Directorate of Youth Affairs Balochistan Welfare Officer Association

Directorate of Youth Affairs Balochistan Welfare Officer Association

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Directorate of Youth Affairs Balochistan Welfare Officer Association, Government Organization, Quetta Cantonment.

Photos from Directorate of Youth Affairs Balochistan Welfare Officer Association's post 11/02/2025

بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

کوئٹہ: پینشن سے متعلق نئی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: ملازمین گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: گزشتہ 75 سالوں سے حکومتی امور چلانے والے، نت نئے تجربات کررہے ہیں، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: گرینڈ الائنس کا مرکزی کنونشن جلد منعقد کیا جائے گا، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: حکمران مالیاتی اداروں کی ایماء پر ملازمین کی مراعات ختم کرنے کے درپے ہیں، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: آئی ایم ایف کی شرائط کی غلط بیانی کی جارہی ہے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: آئی ایم ایف نے یہ نہیں کہا کہ ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کیا جائے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: حکمرانوں کی عیاشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: حکومت لیبر کے خلاف قوانین تشکیل دینے سے باز رہے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: ملکی ادارے ناقص پالیسیوں کی بنا پر تباہ ہورہے ہیں، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: حکومت اصلاحات لانے کے لیے فیصلہ سازی میں ملازمین کو اعتماد میں لے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: اپنا حقِ مانگنے کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: حکومت ملازمین کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بند کریں، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: بلوچستان گرینڈ الائنس نے ہر ضلعے میں مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: کویٹہ میں ہونے والے کنوینشن میں ملک بھر سے ملازمین شریک ہونگے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو ٹھیکہ داری نظام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے، قدوس کاکڑ

کوئٹہ: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ٹھیکہ دار آج تک سامنے نہیں آسکا، عبد المالک کاکڑ

کوئٹہ: حکومت کو رات کی تاریکی میں فیصلہ کرنے نہیں دیں گے، عبد المالک کاکڑ

کوئٹہ: صوبائی حکومت ایک سال میں بننے والا کوئی پائیدار منصوبہ بتائیں، عبد المالک کاکڑ

کوئٹہ: میٹرک کے سالانہ امتحانات پر پٹواریوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں، عبد المالک کاکڑ

کوئٹہ: سپریم کورٹ کے فیصلے کے برخلاف بلوچستان میں جونئیر کو سنئیر کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا، عبد المالک کاکڑ

کوئٹہ: ملازمین اس مرتبہ انوکھا احتجاج کریں گے، عبد المالک کاکڑ

کوئٹہ: احتجاج سے سائلین کو پریشانی نہیں ہوگی، عبد المالک کاکڑ

کوئٹہ: حکومت نے 6 مہینوں میں 11 ارب روپے ریلیز کیا مگر اساتذہ کے لیے خزانہ خالی ہے، عبد المالک کاکڑ

09/02/2025
Photos from Directorate of Youth Affairs Balochistan Welfare Officer Association's post 07/02/2025

