👑 ⚔❣️ انجنئیر زمرک خان اچکزئ سالار خان کاکڑ سینٹر داود اچکزئ و دیگر کاکاجی برمی جنگل پیرعلیزئ میں
Akhtar Shah Khan Kakar
قبائلی و سماجی رہنما�
03/03/2026
👑 ⚔❣️ خوشحال کاکڑ کو این اے 251(بلوچستان) سے کامیاب قرار دیے جانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہو ۔
یہ فیصلہ جمہوری اصولوں عوامی مینڈیٹ اور آئینی بالادستی کی فتح ہے۔اس فیصلے سے این اے 251 کے عوام کو اپنی حقیقی نمائندگی حاصل ہوی
امید کرتے کہ خوشحال خان کاکڑ اپنے والد شہید عثمان خان کاکڑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارلیمان میں پختونوں سمیت تمام مظلوم قاموں کی توانا آواز ثابت ہونگے
08/02/2026
👑 ⚔❣️ نے اج چمن شہر میں پولیس اہلکار کی جانب سے سفید ریش بزرگ شخص کے ساتھ انتہائی مجرمانہ رویہ جس انداز میں تشدد کیا گیا ناقابل برداشت عمل ہیں
ائی جی پولیس اس واقعہ کی فوری طور پر نوٹسں لیں پولیس کے وردی میں وحشی اہلکار کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائےدنیا کا کوئی قانون سفید ریش بزرگ شخص پر اس طرح حرکات کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ پولیس میں اسطرح کالی بھیڑیاں نہیں ہونی چاہیے کاروائی کی جائیں ۔عوام اور سیاسی کارکنان اس ظلم کے خلاف اواز اٹھائیں ۔
12/12/2025
👑 ⚔❣️💎
نے کہا کہ پشتون قومی نظریے کے تسلسل میں آنے والے ضمنی انتخابات این اے-251 میں ہم خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کرتے ہیں
یہ حمایت پشتون قوم کے قومی اہداف، پشتون افغان وطن پر مسلط دہشت گردی، ریاستی جبر اور محکوم قوموں پر مسلط بدترین نظام کے خلاف جدوجہد، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے اصولوں کی بنیاد پر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پارلیمان میں وہ جمہوریت کی ایک مضبوط اور توانا آواز ثابت ہوں گے۔
مزید یہ کہ وہ پارلیمان میں موجود دیگر قوم پرست سیاسی جماعتوں اور قومی رہنماؤں کے ساتھ مل کر پشتون افغان وطن کی جغرافیائی وحدت، قومی وسائل، قومی مفادات اور مسلط ظلم کے خلاف اتحاد کا ایک اہم اور مضبوط سبب بنیں گے۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ خوشحال خان کاکڑ، ملی شہید عثمان لالا کے قومی نظریے کے ایک باصلاحیت ترجمان ثابت ہوں گے۔ ہم تمام قومی سیاسی کارکنان، خصوصاً نوجوانوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے نوجوان نمائندے خوشحال خان کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کریں۔
ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوان قیادت خوشحال خان کاکڑ کو ووٹ دے کر نوجوانوں کے لیے رائے ہموار کریں۔
24/11/2025
👑 ⚔❣️💎
د اولس زور د خدائ زور دائ
خانوزئی (تور غر) کرومائیٹ مائننگ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قابض ہونے کی ناکام کارروائی ریاست اور حکومت کی اس منظم حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے ذریعے پشتون علاقوں کو معاشی طور پر مفلوج اور قبضہ کیا جا سکیں۔ ہماری زمینوں، وسائل اور مقامی ملکیت پر یہ حملہ ہم پشتون کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ اگر آج خانوزئی نشانہ ہے تو کل مسلم باغ، اس کے بعد لورالائی، ژوب اور پھر پورا بلوچستان اسی ظلم کا سامنا کرے گا۔ یہ ایک طے شدہ منصوبہ ہے کہ ہمارے وسائل چھین کر ہمیں کمزور اور معاشی طور پر تباہ کیا جائے۔ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پشتونوں/بلوچوں کے خلاف ایک واضح ہتھیار بن چکا ہے جو مقامی ملکیت، انسانی حقوق، قبائلی حقِ اختیار اور معاشی خودمختاری کو روندنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ ہم کسی قانون، کسی ادارے اور کسی اختیار کو اپنی زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
میں خانوزئی کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے تور غر مائنز پر ریاستی جبر کے سامنے ڈٹ کر مزاحمت کی۔ آپ کا اتحاد اور جرات پورے خطے کے لیے مثال بنا۔
آب بھی وقت ہے کہ قبائلی حلقے، تاجر برادری، کان کن، نوجوان اور سیاسی قیادت ایک قوت بن کر کھڑے ہوں اور ہر اُس ظلم، قانون اور ادارے کے سامنے مضبوط مزاحمت کریں جو ہماری زمین، وسائل اور مستقبل پر حملہ کرے۔
