10/02/2026
TJP District Pishin
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TJP District Pishin, Political organisation, Qazi Housing Scheme Band Road District Pishin, Pishin.
10/02/2026
28/05/2025
یومِ تکبیر — فخرِ پاکستان
28 مئی 1998
یہ دن یاد دلاتا ہے اُس لمحے کو جب پاکستان نے دنیا کو بتا دیا کہ
"ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، مگر کمزور نہیں!"
یہ ہمارے دفاع، عزم، اور خودداری کی علامت ہے۔
ہم آج بھی اپنے شہداء، سائنسدانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس خواب کو حقیقت بنایا۔
پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے!
یومِ تکبیر
پاکستان زندہ باد!💖🇵🇰💖
27/12/2024
With Governor Balochistan, discussions-implications & conclusions.
Sr. Columnist, Spokesman MEASAC Research Institute & TJP/K (Balochistan) with Governor Balochistan Mr. Jaffar Khan Mandokhial.
سینیٹر عبدالشکور خان کیمطابق انھیں اغواء نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے اپنے مسائل تھے!
پھر کوئٹہ چمن شاہراہ 3 روز تک مسلسل بند کیوں رکھا گیا؟؟
عوام کے لاکھوں روپے نقصانات کا زمہ دار کون ہوگا؟؟
28/09/2024
تحریک جوانان پاکستان / کشمیر ضلع پشین، صوبائی وہ ضلعی عہدیداران کی جانب سے ضلعی کیبنٹ کی مٹینگ سے بلائی گئی۔ اجلاس میں ضلع پشین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ جس میں تحریک کو بانی و چیئرمین عبداللہ حمید گل کی ہدایات پر فعال رکھنے کا عزم کیا گیا، نہ صرف بلکہ پشین میں عوام کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جلد ہی ضلع میں پاکستانی پرچم کے تحت رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جائیگا۔
اجلاس میں صوبائی رہنما خانزادہ بشیر خان، طارق خان ترین، سٹار فضل، جبکہ ضلع پشین کے صدر نوراللہ خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری حسن ابدال، اور سنیئر نائب صدر علی محمد خان نے بھی شرکت کی۔
Tehrik Jawanan Pakistan Markaz Tariq Khan Tareen Abdullah Gul ISPR Khanzada Bashir Khan Tareen
07/02/2024
اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے آمین ثمہ آمین
09/01/2024
حلقہ پی بی41 کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی سٹلائٹ ٹاون حلقہ پی بی 41 میں الیکشن کے حوالے سے عوامی رابطہ آفس کا جمعہ کے دن 12 جنوری افتتاح کریں گے پی بی 41 کے عوام اور تحریک جوانان پاکستان کے تمام سینیئر قائدین کارکنان سے اپیل ہیں کہ وہ تین بجے مین سیٹلائٹ ٹاؤن تشریف لائیں
رابطہ نمبر
03048147281
04/12/2023
آرمی چیف کے عزم مصمم کا ایک سال"
طارق خان ترین
1 دسمبر 2023
پاک فوج کے سربراہ فور سٹار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے بطور چیف 28 نومبر 2022 کو پاک فوج کی کمان سنبھال کر ملک کے 17 ویں سپہ سالار بن گئے۔ ملک خداداد پاکستان طرح طرح کے مصائب کا شکار تھا، پاکستان دیوالیہ جیسا نارہ ہر زبان زد عام تھا، وطن عزیز کا ہر شخص مایوسیوں کے دلدل میں دھنستا چلا جارہا تھا۔ سیاسی عدم استحکام کے باوجود بھی سیاسی پارٹیاں بلیم گیم کھیلتے کھیلتے رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ معیشت کی زبوحالی نے معاشی ماہرین کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا۔ غربت، بے روزگاری، مہنگائی جیسے موذی امراض نے پاکستان کو جکڑ کر رکھا ہوا تھا۔ ہم پسماندگی کے اس حد تک جانے لگے کہ جس نے ہمارے تہذیب و تمدن کے خدوخال تک کو نا بخشتے ہوئے ہمیں انسان نما جانور بنا دیا۔ جب سیاست میں سیاستدانوں نے اپنے زاتی، گروہی یا پھر پارٹی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دے کر عوام کو بے یار و مددگار چھوڑا، تو اس شدت نے ہر انسان کو شدت پسند بنایا، مگر یہ ایک ایسی قوم ہے جنہوں نے ظالموں کے ظلم کا جواب ظلم سے نہیں بلکہ صبر سے دے ڈالا۔ ظلم و ذیادتیوں کے ایسے کونسے پہاڑ تھے کہ جنہیں اس عظیم قوم پر نا توڑے گئے۔ مگر عوام کے اس صبر پر اللہ تعالٰی نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسے شخص کو بطور تحفہ آرمی چیف تعینات کردیا کہ جو میرٹ لسٹ میں سرفہرست تھا۔ آرمی چیف کی تعیناتی ہمیشہ سے نچلے درجے میں سے کسی ایک کو اٹھا کر تعینات کردیا جاتا تھا، جس پر عوام کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جاتا رہا کہ پاکستان میں یہ واحد ادارہ ہے کہ جس میں میرٹ بدرجہ اتم موجود ہونے کے باوجود بھی آرمی چیف کے میرٹ لسٹ میں سے تیسرے، چوتھے یہاں تک کہ چٹھے نمبر سے تعیناتی ہوا کرتی ہے؟ اس دیرینہ مسلے کو بھی ختم کردیا گیا اور عوام میں اس فیصلے کو بھرپور پذیرائی ملی۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر پاکستان کی فوج کے اُن افسران میں سے ہیں جو آفیسر ٹریننگ سکول (او ٹی ایس) کے ذریعے آرمی آفیسر بنے۔ ان کا تعلق منگلا کے سترھویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔ حافظ سید عاصم منیر کی ذہانت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہے کہ انہوں صرف دو سالوں میں قرآن کریم جیسے عظیم کتاب کو حفظ کیا۔ انکے دو بھائی ہے اور وہ بھی حافظ قرآن ہے۔ تاریخ کے دریچوں میں یہ بھی ایک انفرادی خصوصیت ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک حافظ قرآن آرمی چیف بنے ہے۔
عاصم منیر کو آرمی چیف بنے ایک سال مکمل ہوچکا، جب انہوں کمان سنبھالی تو انگنت مسائل انہیں ورثہ میں ملی۔ ان مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے آرمی چیف نے کمان سنبھالتے ہی کمان تبدیل کرنے کی سیرمنی کو مختصر کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ انہوں نے پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی، سیاسی، معاشی سرحدات کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں ائینی بحران کے بغیر ملک کے تمام تر مسائل کو بخوبی سرانجام دے کر تمام محاذوں پر احسن کامیابیاں حاصل کی۔ معاشی بحران سے نکلنے کے لئے آرمی چیف نے جنگی بنیادوں پر سپیشل انویسٹمنت فیسیلٹیشن کاونسل (ایس ائی ایف سی) کو قائم کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ایس ائی ایف سی کے قیام کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے نہ صرف بلکہ انہیں تحفظ بھی فراہم کرنا ہے۔ یاد رکھئے کہ اس سے پہلے پاکستان میں بد قسمتی سے پیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول تو درکنار، یہاں ان سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں کی جانب سے الجھائے رکھ کر ان سے کک بیکس لیا جاتا رہا۔ جس کی وجہ سے ان سرمایہ کاروں کی ترجیحات پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کی طرف ہونے لگا۔ جس سے پالستان کو ناتلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آرمی چیف کے اس اقدام سے بیرونی سرمایہ کاروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ سرمایہ کار اب پاکستان کی طرف راغب ہوکر سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ایس ائی ایف سی کے اہداف میں سر فہرست ملک میں ائندہ چار سے پانچ سالوں میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لانا ہے۔ جس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے آرمی چیف بذات خود سرگرم عمل ہے۔ اسی لئے پاکستان کے دوست سعودی عرب نے 25 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات نے بھی 25 ارب ڈالر جبکہ کل ہی آرمی چیف کویت کے دورے پر گئے ہے جہاں سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 ارب ڈالرز کے معاہدے ہوچکے ہے۔ جس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک میں موجود معاشی بحرانوں سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جائیگا۔
