Assistant Commissioner Saddar Rawalpindi

Assistant Commissioner Saddar Rawalpindi Official page of AC Saddar Rawalpindi

25/10/2026
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر GT Road کے سینٹرل میڈین پر گھاس کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں...
25/10/2026

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر GT Road کے سینٹرل میڈین پر گھاس کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں آر ڈبلیو ایم سی اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں متحرک ہیں اور پوری مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد رنگ روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ، سرسبز و شاداب ماحول کو برقرار رکھنا اور شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار سفری ماحول فراہم کرنا ہے

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر نے سرکاری نالے پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کروا دیا۔ ...
25/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر نے سرکاری نالے پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کروا دیا۔ کارروائی کا مقصد سرکاری اراضی کو تجاوزات سے واگزار کروانا، نکاسیٔ آب کے نظام کو بحال رکھنا اور عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا تھا

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے بعد ٹریفک مینجمنٹ کے مؤثر انتظاماتاسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر نے ...
25/10/2026

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے بعد ٹریفک مینجمنٹ کے مؤثر انتظامات

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 1,531 ڈاکٹرز کے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد ٹیپو سلطان روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خود موقع پر موجود رہ کر نگرانی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس اور پیرا فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ عملی طور پر ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا اور ممکنہ ٹریفک جام اور سڑک کی بندش سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

ان اقدامات کا مقصد امتحان کے اختتام پر امیدواروں اور شہریوں کی آمدورفت کو سہل بنانا، ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانا اور عوام کو غیر ضروری پریشانی سے محفوظ رکھنا تھا

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab

25/10/2026

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے بعد ٹریفک مینجمنٹ کے مؤثر انتظامات

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 1,531 ڈاکٹرز کے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد ٹیپو سلطان روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خود موقع پر موجود رہ کر نگرانی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریفک پولیس اور پیرا فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ عملی طور پر ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا اور ممکنہ ٹریفک جام اور سڑک کی بندش سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

ان اقدامات کا مقصد امتحان کے اختتام پر امیدواروں اور شہریوں کی آمدورفت کو سہل بنانا، ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانا اور عوام کو غیر ضروری پریشانی سے محفوظ رکھنا تھا

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کا کامیاب انعقادڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات اور ایڈیشنل کمشنر (س...
25/10/2026

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات اور ایڈیشنل کمشنر (سوشل سروسز) کی زیرِ نگرانی اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ کے پُرامن، منظم اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ امتحان کے مؤثر انتظامات کے لیے پیشگی تیاریاں کی گئی تھیں، جبکہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امیدواروں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

امتحانی عمل کو شفاف، محفوظ اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لیے پولیس فورس، پیرا فورس، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل کور قائم کیا گیا، جبکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے ذریعے صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی یقینی بنائے گئے۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فائر فائٹنگ آلات اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کی دستیابی کا اہتمام کیا گیا۔

امیدواروں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے پینے کے پانی، مناسب ویٹنگ ایریا، منظم پارکنگ اور دیگر ضروری سہولیات کا بندوبست بھی کیا گیا تاکہ تمام امیدوار پُرسکون، محفوظ اور سازگار ماحول میں اپنا امتحان دے سکیں۔

ان انتظامات کا بنیادی مقصد ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے فارغ التحصیل امیدواروں کے لیے پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان کے انعقاد کو سہل، محفوظ اور معیاری بنانا تھا۔ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون، مؤثر نگرانی اور دستیاب وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے نتیجے میں امتحان کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا گیا

17/10/2026

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت سُتھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ اجلاس، 164 یونین کونسلز میں صفائی آپریشن مزید بہتراور تیز کرنے کی ہدایت۔

Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Minister Punjab's Updates
Suthra Punjab Agency Rawalpindi

اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تحصیل سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس م...
17/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے تحصیل سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب، تمام متعلقہ سپروائزرز اور یونین کونسل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تمام یونین کونسل سیکرٹریز کو فیلڈ مانیٹرنگ افسران (Field Monitoring Officers) کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں، جن کے تحت وہ اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب پروگرام کے سپروائزرز کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فیلڈ سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اور باقاعدگی سے اپنی مانیٹرنگ رپورٹس جمع کروائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے فیلڈ مانیٹرنگ کے مؤثر نظام، صفائی کے معیار میں بہتری اور تمام متعلقہ عملے کی جوابدہی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں

Address

OLD Katcheri DC Complex H3M9+MJ6, District Court Rd, Lalazar, Rawalpindi
Punjab
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Saddar Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share