Pakistan Muslim league N Balochistan

Pakistan Muslim league N Balochistan

Share

Great leader jam kamal khan پاکستان زندہ باد ۔
بلوچستان زندہ باد
پاک آرمی زندہ باد

11/02/2026

دنیا میں اور پاکستان میں ہر کسی کے اپنا اپنا پسندیدہ لیڈر ہوتا ہے اور ایسا ہی الحمدللہ اللہ تعالٰی نے ہمیں بھی ایک عظیم اور نہایت شفیق اور مہربان لیڈر بلوچستان محترم قائد وزیر تجارت جام کمال صاحب کے شکل میں عطاء کیا ہے جو اپنا کردار اور وژن دوسرے لیڈروں سے الگ رکھتا ہے اور قائد محترم قائد وزیر تجارت جام کمال صاحب نے اپنے حلقہ احباب کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شہری کے لیے اپنی قیادت اور ذمہ داری کی وجہ سے کوئی نا کوئی مدد ضرور کیا ہے جو پورے بلوچستان میں قائد عوام کے سیاسی بصیرت کو انمول کرتا ہے کیونکہ قائد نے اپنے دور اقتدار وہ بھی سب سے مختصر وقت جو صرف تین سال تک محدود رہا پھر بھی الحمدللہ سابقہ حکومتوں میں اسکے مثال بلکل بھی نہیں ملتا ہے قائد محترم نے پورے حلقہ انتخاب میں اسکول اسپتال واٹر سپلائی ایمبولینس اسپورٹس گراونڈ نادرا سمیت دیگر سینکڑوں اسکیمات منظور کروایا جن سے ہر شخص فائدہ لے رہا ہے، اللہ تعالٰی قائد محترم وزیر تجارت جام کمال صاحب کے سایہء شفقت اہلیان لسبیلہ کے سروں پر سلامت رکھے آمین ثم آمین، ،،، محمد رفیق بندیجہ ، ،،،،،

28/01/2026

*اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی سے اسلام آباد میں گڈانی کے ممتاز قبائلی رہنما اور ہر دلعزیز شخصیت چیف وڈیرہ عطااللہ بلوچ اور DHO لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ نے ملاقات کی اور چیف وڈیرہ عطااللہ بلوچ نے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا*

03/11/2025

*بیلہ:: جام آف لسبیلہ، وفاقی وزیرِ تجارت جناب جام کمال خان عالیانی اور پارلیمانی لیڈر برائے سیاحت، ثقافت و پارلیمانی امور نوابزادہ زرین خان مگسی ضلع لسبیلہ کی ترقی و خوشحالی کے حقیقی ضامن ثابت ہوئے ہیں۔ ان دونوں قیادتوں نے نہ صرف عوامی مسائل کو سمجھا بلکہ ان کے دیرپا حل کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے۔ ان کی شب و روز کی کاوشیں عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ لسبیلہ کی عوام انہیں اپنے خادم، رہنما اور ترقی کے معمار کے طور پر دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوسی عارفوالا تحصیل بیلہ جام گروپ کے نوجوان ایکٹیو شخصیت محمد رفیق بندیجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ جام کمال خان عالیانی نے وفاقی سطح پر اپنی مصروف ترین وزارتِ تجارت کے باوجود ہمیشہ اپنے ضلع کے عوام سے رشتہ برقرار رکھا۔ وہ اکثر فرماتے ہیں کہ "لسبیلہ میری پہچان، میرا فخر اور میری ذمہ داری ہے"۔ یہی احساسِ خدمت انہیں دن رات عوامی سہولیات کے منصوبوں میں مصروف رکھے ہوئے ہے۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے متعدد آبنوشی اسکیمات مکمل ہوچکی ہیں، جبکہ مزید کئی منصوبے زیرِ تعمیر ہیں جن سے دیہات، گوٹھوں اور پسماندہ علاقوں میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں میسر آرہی ہیں۔ اسی طرح مواصلاتی نظام کے حوالے سے لسبیلہ بھر میں لنک روڈز، پلوں اور سڑکوں کی تعمیر نے شہروں کو دیہات سے جوڑ دیا ہے۔ آمدورفت کا نظام بہتر ہوا، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا اور مقامی لوگوں کے روزگار کے مواقع وسیع ہوئے۔*

