خیبر پختونخوا میں "عوام کا احساس" وژن کے تحت عوامی مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے مؤثر اور جامع نظام لانچ کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی اصلاحات اور فعالیت میں اضافے کا باضابطہ آغاز کر دیا، اور اس کی براہِ راست ذاتی نگرانی کا اعلان۔
ہم اپنے قائد عمران خان کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان سٹیزن پورٹل ای گورننس کی عملی مثال ہے. مقصد یہ ہے کہ عوام کے دکھ درد کا احساس ہر دل میں اترے اور ہر سطح پر نظر آئے۔ عوام کے درد کا احساس ہو تو ہی موثر ڈیلیوری ممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ سُہیل آفریدی
🔹خیبر پختونخوا کے شہری اور سمندر پار پاکستانی پورٹل پر آئیں، شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
🔹دور دراز علاقوں اور انٹرنیٹ سے محروم شہریوں کے لیے دستی (Manual) شکایات درج کرانے کی سہولت۔
🔹صوبے کے تمام اضلاع میں 2,354 ڈیش بورڈز پر دستی شکایات کی سہولت دستیاب ہوگی۔
🔹تمام متعلقہ حکام بروقت ازالے کے ذمہ دار ہوں گے؛ غفلت ناقابلِ برداشت ہوگی۔
🔹جو شکایت ایک دن میں حل ہو سکتی ہو، اگر ہفتہ لگے تو ذمہ داران جوابدہ ہوں گے۔
🔹ای گورننس کے تحت بنائی گئی تمام ایپس کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت یکجا کیا جائے گا۔
🔹وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے آن لائن کھلی کچہریوں کا آغاز۔
🔹کھلی کچہریوں میں موصول شکایات موثر نگرانی کے لیے پورٹل پر اپ لوڈ ہوں گی۔
🔹تیسری سطح پر شکایات کے از خود ازالے کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔
🔹پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبے کے 7.5 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ۔
🔹گزشتہ 3 سال میں 2,15,000 نئی رجسٹریشنز (مرکز میں پی ٹی آئی حکومت نہ ہونے کے باوجود)۔
🔹شہری اطمینان کی شرح 54٪ - ملک بھر میں سب سے زیادہ۔
🔹بحال شدہ نظام سے کارکردگی اور اطمینان میں نمایاں بہتری متوقع۔
Awam Ka Ehsaas
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awam Ka Ehsaas, Government Organization, Chief Minister Secretariate, Peshawar.
وزیراعظم عمران خان نے جب سیٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تو یہ صرف ایک ایپ نہیں تھی بلکہ عوام اور اقتدار کے درمیان کھڑی دیواریں گرانے کا اعلان تھا۔ یہ اس یقین کا اظہار تھا کہ ریاست کا اصل مالک عام شہری ہے، اور اس کی آواز کو ہر حال میں ایوانوں تک پہنچنا ہوگا۔
اسی جذبے، اسی سوچ اور اسی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی ”عوام کا احساس“ کے نام سے سیٹیزن پورٹل کا اجراء کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اس عزم کی علامت ہے کہ اب کوئی شہری اپنے حق کے لیے دفاتر کے چکر نہیں کاٹے گا، کوئی فریادی دروازوں پر ذلیل نہیں ہوگا اور ہر مستحق کو اس کا حق عزت اور وقار کے ساتھ ملے گا۔
"عوام کا احساس" دراصل ایک نام نہیں، ایک پیغام ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کو محسوس کرتی ہے، سنتی ہے اور جواب دیتی ہے۔
یہ وہ راستہ ہے جو انصاف، شفافیت اور خدمت خلق کی طرف جاتا ہے۔
یہی وہ سفر ہے جو ہمیں ریاست مدینہ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی طرف لے جا رہا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Chief Minister Secretariate
Peshawar