پریس ریلیز:
اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسیشن کا ہفتہ وار اجلاس 7 فروری 2025 کو نوری نصیر خان کمپلیکس،کلچر ڈیپارٹمنٹ سپینی روڈ، کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل، حکومت کی مجوزہ پالیسیوں اور حال ہی میں تشکیل دی گئی بلوچستان گرینڈ الائنس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسیشن بلوچستان میں تمام ملازمین کی تنظیموں اور یونینز پر مشتمل گرینڈ الائنس کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔ اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسیشن اس الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اپنے تمام اراکین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ 11 فروری 2025 کو دوپہر 12 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ یہ پریس کانفرنس سرکاری ملازمین پر عائد کی جانے والی ناانصافیوں، مالی مشکلات اور غیر منصفانہ حکومتی فیصلوں کو اجاگر کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ایسوسی ایشن حکومت کی جانب سے پیش کی گئی نام نہاد "اصلاحات" کو سختی سے مسترد کرتی ہے، جو ملازمین کو مزید مالی مشکلات میں مبتلا کرنے کے مترادف ہیں۔ ان پالیسیوں میں درج ذیل اقدامات خاص طور پر تشویشناک ہیں:
سرکاری ملازمین نے اپنی زندگیاں عوامی خدمت کے لیے وقف کی ہیں اور پنشن ان کا بنیادی حق ہے۔ پنشن میں کسی بھی قسم کی کٹوتی ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کو شدید مالی بحران میں مبتلا کر دے گی۔حکومت کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، کیونکہ اس کا سب سے زیادہ نقصان ان بزرگ شہریوں کو ہوگا جو دہائیوں تک ملک کی خدمت کر چکے ہیں۔
سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد کم کرنا ناقابل قبول ہے کیونکہ اس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور موجودہ ملازمین پر اضافی بوجھ پڑے گا۔حکومت کو محکموں کو کمزور کرنے کے بجائے انتظامی اصلاحات، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے۔ ملازمین کی تعداد کم کرنے سے مالی بحران حل نہیں ہوگا بلکہ اس سے غربت، بے روزگاری اور بدحالی میں مزید اضافہ ہوگا۔
اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسیشن حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ ان پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور ایسے اقدامات کرے جو ملازمین کو نقصان پہنچانے کے بجائے، نظام میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوں۔ اس سلسلے میں درج ذیل تجاویز پیش کی جاتی ہیں:
حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام سطحوں پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ سرکاری خزانے کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ مالی بدانتظامی اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بے تحاشہ فنڈز کا ضیاع کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو کوئی حقیقی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ایم پی ایز کے غیر ضروری اخراجات پر کٹ لگائے اور یہ فنڈز ملازمین کی فلاح و بہبود، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خرچ کیے جائیں۔
اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ آفیسرز ایسوسیشن سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کرے۔ اگر حکومت نے ملازمین کے معاشی حقوق پر مزید حملے کیے، تو ایسوسی ایشن بلوچستان بھر میں ایک منظم احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔
ایسوسی ایشن سرکاری ملازمین کے لیے انصاف، شفافیت اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

28/01/2025

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر ڈاکہ زنی برداشت نہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔بلوچستان گرینڈ الائنس

٭٭٭
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی نے حکومتی رویئے پر شدید تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ابتر معیشت اور خالی خزانے کا ڈھنڈورا پیٹتے ہوئے ملازمین کی پنشن الائونسز اور مراعات کو ختم کیا جارہاہے دوسری جانب پارلیمنٹرینز اپنی مراعات اور الائونسز میں کئی گنا اضافہ کررہے ہیں بلوچستان گرینڈ الائنس کو پارلمنٹرینز کی تنخواہوں سے کوئی سروکار نہیں مگر انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات پر بھی کٹ لگانے کی بجائے اس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ملازمین کے تنخواہوں اور پینشن پر ڈاکہ زنی نہیں ہونے دینگے۔ اداروں اور محکموں کی ٹھیکداری کے تحت پرائیوٹائز کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی۔بلوچستان میں ملازم تنظیموں کے خلاف کاروائی اور کریک ڈاؤن پر سخت ردعمل دیا جائے گااس بات کا فیصلہ بلوچستان گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا اعلامئے کے مطابق بلوچستان گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ میں منعقد ہواجس میں نے الائنس میں شامل تنظیموں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مزید دس ملازم تنظیموں نے الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا اور الائنس کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف آئی ایم ایف کی آڑ میں ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن پر ڈاکے ڈال رہی ہے اور دوسری طرف پارلمنٹیرین کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے ۔ ۔ الائنس میں شامل تمام تنظیموں کے ضلعی قائدین 5 فروری تک بلوچستان گرینڈ الائنس کی ضلعی ایکشن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرکے بلوچستان بھر کے ضلعی کمیٹیاں مکمل کرلیں۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کا اگلا اجلاس 3 فروری کو منعقد ہوگا اعلامیہ کے مطابق وہ ملازم تنظیمیں جو اس اجلاس میں بوجوہ شریک نہیں ہوسکیں ان سے رابطہ کرکے بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل کیا جائے گا۔

