13/10/2026
صوبائی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان انجینئر ہادی عسکری کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی سے ملاقات
کوئٹہ: صوبائی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان انجینئر ہادی عسکری نے پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ جناب منیر احمد درانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء ملک عیسیٰ خان، پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ٹاون کے رہنماء سید شاہ اسحاق اور کربلائی یاسین محسنی بھی وفد میں شریک تھے۔
اس موقع پر وفد نے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل، غیر قانونی تجاوزات اور علاقے میں گراں فروشی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ انجینئر ہادی عسکری نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