نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ /NDM

نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ /NDM

Share

NDM

12/08/2022

پانیزی سیدان اج کے سیلاب میں بہہ جانے والے لوگ اور ٹریکٹر قابل افسوس ہے ، الله تعالی سے یہ دعا ہے کہ جو زندہ انہیں غیبی مدد عطا فرما او جو شہید ہوچکے ہے ان کو اپنے جوار رحمت جگہ عطا فرما

12/08/2022

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کےبیان میں صوبے کے یونیورسٹیوں کی مالی بحران اور پروفیسرز، آفیسروں اور دیگر ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے تعلیم دشمن عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست اور حکومت کی تعلیم دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ھے ۔بیان میں کہا گیا ھے کہ استعماری ریاست اور اس کے سیاست، معیشت اور پالیسیوں و فیصلوں پر قابض فوجی و سول بیوروکریسی اور آمرانہ و استحصالی قوتوں کی استعماری و رجعتی نظریات کی وجہ سے ملک باالخصوص محکوم اقوام وعوام پر ناخواندگی کے اندھیرے مسلط ہیں ۔صوبےمیں چند یونیورسٹیاں ھے جن کے ڈاکٹرز، پروفیسرز،سکالرز اور ملازمین تنخواہوں سے محروم ھے۔ اور ایسی صورتحال میں ان علمی اداروں میں علمی تحقیق اور درس و تدریس کیسے ممکن ھے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ صوبے کے یونیورسٹیوں کو مالی بحران اور موجودہ تشویش ناک صورتحال سے دوچار کرنا حکمرانوں کا دانستہ عمل ھے۔کیونکہ صوبے میں پشتون، بلوچ اقوام و عوام کیخلاف ریاستی دہشت گردی،سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنے، وسائل، معدنیات و جنگلات، آبی ذخائر اور زمینوں پر قبضہ گیری کے بعد اب ھماری قومی سیاسی تحریکوں و عوام کی جدوجہد و قربانیوں سے قائم چند یونیورسٹیوں کو بھی برداشت نہیں کیا جارھا۔یہی وجہ ہے کہ پہلے مرحلے میں طلباء کی جمہوری آوازوں پر قدغن لگانے کیلئے اسے ایف۔سی و دیگر فورسز کا آماجگاہ بناکر ان علمی اداروں پر تعلیم دشمن آمرانہ قوانین مسلط کیے گئے اور اب مالی بحران سے دوچار کرکے پشتون، بلوچ دشمن اور تعلیم دشمن عزائم کی تکمیل کی جارھی ھے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ کھربوں روپے سالانہ بجٹ اور وسائل میں ھماری یونیورسٹیوں کیلئے تنخواہوں کی رقم نہیں۔جبکہ ملکی اشرافیہ اور فوجی و سول بیوروکریسی کی مراعات اور عیاشیوں پر عوامی خزانے سے سالانہ کھربوں روپے خرچ ھورھے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ھے کہ صوبے میں عوام پر مسلط اذیت ناک صورتحال اور تعلیم دشمنی کے اقدامات سے نجات کیلئے اولین ضرورت اور فرض یہ ھے کہ جمہوری و ترقی پسند سیاسی پارٹیاں موثر جمہوری مزاحمتی تحریک شروع کرے۔جو موجودہ حالات اور وقت کا تقاضا بھی ھے۔

12/08/2022

سوات کی عوام آج بڑی تعداد میں طالبان اور دہشت گردی کے خلاف باہر نکلی۔ پختونخوا کی عوام نے پراجیکٹ طالبان کو مسترد کر دیا ہے۔ ہمارے علاقوں میں طالبان کو ہم پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔ ریاست کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم مزاحمت کریں گے۔

محسن داوڑ
چیئرمین مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

12/08/2022

د بابړې شهیدانو روحونو ته عقیدت وړاندې کوو او ستر څښتن دې وکړي چې په پښتون او افغان ولس نور دغسې غمیزې تکرار نشي.
موږ به د خپلو سپېڅلو شهیدانو یاد هېڅکله هير نه کړو او د دې شهیدانو په وینه او غیرت به هېڅکله معامله ونه کړو.
محسن داوړ