27/08/2024

In today's proceedings regarding the disparity of allowances case, Mr. Nazir Agha, representing the Attached Department Officers Association, presented a compelling argument on behalf of the petitioners. He focused on the growing concern over the unequal allocation of allowances, stressing the substantial gap between the attached departments and the specially treated departments, which enjoy significantly higher financial benefits. Mr. Agha pointed out that this inequity has persisted for an extended period and continues to impact the morale and financial well-being of officers in the attached departments.
Following these arguments, Mr. Muhammad Ayub, Director of the Population Department, presented factual data to support these claims. He meticulously outlined the disparities in allowance structures, comparing the attached departments' benefits to those of other privileged departments. Mr. Ayub stressed that the current system creates a divide among government officers, advocating for a more balanced approach to ensure fair treatment and parity across all departments.
Attached department wants to take their rights according to the constitution of Pakistan which clearly states that in Article 25 of the Constitution of the Islamic Republic of Pakistan, 1973, guarantees equal treatment to all persons similarly placed. In terms of Article 27 of the Constitution, no citizen in the service of Pakistan or other persons shall be discriminated against in any manner. Article 27 of the Constitution does not only safeguard against discrimination at the time of appointment of service but after the appointment as well. The disparity in the pay and allowances of attached department employees and secretariate is in the clear negation of law laid down by the Honorable Supreme Court in its various pronouncements.

29/05/2024

Daily Sahafat Quetta.

Photos from Directorate of Youth Affairs Balochistan Welfare Officer Association's post 27/05/2024
26/05/2024

Rehman Bajwa Coordinator All employees of Pakistan video massage regarding to up coming budget. 2023.24.

26/05/2024

فیڈریشن آف اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسرزایسوسیشن نے اپنے بیان میں حالیہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے اٹیچ ڈیپارٹمنٹ کے محکمہ محنت و افرادی قوت میں حالیہ تبادلوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جونئیر افسران کو اٹیچ ڈیپارٹمنس کی کلیدی اور ٹیکنیکل پوسٹوں پر تعینات کیا جا رہا ہے اور محکمے کے سینئر افسران کو نظرانداز کر کہ انہیں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے جو کہ حکومت بلوچستان کی موجودہ گورنرس پالیسی اور محکمے کے اپنے رولز کے بر خلاف ہے۔ محکمہ لیبر کے ڈائریکٹر کو ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے جبکہ 19 گریڈ کے مستقل اور سینیر ڈائیریکٹر مین پاور کو ہٹا کر ایک سترہ گریڈ کے جونئیر آفیسر کو ڈائیریکٹر مین پاور کا چارج دیا گیا ہے، جبکہ رولز میں کوئی بھی ایس اینڈ جی اے ڈی کا افسر ان ٹیکنکل پوسٹوں پر نہیں آ سکتا ہے یہ محکمہ محنت و افرادی قوت کے سروس رولز کی خلاف ورزی سمیت اختیارات کا ناجائز استعمال کی دانستہ اور زندہ مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مراعات اور وسائل کی فراوانی کو صرف ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین تک محدود کر رکھا ہے۔ اٹیچ ڈیپارٹمنس کے افسران و ملازمین کو ھر ان حقوق اور مرحات سے محروم کیا جا رہا ہے جو ایس اینڈ جی اے ڈی اور سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین کو حاصل ہے۔ ایک ہی صوبے کے مختلف افسران و ملازمین کے درمیان مراعات اور تنخواہوں میں اتنا تفریق سمجھ سے بالاتر ہے۔ غیر منصفانہ اور تفریق پر مبنی پالیساں اٹیچ ڈیپارٹمنس کے افسران و ملازمین کے ساتھ اپنائی جا رہی ہیں جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ کیا سیکٹریٹ کے افسران ہی اتنے قابل اور فاضل ہیں کہ وہ ہر محکمہ کو چلا سکتے ہیں، کیا صرف یہی صرف پاس اتنے قابل ہیں کہ وہ ہر ادارے میں صرف اہم کلیدی پوسٹوں پر براجمان ہونا پسند کرتے ہیں؟ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ زیادتیاں اور نا انصافی اٹیچ ڈیپارٹمنس کے ساتھ بند نہ کی گئیں تو آنے والے دنوں میں سخت لائحہ عمل اپنایا جائے گا اور تمام ملازمین کے حقوق کے لیے انصاف کے دروازے پر دستک کے ساتھ ساتھ احتجاج کی راہ بھی اپنائی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مراعات اور وسائل کی جو غیر منصفانہ تقسیم سیکریٹریٹ والوں نے اپنے لیے رکھی ہیں وہ کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ حکومت بلوچستان اٹیچ ڈیپارٹمنس کے افسران کے حقوق کی پاسبانی کے لیے اقدامات اٹھائے جبکہ حالیہ کی گئی آرڈرز کو فلفور منسوخ کر کے متعلقہ شعبوں اور محکموں کے ماہرین افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ اصلاحات کے عمل کو جاری و ساری رکھا جا سکے اور بلوچستان کو ترقی کی شاہراہِ پر گامزن کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں سروس ڈیلیوری کو جس بہتر انداز میں اٹیچ ڈیپارٹمنس کے افسران و ملازمین نے نہ صرف فیلڈ اور ڈائریکٹریٹ میں سر انجام دیا ہے بلکے سیکریٹریٹ میں اپنے محکموں کے سیکریٹریز کے ساتھ محکموں کے کاموں کو بھی بخوبی سر انجام دیں رہے ہیں اور وہ بھی بغیر ان مرحات اور الاونسس کے جو دیگر سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کو مہیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی اور بدنیتی ہے۔ بیان میں چیف منسٹر بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے محکمہ محنت و افرادی قوت میں غیر قانونی ٹرانسفر پوسٹنگ اور جونیئر افسران کی تعیناتی اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنس کے افسران و ملازمین کے ساتھ غیر منصفانہ رویے پر نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے بصورت دیگر اٹیچڈ ڈیپارٹمنس کے افسران و ملازمین اپنے حقوق کے تحفظ کے حصول کا حق بجا رکھتے ہیں ۔

