also highlighted the importance of continuous professional development of teachers, enhancement of subject knowledge and language proficiency, and the promotion of student confidence and communication skills. Measures to further strengthen classroom observation mechanisms and provide constructive academic support to teachers were also discussed.
In order to ensure a coordinated and timely implementation of these initiatives, the Secretary Education constituted a five-member committee comprising Additional Secretary (General), Additional Secretary (Reforms & Implementation), Education Advisor, Director Education, and Additional Director Education. The committee has been tasked with developing a comprehensive and actionable roadmap within a short timeframe, incorporating input from all relevant stakeholders.
The department reaffirmed its commitment to translating these directions into practical improvements on the ground, ensuring a conducive learning environment and improved educational outcomes for students across Khyber Pakhtunkhwa.
01/05/2026
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تدریسی و غیر تدریسی خالی آسامیوں کو ہر ماہ باقاعدگی سے E-Transfer پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے۔
تمام اضلاع کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ:
✅ تمام خالی آسامیوں کی تصدیق کے بعد اندراج یقینی بنایا جائے
✅ ہر ماہ کے 1st ورکنگ ڈے تک اپڈیٹ مکمل کی جائے
شفاف تبادلوں اور بہتر انسانی وسائل کے انتظام کے لیے اس عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
29/04/2026
A productive online meeting on Teacher Training Reforms was held with Dr. Mariam Chughtai, chaired by Secretary Elementary & Secondary Education, Muhammad Khalid Khan.
The meeting focused on developing a systematic and sustainable teacher training framework for different categories of teachers, including Primary and Elementary levels. It was proposed that Master Trainers be prepared to further train teachers across the system, ensuring wider reach and long-term capacity building.
Another important proposal highlighted the need for a pilot impact study to assess the effectiveness of previous training programs and identify measurable outcomes in classroom practice.
The Secretary E&SE directed that a Stakeholders Conference on Teacher Training be organized soon, bringing together educationists, relevant government departments, and developmental partners to collectively design a comprehensive way forward.
The meeting was also attended by the Director Directorate of Professional Development (DPD), Director Directorate of Curriculum & Teacher Education (DCTE), and Director Education.
24/04/2026
*خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کے داخلے کیلئے مربوط مہم شروع کرنے کا فیصلہ*
حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں سکول سے باہر بچوں کی سکولوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے ایک جامع مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف محکمے مل کر منصوبہ بندی، درست اعدادوشمار کے حصول اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے ذریعے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس چیف سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کی۔
اجلاس میں سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، محکمہ صحت اور بلدیات کے نمائندوں سمیت یونیسیف حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو صوبہ بھر میں سروے کے مجوزہ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اس سروے کے ذریعے ویلج کونسل کی سطح تک ایسے بچوں کا درست ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا جو سکول نہیں جا رہے۔ سروے میں پانچ سے سولہ سال تک کے سکول سے باہر بچوں کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ پانچ سال تک کے بچوں کی آئندہ تعلیمی ضروریات کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کا ڈیٹا سرکاری، نجی، وفاقی تعلیمی اداروں، مدارس، نان فارمل ایجوکیشن سنٹرز اور خصوصی تعلیمی منصوبوں سے حاصل کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق صوبے میں تقریباً 49 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ تاہم حکومت کو امید ہے کہ گھر اور سکول سطح کے سروے سے زیادہ درست اور قابل عمل معلومات حاصل ہوں گی جس کی بنیاد پر ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق منصوبہ بندی، بجٹ اور وسائل کی تقسیم بہتر بنائی جا سکے گی۔
محکمہ صحت اور بلدیات اس مہم میں اہم کردار ادا کریں گے اور اپنے مقامی نیٹ ورک کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں معاونت فراہم کریں گے۔ حکام کے مطابق اس عمل سے سکول سے باہر بچوں کی ریئل ٹائم میپنگ اور مستقبل میں داخلوں کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کو غریب اور مستحق خاندانوں کی معاونت کیلئے سماجی شراکت دار مقرر کیا گیا ہے تاکہ مالی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم بچوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ موجودہ سرکاری تعلیمی نظام میں فوری طور پر مزید 25 فیصد بچوں کو داخل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے 100 روزہ منصوبہ بھی تیار کرلیا ہے جس کے تحت فوری طور پر تقریباً 60 فیصد سکول سے باہر بچوں کو داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ باقی 40 فیصد بچوں کے داخلے کیلئے مزید وسائل، سکولوں کی توسیع اور ترقیاتی منصوبہ بندی میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی جس پر بھی کام کا آغاز ہوگا۔
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے مجوزہ حکمت عملی کو سراہتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر جلد دستخط کئے جائیں۔ انہوں نے 100 روزہ منصوبہ صوبائی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا کہ نجی شعبے کا کردار اس مہم میں انتہائی اہم ہے اور حکومت ان کی بھرپور شمولیت کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر بچے کو سکول میں داخلہ اور بنیادی تعلیم کی تکمیل کا موقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور ہم اس کو سب سے اہم کام کے طور پر مکمل کریں گے۔
24/04/2026
A meeting was chaired by Mr. Khalid Khan, Secretary Elementary & Secondary Education Department, regarding the proposed budget for FY 2026-27 on both ADP and Current sides.