ہماری زمینیں امانت، ہمارے معدنیات ہماری نسلوں کا حق، اور ہمارے حقوق ناقابلِ تنسیخ و ناقابلِ شکست ہیں۔
03/08/2025
👑 ⚔❣️💎
نے مولوی نوراللہ صاحب اور ملک امان اللہ کاکڑ کے درمیان جاری سیاسی رنجش کو ختم کرنے کے لئے اپنے بیان میں کہا کہ مولوی نوراللہ صاحب جوکہ اس ضلع کا منتخب ممبر ہے اور ملک امان اللہ کاکڑ بھی قبائلی شخصیت ہے یہ ایک سیاسی موضوع ہے تمام اقوم سے اپیل کی ہے کہ اسکو قبائلی رنگ نہ دیا جائے اور دونوں معززین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کارکنوں کو تاکید کرے کہ ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ اور ویڈیوز نہ کریں ہم تمام ایک قبائلی لوگ ہے اور قبائلی رسم رواج رکھتے ہیں اور اس سیاسی معاملہ کو اقوام اور مخصوص گھرانوں تک محدود نہ رکھے
23/02/2025
👑 ⚔❣️💎
نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ژوب سے تعلق رکھنے والے جوان کی ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے خلاف نازیبا الفاظ بیان کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کسی معتبر شخص کے بارے میں یہ نامناسب الفاظ بیان کرنا واقعہ پشتون بلوچ روایات کے منعفی ہے مزید کہا کہ صوبائی امیر جماعت اسلامی کو واضح کہنا چاہتے ہے کہ متعلقہ شخص کے خلاف پارٹی ائین کے مطابق کاروائی کی جائے تاکہ عوام میں موجود غصہ ٹل جائے اور اس سے قامی تعصب نہ نکل جائے
21/04/2024
حاجی گل داد خان کاکڑ ایک عہد ساز شخصیت
زریاب اچک
قرآن کریم کا فیصلہ ہے ہر جاندار نے موت کا مزہ چکھنا ہے۔اور قرآن کا فیصلہ اٹل اور حتمی ہے۔مرحوم حاجی گل داد خان کاکڑ شہر مسلم باغ کے کاکڑ قوم عیسی خیل کے ذیلی شاخ سلطانزئی کے معتبر اور ممتاز قبائلی شخصیت حاجی بخت محمد آکا کے آنگن میں پلے بڑھے۔حاجی بخت محمد آکا چونکہ قبائلی شخصیت تھے۔گھر میں قبائلی روایات کے مطابق ہر وقت قبائلی معرکے اور فیصلے کا سماں رہتا تھا۔حاجی گل داد خان کاکڑ بچپن ہی سے ان قبائلی معرکوں اور فیصلوں میں بیھٹتے ۔حاجی گل داد لالا کو اللہ پاک نے اچھی شکل و صورت کے ساتھ ساتھ بےانتہا خوبیاں دی تھی خاص کر وہ انتہاء کا سخی شخص تھا اہل محلہ اس بات کی گواہی دےگا کہ عید سے پہلے مستحق گھرانوں کا باقاعدہ لسٹ انکی نگرانی میں مرتب کیا جاتا۔اور مستحق گھرانوں میں ضرورت کے مطابق خوردنی اشیاء پہنچا دیا جاتا۔حاجی گل داد لالا اہل علاقے کے مسائل حل کرنے کی جستجو میں رہتے اور علاقے کے شخڑی اور قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی تگ و دود میں رہتے۔علاقے میں امن اور ورور ولی کے ماحول کو پروان چڑھانے کیلئے حاجی صاحب کی کوششیں قابل تحسین تھی۔اپنے حجرے میں قبائلی تنازعات کو حل کرتے وقت جب وہ تھک جاتے تو باآواز بلند کہتے یااللہ پشتنو تہ ہدایت ورکے چی دا جنگ جدل پریژدی۔کئی ایسے فیصلے کئے کہ اپنی جیب سے تمام اخراجات ادا کئے تاکہ غریب فریق کی عزت نفس مجروح نہ ہو اور کوئی پریشانی نہ آئے۔حاجی صاحب ایک باغیچہ نما شخصیت تھے، بچوں پر شفقت اور بڑوں کی عزت کرتے تھے۔فانی دنیا کی فانی آسائشوں پر کھبی بھی ان کو بھروسہ نہ تھا جو جیب میں ہوتا وہ مجبوروں، ناداروں پر نچھاور کرتے۔۔۔!!!
کہتے ہے اللہ تعالی اپنے خاص اور اچھے بندوں کو جلد ہی اپنے پاس بُلا لیتا ہے۔ 4 نومبر 2021 کے شام حاجی گل داد لالا ہم سب کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔پسماندگان میں ان کا فرزند اخترشاہ کاکڑ اور سعادت خان کاکڑ اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔دعا ہے اللہ تعالی، لالا کے برکات اُنکے بیٹوں اخترشاہ کاکڑ سعادت کاکڑ سمیت پورے فیملی پر ڈال دے آمین
لالا آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہےگے۔اللہ آپ سے راضی ہو آمین
25/02/2024
لوئ رب دۍ ده لوئ او بابرکتۍ ښفه په توسط ږما ګران پلار جان د غرېب اولس خېرخواه حاجۍ ګلداد کاکړ ته جنت الفردوس ور نصېب کړۍ او لوئ رب دۍ ده ګران بابا جان برکتونه پر موږ کښېږدۍ رب دۍ ېه بے حسابہ او کتابه جنتۍ کړۍ امېن
خدائ بخښلئ مښر حاجۍ ګلداد کاکړ سندره سندر غاړئ اکبر شاه نېکﺯاد
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Quetta
