03/06/2026
مرکزی صدر کاکڑ جمہوری پارٹی ملک شمس الدین خان کاکڑ نو مُنتخب صوبائی صدر نیک الدین کاکڑ
KakarJamhooryPartyOfficial
03/06/2026
مرکزی صدر کاکڑ جمہوری پارٹی ملک شمس الدین خان کاکڑ نو مُنتخب صوبائی صدر نیک الدین کاکڑ
کاکڑ جمہوری پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے اعزاز میں کے جے پی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ کا ظہرانہ
01/06/2026
کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے نام نہاد قوم پرست پارٹیوں کی جانب سے نئے صوبوں کے مطالبہ کی آڑ میں کاکڑستان کی تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہے
سیاسی جلسوں میں سیاسی جرگوں میں اور سیاسی پروگرامز میں ہر بلوچ اور پشتون لیڈر فخریہ طور پہ کہتے ہیں کہ ہم ایک قابل فخر قومی تاریخ رکھتے ہیں اور اپنے تاریخ پر فخر کرتے ہیں مگر دوسری جانب جب نئے صوبے بنانے کی بات آتی ہے تو یہی تاریخ پر فخر کرنے والے سیاسی قائدین کیوں ایک تاریخی حقیقت کو پاؤں تلے روندنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ کاکڑستان کی تاریخی حیثیت پر مبنی ہو
کاکڑستان ایک تاریخی حقیقت ہیں
جب نئے صوبے بنائے کی ضرورت پیش آ گئی ہے تو پشتون بیلٹ کا تاریخی نام کاکڑستان ہے اور غالب اکثریت بھی کاکڑ قوم کی ہی ہے
تاریخ میں احمد شاہ ابدالی ایک بڑے پشتون باشاہ وقت تھے
انھوں نے سردار بیکر خان کاکڑ کے ساتھ کاکڑستان کی دستاویزات دستخط کی تھی جو کے آج بھی قلعہ سیف اللّٰہ میں موجود ہے
لہٰذا جو بھی لیڈران پشتون کے نام پر سیاست کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اپنی تاریخ پر فخر کرتے ہیں تو جب کاکڑستان کی باری جب آتی ہے تو کیوں ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے کیا ہے ان کی سیاسی مفادات کا نقصان ہے یا یہ لوگ قوم کو دھوکا دے رہے ہے
تو لہٰذا پشتون بیلٹ پر مبنی کاکڑستان وطن کے صوبہ کو کوئی بھی دوسرا نام دینے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہے اور ضرورت آنے پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی
عصر حاضر کی کمپرومائزڈ سیاسی قیادتوں کو ہم چیلنج کرتے ہے کہ وہ ثابت کرے کہ اس خطہ کا نام کبھی ایک گھنٹہ کے لیے بھی پشتونستان یا پشتونخوا رکھا گیا ہو
تو تاریخ حقائق کو مسخ کرنے کا مطلب یہی ہے کہ یہ لوگ قوم کو تقسیم کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے اور اپنے مفادات کی تکمیل اور سیاسی بقا کے لئے لگے ہوئے ہے
لہذا نئے صوبہ کو کاکڑستان کا ہی نام دیا جائے دوسرا کوئی بھی ناروا نام ہمیں قبول نہیں.
30/05/2026
آج کاکڑ جمہوری پارٹی کا صوبائی کنونشن مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ کی صدارت میں کاکڑستان ہاؤس کچلاک میں منعقد ہوا
جس میں کثیر تعداد میں سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی
کنونشن میں باہمی مشاورت سے نیک الدین کاکڑ کو صوبائی صدر،شہزاد خان کاکڑ کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور سردار خان کاکڑ کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا
کنونشن میں فیصلہ کیا گیا کہ باقی عہدوں کو بھی جلد پُر کیا جائے گا.
نو منتخب کابینہ کو مرکزی رہنماؤں اور دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی گئی کہ نو منتخب کابینہ پورے صوبے میں بھرپور ورکنگ کریگی اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کریگی
29/05/2026
کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ سے کاکڑستان ہاؤس کچلاک میں کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی رہنما نور زمان کاکڑ صدام خان کاکڑ اور دیگر کارکنان اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ عید مِل رہے ہے
28/05/2026
کاکڑ جمہوری پارٹی کی جانب سے عالم اسلام کو عید مبارک
اللّٰہ پاک آپ سب کی قربانیاں قبول فرمائے
26/05/2026
کاکڑ جمہوری پارٹی کا گرینڈ صوبائی کنونشن عید کے چوتھے روز بتاریخ 30 مئی دن 12 بجے مرکزی صدر ملک شمس الدین خان کاکڑ کی رہائش گاہ کاکڑستان ہاؤس کچلاک میں منعقد ہوگا
صوبائی کنوینشن میں صوبائی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا
تمام مرکزی قائدین،سینٹرل کمیٹی ممبرز ،ضلعی قائدین اور پارٹی ورکرز وقتِ مقررہ پر اپنی شرکت یقینی بنائیں
24/05/2026
کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں آج کوئٹہ چمن پھاٹک پر مسافر ٹرین پر ہوے بزدلانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی ہے
کوئٹہ میں ٹرین پر ہونے والا دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے.بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت دشمنی ہے۔
کاکڑ جمہوری پارٹی اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں .
دہشتگرد نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کے ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرکے سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے
23/05/2026
بانی قبائل ملک باز محمّد خان کاکڑ مرحوم کی صاحبزادی کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر ملک شمس الدین کاکڑ،چیف آف قبائل ملک امان اللّٰہ کاکڑ کی ہمشیرہ حاجی فضل درانی اور شاہزیب درانی کی والدہ کی فاتحہ خوانی درانی فارم ہاؤس مسلم باغ میں جاری ہے
آج کاکڑ جمہوری پارٹی کے مرکزی رہنماء نور زمان کاکڑ صدام خان کاکڑ اور دیگر نے فاتحہ خوانی کی