*جام کمال خان اور نوابزادہ زرین مگسی کی مشترکہ توجہ نے نہ صرف دیگر اجتماعی سہولیات میں انقلاب برپا کیا بلکہ زرعی شعبے کو بھی ایک نئی روح بخشی۔ سیلابی تباہ کاریوں سے متاثرہ زمینوں کو مزید سیلابی بچاؤ کے لیے مختلف مقامات پر پروٹیکشن والز (حفاظتی دیواریں) تعمیر کی گئیں، جن کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں محفوظ ہوگئیں۔ اس اقدام نے کسانوں کو معاشی تحفظ دیا اور لسبیلہ کے زراعتی نظام میں نئی توانائی پیدا کی۔*

*تعلیمی میدان میں بھی ان رہنماؤں کے اقدامات تاریخ کا روشن باب بن چکے ہیں۔ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز جیسا عظیم علمی ادارہ جام خاندان کی دوراندیش قیادت کا ثمر ہے۔ اسی تسلسل میں پولی ٹیکنیکل کالج، بی آر سی، اور دیگر تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو جدید علوم و ہنر سے آراستہ کررہے ہیں۔ سینکڑوں طلبہ و طالبات آج علم کی روشنی حاصل کرکے معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ جام خاندان کی علم دوستی اور نوجوانوں سے محبت کا مظہر ہے۔*

*نوابزادہ زرین خان مگسی صاحب کی کاوشیں بھی کسی طور کم نہیں۔ وہ اپنی سیاسی بصیرت، عوامی رسائی اور عملی اقدامات کے ذریعے لسبیلہ کے ہر شعبے میں ترقی کا پہیہ تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان کے پیش کردہ پی ایس ڈی پی منصوبے لسبیلہ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہورہے ہیں۔ متعدد اسکیمات مکمل ہوچکی ہیں جبکہ درجنوں اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں کے نتیجے میں نہ صرف عوامی مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ روزگار کے نئے دروازے کھل رہے ہیں۔*

*سیاحت و ثقافت کے فروغ کے لیے نوابزادہ زرین مگسی کی خصوصی توجہ نے صوبے کی پہچان کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ اسلام أباد و مقختلف اضلاع میں منعقدہ ثقافتی میلوں، تاریخی مقامات کی بحالی اور نوجوانوں کی شمولیت سے علاقائی تشخص مضبوط ہوا ہے۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ "ثقافت محض پہچان نہیں بلکہ ترقی کی کنجی ہے۔"*

*دونوں رہنماؤں کی مشترکہ کاوشوں سے صحت، تعلیم، زراعت، تجارت، مواصلات اور سیاحت جیسے شعبوں میں ایک ہمہ گیر ترقی کی لہر دوڑ چکی ہے۔ ان کی عوام دوستی، خدمت گزاری اور خلوصِ نیت نے عوام کے دلوں میں گہری جگہ بنائی ہے۔*

*آج لسبیلہ کا ہر شہری یہ محسوس کر رہا ہے کہ ان کے قائدین صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ عمل کے پیکر ہیں۔ ہر دیہات، ہر گوٹھ، ہر بستی میں جاری ترقیاتی اسکیمات ان کے اخلاص اور عزم کی گواہی دے رہی ہیں۔ اہلیان لسبیلہ اپنے ان رہنماؤں پر بجا طور پر فخر کرتی ہے کیونکہ جام کمال خان عالیانی اور نوابزادہ زرین خان مگسی نے ثابت کردیا ہے کہ سچی قیادت وہی ہے جو عوام کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھے، ان کے لیے خواب دیکھے اور انہیں حقیقت کا روپ دے۔*

*محمد رفیق بندیجہ*
*یونین کونسل عارفوالا تحصیل بیلہ*

06/10/2025

وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان صاحب ملائیشیا کے دورہ کے موقع پر اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کررہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود۔