During the meeting, the Secretary constituted a three-member committee comprising the Additional Secretary (Reforms & Implementation), Chief Planning Officer, and Additional Secretary (General). The committee was directed to finalize the budget proposals for FY 2026-27, ensure rationalization of resources, merge overlapping schemes, and avoid duplication in projects of similar nature.
24/04/2026
The team of Beaconhouse International College held an online meeting with Mr. Khalid Khan, Secretary Elementary & Secondary Education Department, to discuss opportunities for teacher training and professional development.
The agenda of the meeting was focused on exploring the PGCert programme, accredited by the University of Essex and delivered by Beaconhouse International College, as a potential pathway for enhancing teachers’ professional qualifications.
The meeting was also attended by the Additional Secretary (Reforms & Implementation) and the Director, Directorate of Professional Development.
Secretary E&SED directed the Director DPD to engage all relevant stakeholders working in the field of teacher training, organize a consultative workshop on the subject, and examine possible opportunities and future pathways for teachers.
22/04/2026
خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے متعلقہ حکام سےکہا ہے کہ امتحانات میں نقل کے رجان کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک جامعہ اور موثر پلان بنایا جائے تاکہ نقل کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے اور صاف شفاف انداز سے امتحانات کا انعقاد کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں میٹرک کے امتحانات کے لیے حکمت عملی بنانےسے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم محمد خالد ،سپیشل سیکرٹری محمد صالح خان اور امتحانی بورڈز کے چیئرمینوں نے ان لائن شرکت کی اجلاس میں میٹرک امتحانات کو مزید شفاف بنانے سمیت حالیہ امتحانات میں تمام بورڈز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ائندہ ہونے والے میٹرک اور ہائیر سیکنڈری کے امتحانات کے لیے حکمت عملی پلان تیار کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے اس حوالے سےکوآرڈینیشن کمیٹی بھی بنائی گئی۔جو ریزیڈنٹ انسپکٹر کا امتحان میں انچارج ڈسکرپشن کا تعین کرنے کے علاوہ محکمہ تعلیم کےایسے تمام امتحانی عملہ کے خلاف غفلت برتنے پرکاروائی کرے گی جن پر نقل یا دوسرے اعتراضات رپورٹ کیے گئے ہوں۔ اسی طرح امتحانی حال میں جانے سے پہلے طلبہ کی لازمی چیکنگ کرنا ہوگی امتحانی عملے کو ضروری تربیت بھی دی جائے گی ۔صوبائی وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا کہ انہوں نےمیٹرک کے امتحانی مراکزکا دورہ کر کے تفصیلی جائزہ لیاہےاور کئی اہم چیزوں کو نوٹ کرکے متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کلچر اور سوسائٹی کی سب سے بڑی بیماری ہے کہ وہ نقل کو برا نہیں سمجھتی اس کو اپنا حق سمجھتی ہے ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر سخت اور اہم فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل سنوارا جاسکے انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور نقل کرنے والوں پر یو ایف ایم کا کیس ہوگا اور اس کی سزا کم از کم تین سال امتحان کے لئے نااہلی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