25/01/2026
ہرنائی۔
ایڈمنسٹریٹر/چیف آفیسر سلیم اچکزئی کی ہدایت پر شہر کے صفائی کے ساتھ ساتھ تمام محلوں کی مرحلوار بلاتفریق صفائی مہم شروع کر دیا گیا ہے۔
جس طرح آج اتوار کے دن محلہ اسلام آباد ، محلہ اختراباد ، محلہ جلال آباد ان تمام محلوں میں آج بہت بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جو کہ کل تک صفائی کا کام مکمل ھوجائے گا اس کے بعد اسی طرح تمام معزز کونسلروں اور ڈپٹی چئیرمین کے مشاورت سے مرحلوار مختلف وارڈز میں صفائی جاری رہے گی۔
تمام معزز شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
#ایڈمن
Jry New Harnai
11/12/2025
کوئٹہ۔
صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دومڑ سے چیف آفیسر سلیم اچکزٸی کی ملاقات۔
ملاقات میں ہرنائی شہر کی ترقیاتی فنڈز اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر حاجی نور محمد دمڑ کی طرف سے شہر کی ترقی کے حوالے سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
#ایڈمن
25/09/2025
ہرنائی۔
سلیم اچکزئی کی تعیناتی کے فوراً بعد شہر میں صفائی کا کام بھرپور انداز میں شروع کر دیا گیا ہے سلیم اچکزئی خود صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں شہر بھر کی صفائی کو مکمل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے میونسپل کمیٹی کے عملے کو تنخواہیں نہ ملنے اور فنڈز کی بندش کی وجہ سے شہر ہرنائی میں صفائی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا تھا۔
جس کے نتیجے میں شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا۔
اب چونکے ملازمین کے تنخوا کا مسلہ جو پورے بلوچستان کا مسلہ تھا حکومت بلوچستان نے حل کردیا اب شہر میں دن رات صفائی کا کام جاری ہے جس کے مثبت اثرات شہری علاقوں میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلیم اچکزئی نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد ہرنائی شہر کی خوبصورتی بحال کر دی جائے گی پہلے مرحلے میں صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا اس کے بعد شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔
غیر قانونی تجاوزات ختم کیے جائنگے اُنہوں نے دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں میونسپل عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کچرا مخصوص مقامات یا میونسپلٹی کی جانب سے رکھے گئے ڈرموں میں ڈالیں تاکہ عملہ روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کے ذریعے کچرا شہر سے باہر ویران علاقوں میں ٹھکانے لگا سکے۔
جاری کردہ: ترجمان میونسپل کمیٹی ہرنائی۔
24/09/2025
ہرنائی۔
چیف آفیسر سلیم اچکزٸی کا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی تبادلہ کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری۔
سلیم اچکزئی نے اپنے دفتر میں چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔
جہاں پر ان سے دفتر سٹاف اور ہرنائی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے مقامی صحافیوں کے ایک وفد نے نئے تعینات ہونے والے میونسپل کمیٹی ہرنائی کے چیف آفیسر سلیم اچکزئی سے ملاقات کی اس موقع چیئرمین میونسپل کمیٹی ہرنائی عبدالجلیل میانی بھی موجود تھے۔
وفد نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا صحافیوں نے شہر میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے ان کی جانب سے اٹھائے گئے ابتدائی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے روز ہی سے جس خلوص، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ میونسپل خدمات کی انجام دہی کا آغاز کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔
وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف آفیسر آئندہ بھی اسی جذبے ، لگن اور عوامی فلاح کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے تاکہ ہرنائی کو ایک صاف ستھرا اور بہتر شہر بنایا جا سکے۔
#ایڈمن
17/04/2025
کوئٹہ۔
بلوچستان کے تمام اضلاع کے 24-2023 25-2024 کے ترقیاتی فنڈز پروگریس میٹنگ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ اور سیکرٹری بورڈ شجاعت علی کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں تمام اضلاع کے چیف آفیسروں نے شرکت کی جس میں ترقیاتی فنڈز کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
30/03/2025
🌙د کوچني آختر مو مبارک سہ⭐️
د کوچني آختر د رارسیدو په پار بې شمیره مبارکی تاسو او ستاسو درنې کورنی دوستانو ته وایم۔
الله پاک دې ستاسې روژې ، عبادتونه او دعاګانې قبولې کړي ، خدای د وکړي چې دا مبارکه ورځ د سولې ، مینې ، ورورولی او برکتونو پیغام راوړي.🌹🌹
اللّه مو د خوشحالیو ، روغتیا ، او نېکمرغیو څخه برخمن کړه تل سره یو موټی ، خوشحاله او بریالي اوسئ۔🤲🏻🌹
اختر مو مبارک شه۔
منجانب: چیف آفیسر ڈسٹرک کونسل چمن سلیم اچکزٸی۔
29/03/2025
کوئٹہ۔ 2025-03-29
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عبدالواسع صاحب سے چیف آفیسر سلیم اچکزٸی کی ملاقات۔
ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع پشین کے امیر مولانا کمال الدین صاحب ، پشین کے جنرل سیکرٹری سید مولانا محمد آغا صاحب ،
سیکرٹری اطلاعات ملک باز محمد کاکڑ صاحب ، فرزند چیف آفیسر عمر خان اچکزئی ، یوسف خان اچکزئی ، موسی خان اور دیگر معززین ملاقات کررہے ہیں۔
18/03/2025
چمن۔
چیف آفیسر ڈسٹرک کونسل چمن سلیم اچکزئی سے انکے آفس میں مولوی مالک صاحب ، حاجی رحمت اللہ پہلوان ، حاجی آمین اللہ ، مولوی عبداللہ سلام صاحب سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین ملاقات کررہے ہیں۔
14/03/2025
کوئٹہ۔
سابق چیف آفیسر ڈسٹرک کونسل چمن سلیم اچکزٸی نے اپنے تبادلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر لے لیا۔
7 تاریخ کو سلیم اچکزٸی کا بطور چیف آفیسر ڈسٹرک کونسل چمن تعیناتی کا نوٹیفکیشن کینسل کیا گیا تھا۔
معزز عدالت عالیہ بلوچستان نے 4 تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس سٹے پر بحال کرتے ہوئے سلیم اچکزئی کو بطور چیف آفیسر ڈسٹرک کونسل چمن تعینات کر دیا گیا سٹے آرڈر جاری۔
18/02/2025
فاتحہ خوانی۔
چیف آفیسر سلیم اچکزٸی ، حاجی عبدالستار اچکزٸی ، قدرت اللہ مروت آج کوئٹہ سرویں 144 میں جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدالواسیع صاحب کے والدہ محترمہ کے وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔
اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائیں آمین۔🤲🏻🤲🏻
14/01/2025
کوئٹہ۔
چیف آفیسر سلیم اچکزٸی کا آج سنیٹر حضرت مولانا عبدالواسیع صاحب کے گھر آمد۔
صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام سنیٹر مولانا عبدالواسیع صاحب کے ساتھ ملاقات۔
ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے مفتی گلاب دین کاکڑ صاحب ، فرزند چیف آفیسر عمر خان اچکزئی ، مولوی نصراللہ سنگریار بھی موجود تھے۔
#ایڈمن
06/01/2025
چمن۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ملک حاجی کرم خان اچکزئی وفات پاگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج 4 بجے ان کے آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی اور فاتحہ حاجی کرم خان مسجد میں ہوگی۔
وہ چیف آفیسر سلیم اچکزٸی کے سسر تھے اور ملک عبدالسلام خان اچکزئی ، عبدالرحیم خان ، عبدالرزاق بابو ، ڈاکٹر عبدالرشیداچکزئی ، ایڈووکیٹ عبدالعزیز اچکزئی ، حافظ عبدالقادر اور ایڈووکیٹ عبدالقیوم کے والد محترم تھے۔
اللہ تعالٰی جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے آمین۔
#ایڈمن