اسی کے ساتھ اس ایک سال میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ توازن پیدا کرنے کے لئے آرمی چیف نے سول حکومت کو اپنی بھرپور صلاحیتوں سے معاونت فراہم کی۔ ائی ایم ایف، اور دیگر بیرونی عالمی طاقتوں کے ساتھ جس اعتدالکا مظاہرہ کیا انکی مثال ہمیں ماضی میں نہیں ملتی۔ 2018 کے الیکشن میں انے والی حکومت نے آمریکہ کو خوش کرنے کے لئے سی پیک کو رول بیک کرنے کی مذموم کوششیں کرتے ہوئے تمام تر دستاویزات کو امریکہ کے حوالے کیا۔ جس سے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو شدید دھچکا لگا۔ جنہیں واپس ٹریک پر لانے کے لئے آرمی چیف نے اپنی باکمال صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا چار روزہ دورہ چائنا کا کیا۔ جہاں پر دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی معاملات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور خطے کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے میں دراڑیں ڈالنے والوں کو اس دورے سے منہ کی کھانی پڑی۔ سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے آرمی چیف کے تگ و دو کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہا کہ سی پیک کو اگے بڑھانے میں ان کا انکا کردار رہا ہے۔ ملک کے ساتھ عمران خان کا یہ سلوک کافی نہ تھا کہ بڑی مہارت اور پلاننگ کے ساتھ 9 مئی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ جس میں انکی پارٹی نے تمام حدود کو پار کرتے ہوئے ملکی املاک کو نقصان اور شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرتے ہوئے عالمی میڈیا میں پاکستان کی جگ ہسائی کی۔ یہ ڈرامہ سانحے کی شکل اختیار کرتے ہوئے اس عمل پر مقصود ہوئی کہ کسی بھی طرح سے آرمی کو بدنام کیا جاسکے نہ صرف بلکہ انکے خلاف الم بغاوت بلند کرنا بھی اس کھیل کا حصہ تھا۔ معثوم لوگوں کا استعمال کرکے انہیں فوج کے خلاف مزاحمت کے لئے کھڑے کئے جائے۔ مگر کسے معلوم تھا کہ ہماری آرمی ہر وقت ہر جگہ حکمت و بصیرت اور برداشت کا پیکر رہی ہے۔ فوج نے جس برداشت و تحمل کا مظاہرہ کیا انتہائی طور پر احسن اقدام تھا۔ فوج کے اس اقدام نے پی ٹی ائی کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملاتے ہوئے اس عظم کا اظہار کیا کہ ان تمام ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کی جائیگی تاکہ ائندہ کسی میں اس بات کی جرات نا ہو کہ اپنے ہی ارمی کے خلاف بغاوت کرے۔ آرمی کے ان اقدامات سے ملک میں سیاسی استحکام کو پروان چڑھانے میں مدد ملی۔
ملکی معیشت کو بے تحاشہ نقصان پہناچانے والوں کو شامت تب ائی جب آرمی چیف نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ستمبر کے پہلے ہفتے میں خطاب کیا۔ اس ایک سال میں کرپشن کے خلاف جہاد ، معیشت کی بہتری، جرائم کا خاتمہ، سمگلنگ قبضہ گروپوں کی سرکوبی، منی لانڈرنگ کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم جیسے مشکل پراجیکٹس کی تکمیل کا بھیڑہ اٹھایا۔ ڈالر جہاں آسمان کی بلندیوں کو چو رہا تھا وہی آرمی چیف کے خصوصی ہدایات کی تناظر میں انکی رات کی نیندیں حرام ہونے لگی۔ ڈالر کی قیمت ان دنوں پاکستانی روپوں کے مقابلے میں 340 تک پہنچ چکی تھی، جنہیں 285 تک واپس لایاگیا نہ صرف بلکہ اس حوالے سے کوششیں جاری ہے جب تک کہ ڈالر کو 200 کی سطح سے بھی نیچے نہیں لایا جاتا۔ آرمی چیف کے ان اقدامات سے ملکی کاروبار تیزی سے ترقی کرنے لگی۔ پاکستان میں اگست کے مہینے کے مقابلے میں زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 12.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ ملک میں کاروبار کی تیزی کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 61 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی ۔ کل تک کے اپڈیٹس کے مطابق انڈیکس 796 پوائنٹس اضافے کے بعد 61ہزار 527 پوائنٹس پر موجود ہے۔24 نومبر کو ختم ہونے والے سبکدوش ہونے والے ہفتے کے دوران صحت مند فوائد کے ساتھ بند ہوا جس میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ادارہ جاتی تعاون کے ساتھ جارحانہ خریداری تھی۔بینچ مارک انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2,023.19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور تاریخ میں پہلی بار 61000 نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 61ہزار 527 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
