Pakistan Peoples Party District Quetta

Pakistan Peoples Party District Quetta

Share

Pakistan Peoples Party District Quetta Official.

04/03/2026

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وہ چیئرمین پیرزادہ کاکڑ قومی اتحاد چیئرمین حاجی ظفر اللہ پیرزادہ نے ممتاز قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمن مینگل کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میر شفیق الرحمن مینگل کی پارٹی میں شمولیت ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس سے نہ صرف پارٹی کو تقویت ملے گی بلکہ بلوچستان کی سیاست پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میر شفیق مینگل ایک بااثر اور سنجیدہ قبائلی رہنما ہیں جن کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات سے پارٹی کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔

چیئرمین حاجی ظفر اللہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور صوبے کی ترقی کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے، اور میر شفیق مینگل جیسے رہنماؤں کی شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میر شفیق الرحمن مینگل اپنی سیاسی و قبائلی اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور بلوچستان میں مثبت سیاسی ماحول کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔

ترجمان ۔۔
پیرزادہ ہاؤس

14/01/2026

😭
قلعہ عبداللہ : پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی والدہ محترمہ آغا خان ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئیں ہیں ۔ اناللہ وانا الیه راجعون
نماز جنازہ کل 15 جنوری بروز جمعرات سہ پہر 3بجے آبائی قبرستان کلی مئی زئی (مئی زئی آڈہ ) قلعہ عبداللہ میں ہوگی ۔

Pakistan Peoples Party - PPP PPP Balochistan Updates پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان Mir Sarfraz Ahmed Bugti Fans Mir Ali Hassan Zehri Faryal Talpur Pakistan Peoples Party Digital

22/12/2025

!
تمام دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہیں کہ ملی رھبر محترم بسم اللہ خان کاکڑ کا جنازہ کل صبح 9:30 ساڑھے نو بجے کوئٹہ سے روانہ کی جائیگی لہذا تمام دوست ساڑھے نو 9:30بجے طورناصر ریلوے پھاٹک پہنچ جائے وہاں سے جنازہ کےساتھ جلوس کی شکل میں قلعہ عبداللہ کلی حبیب زئی جائیں گے ۔
پشین اور قلعہ عبداللہ کے دوست احباب عجوہ ہوٹل پر محترم مشر بسم اللہ خان کاکڑ کی جسد خاکی کا انتظار فرمائیں۔
شکریہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Quetta