25/05/2024

Attached Departments Welfare Federation weekly meeting held on 24,05,2024 at Directorate of Labour Samunglie Road Quetta.

24/05/2024

فیڈریشن اف اٹیچڈ ڈپارٹمنٹ افیسرز ویلفٸیر اسوسی ایشن کا ھفتہ وار اجلاس آج بروز جمعہ 2024۔05۔24 کو ڈی جی آفس لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں منعقد ہوا۔ لیبر ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور اٹیچڈ ڈپارٹمنٹس کو درپیش مساٸل پر غور اور اٸندہ کا لاٸحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

04/05/2024

فیڈریشن آف اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (FADOWA) کا S&GAD کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی شدید مذمت کرتی ہے جو اٹیچڈ ڈپارٹمنٹس کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کے عملے کی غیر منصفانہ حمایت کرتا ہے۔
جمعہ 03.05.2023 کو فیڈریشن آف اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں صرف سیکرٹریٹ سٹاف کو منسٹرز اور سیکرٹریز کے پی ایس اور پی اے کی تقرری کے فیصلے کی مذمت کی گئی ہے اور اسے تعصب اور ناانصافی کی واضح مثال قرار دیا ہے اور وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ فوری طور پر اس نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کریں اور اسے واپس لیں۔ یہ ناقابل قبول ہے کہ اٹیچڈ محکموں کے عملے کو، جو یکساں محنت کرتے ہیں اور صوبے کے لیے نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، کو سیکرٹریٹ کے عملے کی طرح مراعات اور مواقع سے محروم رکھا جائے ۔ یہ امتیاز برابری اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے برعکس ہے۔ FADOWA تمام عملے کے ارکان کے ساتھ یکساں سلوک کا مطالبہ کرتی ہے۔FADOWA
اس ناانصافی کے خلاف اس وقت تک آواز اٹھاتی رہے گی جب تک کہ حکام بالا اصلاحی اقدام نہیں اٹھاتی اور تمام ملازمین کے ساتھ یکساں عزت اور وقار کے ساتھ پیش نہیں آتی جس کے بلوچستان کے تمام ملازمین برابر کے حقدار ہیں۔"

Federation Of Attached Departments Officers' Welfare Association (FADOWA) strongly condemn the notification issued by S&GAD that unfairly favors secretariat staff while discriminating against attached staff. On Friday 03.05.2023 the condemnation statement issued from the association in which The decision of the appointment of PS and PA for munisters and Secretaries only from secretariate staff was condemned and considered it as a clear example of bias and injustice, and urged Chief Minister and Chief Secretary Balochistan to immediately reconsider and withdraw this notification.

It is unacceptable that the staff of attached departments, who work equally hard and contribute significantly to the province, are being denied the same benefits and opportunities as secretariat staff. This discrimination undermines the principles of equality and fairness, and creates a divisive work environment.

FADOWA demands equal treatment and justice for all staff members, regardless of their cadre and attachment. FADOWA will continue to speak out against this injustice until the Authority takes corrective action and treats all staff with the respect and dignity they deserve."

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Quetta Cantonment
786000