اس علاوہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی سرکوبی کے لئے ریگولیٹرز نے کمر کس لی۔ جن کے خلاف ملک بیشتر علاقوں میں آپریشن کر کے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئی۔ ڈالر زخیرہ کرنے والوں سے اربوں کے ڈالرز پکڑے گئے۔ اسی طرح سے آرمی چیف کے خصوصی ہدایات پر اشیاء خودونوش کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشنز لئے گئے۔ کوئٹہ، کراچی، پشاور کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں چینی کے بڑے بڑے زخائر برآمد کر کے انہیں نیلام کیا گیا اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جارہی ہے۔ ملک میں موجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لئے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہے نہ صرف بلکہ ان افراد کو جرمانہ بھی کیا جارہا ہے۔ ان افسروں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہے جنکے ملی بھگت سے چوری کی ان وارداتوں میں اضافہ ہوا۔ ان افسران کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کئے جا چکے ہے۔ اسی طرح سے ملک میں امن وامان کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے اپیکس کمیٹی کے اجلاسوں میں ملک کے بہتر مفاد فیصلے لئے گئے۔ 15 اگست 2021 میں امریکہ کی افغانستان سے انخلا کے بعد ملک میں دہ-شت-گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔ طال-بان حکومت کے اتے ہی افغا-نستان سے ڈھائی لاکھ وہ لوگ جو اشرف غنی کے حمایتی تھے پاکستان ائے اور یہاں پر آباد ہونے لگے۔ جنہیں پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر رہنے دیا۔ مگر ان افغانوں میں سابقہ افغا-نستان ای-جنسی این ڈی ایس جو انڈی-ن ای-جنسی ر-ا کے ساتھ معاون تھی کے لوگ بھی ائے جنہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنی کاروائیاں شروع کرتے ہوئے معثوم لوگوں کی جانیں لی۔ جس پر پاکستان کی حکومت نے کہیں مرتبہ افغان حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے مگر افغان عبوری حکومت کی جانب سے کوئی کاروائی عمل نہیں لائی گئی۔ جس پر پاکستان نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں موجود تمام افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ یہ عمل جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر افغان پناگزینوں کو بارڈر پار کیا جارہا ہے۔ افغان پناگزینوں کی مکمل انخلا کے بعد اس بات کی توقع رکھی جارہی ہے کہ پاکستان میں موجود دہ-شت-گردی ختم ہوگی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری ائیگی۔ عوام نے آرمی چیف کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چالیس سال تک اپنے افغان بھائیوں کو پناہ دی آج جب افغ-انستان امن کی طرف گامزن ہے تو تمام افغانوں کو اپنے گھر لوٹ جانا چاہیے تاکہ وہ افغان-ستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔
آرمی چیف کے تمام تر اقدامات قابل تحسین ہے، ایسے اقدامات کی تسلسل جاری رکھنا ضروری ہے۔ ڈی جی ائی ایس ائی جنرل ندیم انجم کی ملازمت میں توسیع ان تمام تر معاملات سے جڑی تھی، جس کی وجہ سے انہیں توسیع دیا گیا۔ ملک کے بہتر مفاد میں لئے گئے تمام تر اقدامات سے عوام میں حوصلے کی فضاء قائم ہوچکی ہے۔ عوام موجودہ تمام تر سیاسی پارٹیوں سے ناامید ہوچکی ہے، اس لئے میرا نہیں خیال کے ائندہ الیکشنز ہونگے، اگر ہوئے بھی تو ٹرن اوٹ 50 فیصد سے کم رہیگا، وجہ اس کی صاف ظاہر ہے کہ ایک تو عوام سیاسی پارٹیوں سے نالا ہے اور دوسری طرف فروری کا مہینہ انتہائی سرد ہوا کرتا ہے، تیسری وجہ آرمی کی جانب سے تمام تر عوامی مفاد میں لئے گئے اقدامات ہے جن سے عوام مطمئن نظر ارہی ہے۔
Directorate of Public Relations Balochistan Directorate of Youth Affairs Balochistan DG ISPR ISPR Asif Ghafoor Government of Balochistan Mian Shehbaz Sharif Tehrik Jawanan Pakistan Markaz Facebook
Tariq Khan Tareen & Malik Qurban Ali Tareen with Mohammad Abdullah Gül sir, Chairman Tehrik E Jawanan Pakistan Markaz while his visit to Balochistan.
24/09/2023
حاجی اختر دورانی کو بلوچستان کے بزنس ونگ کا صوبائی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں صوبائی صدر بلوچستان سردار سحر گل خان خلجی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Qazi Housing Scheme Band Road District Pishin
Pishin
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 14:00 |
| Tuesday | 09:00 - 14:00 |
| Wednesday | 09:00 - 14:00 |
| Thursday | 09:00 - 14:00 |
| Friday | 09:00 - 12:00 |