Photos from Asfandyar Khan's post 31/07/2022
Photos from ‎نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ /NDM ‎'s post 31/07/2022

چارسدہ : نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چئیرمین محسن داوڑ، جنرل سیکریٹری مزمل شاہ اور جمال داوڑ نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء جہانگیر مہمند کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ملک افتخار داوڑ ، سجاد صافی ، ظہور مہمند اور حسن ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

این ڈی ایم چیرمین محسن داوڑ اور جنرل سیکریٹری مزمل شاہ نے جہانگیر مہمند کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Photos from ‎نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ /NDM ‎'s post 30/07/2022

درہ آدم خیل: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ، جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر طارق وزیر اور جمال داوڑ نے شہید ولایت آفریدی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

این ڈی ایم چیرمین محسن داوڑ نے شہید ولایت آفریدی کی قوم کیلئے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر حسن ناصر، عادل داوڑ اور مدثر ننگیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

30/07/2022

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی چیئرمین احمد جان خان نے مون سون کے جاری بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے کے نقصانات، تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کی ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھے کہ تباہ حال حکومتی نظام اور موجودہ و سابق دور حکومت میں بڑے پیمانے کی کرپشن و کمیشن کی وجہ سے مون سون کے حالیہ بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے کے نقصانات اور تباہ کاریوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع ھوئی ھے ۔اور ھمارے عوام ،زمینداروں، کاشتکاروں، تاجروں، ٹرانسپورٹروں کو بھاری نقصان پہنچا ھے۔انہوں نے کہا ھے کہ ایک رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ دس سالوں کے دوران عوامی خزانے سے 71 ارب روپے صوبے میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کے نام پر خرچ کیےگئے ہیں اور اسی طرح وفاقی حکومت سے ڈیموں کی تعمیر کے پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن ان منصوبوں میں بڑے پیمانے کی کرپشن و کمیشن سے اکثر ڈیم ٹوٹ گئے ہیں اور عوامی خزانے کے اربوں روپے وزراء اور بیوروکریسی کی کرپشن کے نذر ھوئے اور یا پانی میں بہہ کر موجودہ نقصانات اور تباہ کاریوں کا سبب بنے۔اور صوبےمیں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر بارانی پانی ضائع ھوا۔انہوں نے متاثرہ عوام اور مختلف شاہراوں کی فوری بحالی،امداد کیلئے صوبائی و وفاقی حکومتوں کی سطح پر اقدامات اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ٹوٹنے والے ڈیموں کی اعلی سطح پر تحقیقات کرکے کرپشن و کمیشن میں ملوث افراد و اشخاص کو بےنقاب کرکے ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے اور عوامی خزانے کی رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔

جاری کردہ ایمل خان ناصر
سیکرٹری اطلاعات صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی بلوچستان
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

Photos from ‎نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ /NDM ‎'s post 30/07/2022

نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے چیرمین محسن داوڑ ، جنرل سیکرٹری مزمل شاہ ، طارق وزیر ، جمال داوڑ پشاور میں مداخیل قوم کے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ۔

Photos from ‎نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ /NDM ‎'s post 29/07/2022

NDM chairman Mr Mohsin Dawar unanimously elected new chairman of the standing committee on foregin Affair .

29/07/2022

اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ کا آج قومی اسمبلی میں خطاب

شمالی وزیرستان کے متاثرین پچھلے کئی دنوں سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں، اور آج وہ احتجاج خیبر پختونخوا اسمبلی منتقل ہوگیا ہے

ان کے ساتھ حکومت کی جانب سے معاوضے کے جو وعدے ہوئے تھے وہ آج تک پورے نہیں ہوئے

نا حکومت ان کو معاوضہ دے رہی ہے اور ان کی واپسی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے

ساتھ ہی ساتھ افغانستان میں بھی جو شمالی وزیرستان کے متاثرین ہیں حکومت ان کی واپسی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Quetta