13/04/2022
شیخ رشید پاکستان کی سیاست کا ایک شرمناک کردار ہے، شیخ رشید کے ماضی اور حال سے پورا پاکستان واقف ہے کہ وہ کہاں کی پیدوار ہے۔ گٹر کا منہ کھولیں گے تو اس سے بدبو ہی آئے گی۔آمروں کی گود میں پلا بڑھا اپنی زبان کو لگام دیں۔ ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں لیکن ہمیں لاتھوں کے بھوتوں کو بھی سمجھانا آتا ہے۔ بازاری اور غلیظ زبان کا استعمال شیخ رشید کا شیوہ رہا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں اس کا کردار ہمیشہ ایک ٹاؤٹ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اے این پی نے اس سے قبل ایک وزیر داخلہ کو معافی کیلئے باچا خان مرکز آنے پر مجبور کیا تھا۔شیخ رشید یہ نا بھولیں کہ وہ تو اب سابق وزیر داخلہ بن چکے ہیں
زاہد خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
13/04/2022
آج مشال خان شہید کی پانچویں برسی ہے۔ ریاست نے ہر اس شخص کو خاموش کرنے کیلئے ایک انتہاپسند نسل تیار کی ہے جو مختلف انداز میں سوچتا ہے اور اشرافیہ کی سوچ سے اختلاف رکھتا ہے۔ اے این پی سیکیولرزم پر یقین رکھتی ہے اور مشال خان کو ایک قومی ہیرو مانتی ہے۔
ایمل ولی خان
صوبائی صدر اے این پی
11/04/2022
ساڑھے تین سال عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا اور قوم کی حالت بد سے بد تر ہوتی گئی۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غلام عمران نیازی ہے جنہوں نے کرسی کی خاطر ہر قسم کی غلامی قبول کی اور کرسی بچانے کیلئے ملک اور نظام کو داؤ پر لگا دیا۔آپ کے جانے کی اصل وجہ امریکا نہیں بلکہ طاقتور حلقوں کا آپ سے ہاتھ اٹھانا ہے۔متحدہ اپوزیشن کو پھر بھی سلام کہ جنہوں نے آپ جیسے سلیکٹڈ کو رخصت کرنے کیلئے آئینی راستہ اپنایا۔
ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا
11/04/2022
شہباز شریف 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب