Clerks Association Techical Board Peshawar.

Clerks Association Techical Board Peshawar.

Share

All Technical Board Employee Association (APCA) Peshawar

Photos from Clerks Association Techical Board Peshawar.'s post 01/06/2026

of Offices to Newly Appointed Ministers, Advisors, and Special Assistants.

29/05/2026

سپریم کورٹ آف پاکستان کا سرکاری ملازم میاں بیوی کی ایک ہی شہر میں تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ
​سپریم کورٹ نے ویڈلاک پالیسی کے تحت تبادلے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
​میاں بیوی سرکاری ملازمت میں ہوں تو انہیں ایک ہی سٹیشن پر تعینات کیا جائے، سپریم کورٹ
​عدالتِ عظمیٰ نے پنجاب سروس ٹریبونل اور بورڈ آف ریونیو کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا
​سرکاری ملازم خواتین کو شوہر سے دور رکھ کر بچوں کی اکیلے پرورش پر مجبور کرنا ظلم ہے، عدالت کے اہم ریمارکس
​میاں بیوی کا الگ الگ شہروں میں تعینات ہونا شدید ذہنی تناؤ اور کارکردگی میں کمی کا باعث بنتا ہے، سپریم کورٹ
​ویڈلاک پالیسی محض کاغذی کارروائی نہیں، اس پر روح کے مطابق عمل درآمد لازمی ہے، فیصلہ
صوبے کے تمام محکمے اور انتظامی سربراہان وزیر اعلیٰ کی ویڈلاک پالیسی کے متعلق ہدایات کےپابند ہیں۔سپریم کورٹ
​محکمے 'اسامی خالی نہیں ہے' جیسے لنگڑے بہانے بنا کر میاں بیوی کے تبادلے کی درخواستیں مسترد نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ
​اگر مستقل اسامی دستیاب نہ ہو تو عارضی تبادلے، ڈیپوٹیشن یا کسی دوسرے محکمے میں ایڈجسٹ کر کے میاں بیوی کو اکٹھا کیا جائے۔فیصلہ
​عدالتِ عظمیٰ کا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کو 15 دن کے اندر خاتون ملازمہ کے تبادلے کا نیا حکم جاری کرنے کا حکم
​سپریم کورٹ نے ناہیدہ عزیز بنام چیف سیکرٹری پنجاب کیس کا 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
​جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے اہم فیصلہ سنایا..
پلیز شئیر کرے کسی فائدہ ہو جائے۔۔شکریہ

29/05/2026

Mr. Yasir Saddozai Controller of Examinations at the Board of Technical and Commerce Education Peshawar, extended Eid greetings to Mr. Muhammad Usman Khan, Special Assistant to the Chief Minister. He also congratulated him on his important appointment and expressed his best wishes for his success.❣️

28/05/2026
26/05/2026

چوری کی ڈر سے عید کے نئے جوتے مسجد نہ پہن کر جانے والی قوم کو ایڈوانس عیدالاضحٰی مبارک۔۔

Photos from Clerks Association Techical Board Peshawar.'s post 22/05/2026

پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ نے تعلیمی بورڈ بنوں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی گریڈ 18 کی تقرری روک دی.

پشاور ہائی کورٹ بنوں بنچ نے تعلیمی بورڈ بنوں کی فنانس کمیٹی کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی گریڈ 18 کی اسامی کے لئے مقرر کردہ طریقہ کار اور اہلیت کے معیار کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ جب تک آئی ٹی عملے کے لئے باقاعدہ سروس اسٹرکچر اور قواعد و ضوابط مرتب نہیں کئے جاتے، اس اسامی پر کسی قسم کی تقرری نہیں کی جا سکتی۔

یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے بنوں بینچ کے ڈویژن بنچ نے جاری کیا، جس میں جسٹس محمد طارق آفریدی اور جسٹس ثابت اللہ خان شامل تھے۔ عدالت نے یہ فیصلہ محمد نثار خان کی آئینی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد سنایا ۔ محمد نثار خان تعلیمی بورڈ بنوں میں ویب ماسٹر گریڈ 17 کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل پیر حمید اللہ شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ بی آئی ایس ای بنوں کی فنانس کمیٹی نے اپنے 48 ویں اجلاس میں بدنیتی پر مبنی فیصلہ کرتے ہوئے گریڈ 18 کی آسامی پر ترقی کے لئے ایسا معیار مقرر کیا جس کا مقصد درخواست گزار کو دانستہ طور پر نظر انداز کرنا اور ایک مخصوص فرد کو فائدہ پہنچانا تھا۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ “خیبر پختونخوا بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1990” کے تحت فنانس کمیٹی کے اختیارات صرف بجٹ اور مالی امور تک محدود ہیں، جبکہ ملازمین کی تقرری، ترقی یا اہلیت کا معیار مقرر کرنا اس کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں۔

عدالت نے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے سابقہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ فیصلے میں یاد دہانی کرائی گئی کہ پشاور ہائی کورٹ نے 2016 میں بورڈ ملازمین کے لئے چار ماہ کے اندر جامع سروس سٹرکچر متعارف کرانے کا حکم دیا تھا، جس کی توثیق بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2020 میں بھی کی، تاہم تاحال اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ، فنانس کمیٹی کے 48 ویں اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کی اسامی سے متعلق ایجنڈا آئٹم نمبر 17 کو مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ بورڈ انتظامیہ کو تمام ملازمین کی تقرریوں اور ترقیوں کے لئے جامع سروس رولز مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ، ہائیکورٹ بنچ بنوں نے نئے قواعد و ضوابط کی تشکیل تک ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی بی پی ایس 18 کی اسامی پر ہر قسم کی تقرری روک دی ہے۔

22/05/2026

Posting/transfer

Photos from Clerks Association Techical Board Peshawar.'s post 22/05/2026

نوٹیفکیشن مشیر،معاون خصوصی، وزیر،۔۔وغیرہ وغیرہ

21/05/2026

ظلم که ستم کوه دهوکې کوه خو لمونځ کوه
قتل که لوټمار کوه غلې کوه خو لمونځ کوه

دلته ګېره پرېږده او شېطان باندې لغنت وایه
نوره ټول کارونه د هاغې کوه خو لمونځ کوه

دلته ماملات لکه بیخي د اژدها کوه
دلته نوره سرې ګوتې مزې کوه خو لمونځ کوه

دلته پښتونخوا ده پۀ جمات کښې پټکے واچوه
بیا د پښتنو مرګ ته چندې کوه خو لمونځ کوه

دلته پۀ ډالرو د پښتون وژل جهاد ګڼه
دلته مزدوري د آمرېکې کوه خو لمونځ کوه

تحریر:عادل داوړ

Want your business to be the top-listed Government Service in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


KP Board Of Technical Education 22, Sector B. 1 Phase-5 Hayatabad Peshawar
Peshawar
26000