ترجمان سردار عمران بنگلزئی

ترجمان سردار عمران بنگلزئی

Share

official account

Photos from ‎ترجمان سردار عمران بنگلزئی‎'s post 22/04/2026

ممتاز قبائلی رہنما ٹکری حاجی محمد رمضان بنگلزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چیف آف دینارزئی سردار عمران بنگلزئی کی تعزیت، مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت

سردار عمران بنگلزئی نے ممتاز قبائلی رہنماء ٹکری حاجی محمد رمضان بنگلزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں سردار عمران بنگلزئی نے کہا کہ ٹکری حاجی محمد رمضان بنگلزئی ایک باوقار، بااخلاق اور قبائلی روایات کے امین شخصیت تھے۔

انہوں نے اپنی زندگی بھر لوگوں کی خدمت، قبائلی اقدار کے فروغ اور علاقے کی ترقی کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی وفات سے علاقے ایک مخلص، بااعتماد اور قابلِ احترام شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، جس کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک کامیاب شخصیت تھے بلکہ سماجی اور قبائلی معاملات میں بھی ان کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابلِ قدر رہا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

سردار عمران بنگلزئی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ٹکری حاجی محمد رمضان بنگلزئی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

Photos from ‎ترجمان سردار عمران بنگلزئی‎'s post 16/04/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چیف آف دینارزئی سردار عمران بنگلزئی سابق صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی آج قادری چوک نیو کلی بنگلزئی نزد واپڈ گریڈ سریاب روڈ کویٹہ میں ماما میر مال جان بنگلزئی کے بیوہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی وہ جلال خان بنگلزئی کی والدہ غلام حیدر بنگلزئی کی دادی دریان خان بنگلزئی ظہور احمد اور۔
محی الدین بنگزئی کے پوپی تھی تھیں

Photos from ‎ترجمان سردار عمران بنگلزئی‎'s post 08/04/2026

سراوان ہاؤس کوئٹہ/ 8 اپریل 2026

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے پی پی رہنما سردار عمران بنگلزئی نے وفد کے ہمراہ سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حلقے کے مسائل، ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ حلقے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں

Photos from ‎ترجمان سردار عمران بنگلزئی‎'s post 03/04/2026

اظہارِ تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سردار عمران بنگلزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ سٹی کی صدر، نرگس مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نرگس مصطفیٰ ایک متحرک اور مخلص کارکن تھیں، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سردار عمران بنگلزئی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی

Photos from ‎ترجمان سردار عمران بنگلزئی‎'s post 21/03/2026

سردار بنگلزئی ہاؤس ///_
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چیف آف (دینارزئی) سردار محمد عمران بنگلزئی سے قوم ، برادری و مختلف طبقہ فکر کے لوگ عید مل رہے ہیں ۔

20/03/2026

سربراہ چیف آف دینارزئی
سردار محمد عمران بنگلزئی (دینارزئی)
کی جانب سے تمام قوم، برادری، دوست احباب اور اہلِ وطن کو
دل کی گہرائیوں سے
عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔ 🌹
اللہ تعالیٰ آپ سب کی عبادات قبول فرمائے،
اور اس عید کو خوشیوں، محبتوں اور برکتوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

20/03/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رہنما سردار عمران بنگلزئی، ملک سہیل خان بازئی کے والد اور رکنِ قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی کے دادا مرحوم ملک سیف اللہ خان بازئی کی فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر قبائلی عمائدین، صوبائی وزراء اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Quetta Cantonment