07/01/2026
*موضوع: یونین کونسل منزری، تحصیل حرمزئی میں 55 کلوگرام خام چرس کی برآمدگی*
*بتاریخ:* حرمزئی، 7 جنوری 2026ء
ڈپٹی کمشنر پشین کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی نے ایس ایچ او پولیس تھانہ علیزئی اور دیگر نفری کے ہمراہ یونین کونسل منزری، نزد پولیس تھانہ علیزئی، میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کے دوران موقع سے 55 کلوگرام خام چرس برآمد کی گئی، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس تھانہ علیزئی کے حوالے کر دیا گیا۔
25/09/2025
اطلاعِ عام برائے انسداد کاشت پوست و بھنگ – تحصیل حرمزئی
معزز عوامِ تحصیل حرمزئی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ بلوچستان اور انسدادِ منشیات قوانین کے تحت پوست (کوکنار) اور بھنگ کی کاشت مکمل طور پر ممنوع اور قابلِ سزا جرم ہے، لہٰذا تمام کسان اور زمین مالکان اپنی زمینوں سے ایسی غیر قانونی فصل کو فوراً تلف کریں بصورت دیگر انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت ان کے خلاف ایف آئی آر درج، گرفتاریاں، زمین ضبطگی اور نام پورتھ شیڈول میں درج کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ اگر کسی علاقے یا گاؤں میں پوست یا بھنگ کی کاشت موجود ہو تو فوری طور پر تحصیل انتظامیہ کو اطلاع دیں، تصاویر یا تفصیل میسنجر کے ذریعے آفیشل فیس بک پیج پر ارسال کی جا سکتی ہے اور اطلاع دہندہ کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔ یہ اقدام عوامی مفاد اور منشیات کے خاتمے کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے، لہٰذا تمام شہری انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
"منشیات سے پاک معاشرہ – ہم سب کی ذمہ داری"
13/09/2025
موضوع: عوامی نوٹس برائے انسداد کاشت پوست و بھنگ
ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے عوام الناس کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ جن زمینوں پر بھنگ یا پوست کی کاشت پائی گئی ہے، مالکان و کاشتکار فوری طور پر اسے تلف کریں، بصورت دیگر انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ان کے نام شیڈول 4 میں شامل کرنا، متعلقہ اراضی کو حکومتی تحویل میں لینا اور ایف آئی آر درج کرنا شامل ہے۔ عوام کو آخری بار تنبیہ کی جاتی ہے کہ کسی صورت بھنگ یا پوست کی کاشت نہ کریں، ورنہ بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
12/09/2025
مورخہ 12 ستمبر 2025 کو ڈپٹی کمشنر پشین کی ہدایت پر زیر دستخطی نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ایکسین اور ایس ڈی او واپڈا علیزئی، حرمزئی گرڈ اسٹیشن کے ذمہ داران اور فلاحی کمیٹی حرمزئی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، ناجائز کنکشنز اور عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر باہمی اتفاق کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے لوڈشیڈنگ اور ناجائز کنکشنز کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