Photos from Pakistan Muslim league N Balochistan's post 15/09/2025

پاکستان-ایران تعلقات میں نیا سنگ میل!
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ایرانی وزیر صنعت و تجارت سید محمد اطباق کی تہران میں اہم ملاقات ✅
🔹 10 ارب ڈالر تجارتی ہدف کا عزم
🔹 بارٹر ٹریڈ، ایف ٹی اے اور بارڈر مارکیٹس پر اتفاق
🔹 سڑک، ریل اور بندرگاہ انفراسٹرکچر میں تعاون
🔹 پاکستانی چاول و گوشت کی برآمدات میں اضافہ
یہ سب کچھ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت نجی شعبے کی سہولت کاری اور دوطرفہ اعتماد کے فروغ کی علامت ہے 🇵🇰🇮🇷

06/08/2025

متحدہ عرب امارات میں پاکستان مارٹ کا قیام: پاکستانی برآمدات کے لیے ایک گیم چینجر

اسلام آباد، 6 اگست 2025 — پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت کے طور پر، نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) اور ڈی پی ورلڈ (DP World) کے وفد نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت ڈی جی این ایل سی نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں ڈی پی ورلڈ کے وائس چیئرمین اور پاکستان مارٹ پراجیکٹ کے سی ای او جناب فخر عالم، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، اور وزارت تجارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف شامل تھے۔

وفد نے متحدہ عرب امارات کے علاقے جبل علی کے قریب قائم کیے جانے والے تجارتی مرکز “پاکستان مارٹ” کے منصوبے پر جامع بریفنگ دی۔

ڈی پی ورلڈ نے اس فلیگ شپ پراجیکٹ کی تعمیر کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے اور پاکستانی شراکت داروں کے لیے اسے مفت تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت پاکستان مارٹ میں تجارتی یونٹس، گودام، ریٹیل شاپس، شورومز اور ای کامرس فل فلمنٹ سینٹرز شامل ہوں گے، جو پاکستانی برآمدکنندگان اور تاجروں کے لیے مخصوص ہوں گے۔

یہ منصوبہ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور بین الاقوامی خریداروں کے لیے “میڈ اِن پاکستان” مصنوعات کی نمائش کے ایک مرکزی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اس منصوبے کو پاکستانی تجارت اور برآمدات کی عالمی سطح پر پہچان کے لیے ایک “انقلابی اقدام” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل آلات، کھیلوں کا سامان، غذائی اشیاء، خراب ہونے والی مصنوعات اور نیوٹرسیوٹیکلز جیسے شعبے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر تجارت نے زور دیا کہ مارٹ میں ای کامرس فل فلمنٹ اور لاجسٹک سہولیات بھی شامل کی جائیں تاکہ ڈیجیٹل ایکسپورٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے وزارت تجارت کے تمام متعلقہ شعبہ جات، بشمول ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)، کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس منصوبے کی ترقی میں تعاون اور ہم آہنگی یقینی بنائیں۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت برآمدکنندگان کے لیے تمام عمل کو آسان بنانے اور ایکسپورٹ کے لیے تیار اداروں کی نشاندہی میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

وفد نے وزارت تجارت سے مطالبہ کیا کہ وہ موزوں کاروباری اداروں کے انتخاب، آگاہی مہمات اور برآمدکنندگان کی معاونت کے لیے فعال کردار ادا کرے۔

وفاقی وزیر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس اہم منصوبے کے لیے ان کی حمایت کو سراہا۔

پاکستان مارٹ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی تجارتی سفارت کاری، برآمدات کے تنوع اور تجارت کے فروغ کی سمت ایک تاریخی قدم ثابت ہوگا۔

Photos from Pakistan Muslim league N Balochistan's post 06/08/2025

04/08/2025

ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں، محترم قائد وزیر تجارت جام کمال

#

04/08/2025

ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں، محترم قائد وزیر تجارت جام کمال

15/07/2025

Federal Minister for commerce Jam Kamal Khan Media talk in London after signing the agreement on Trade Dialogue Mechanism between UK and Pakistan Muslim league Pml N Balochistan

15/07/2025

Federal Minister for commerce Jam Kamal Khan Media talk in London after signing the agreement on Trade Dialogue Mechanism between UK and Pakistan Muslim league N Basf Balochistan Quetta

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Quetta