Balochistan Workers Welfare Board Quetta

Call Directions Website Contact the organization

Balochistan Workers Welfare Board Quetta Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Workers Welfare Board Quetta, Government Organization, Workers Welfare Board Balochistan Samungli Road Near Kidney Center Quetta, Quetta.

The Workers Welfare Board Balochistan is committed to providing comprehensive welfare measures and essential facilities to registered workers employed in various industrial and mining sectors across the Province of Balochistan.

13/09/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی فلاحی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیش رفت رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے آن لائن سروسز پورٹل کا آغاز۔۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان نے صوبے کے رجسٹرڈ صنعتی و معدنی ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ کو فلاحی سہولیات کی فراہمی مزید آسان، شفاف، تیز رفتار اور مؤثر بنانے کے لیے آن لائن سروسز پورٹل متعارف کرا دیا ہے۔

یہ جدید ڈیجیٹل نظام ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی جانب سے ادارہ جاتی اصلاحات اور فلاحی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد ورکرز کو مختلف فلاحی سہولیات اور خدمات تک آسان اور منظم رسائی فراہم کرنا ہے۔

آن لائن پورٹل کے ذریعے مستحق ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ متعلقہ فلاحی سہولیات کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے، ضروری معلومات فراہم کرنے اور درخواست کے عمل کی پیش رفت سے باخبر رہنے کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس نظام کے ذریعے درخواستوں کی وصولی اور ابتدائی جانچ پڑتال کے عمل کو بھی زیادہ منظم بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈیجیٹل نظام کے نمایاں مقاصد

نئے پورٹل کے قیام کا مقصد:

ورکرز کو فلاحی خدمات تک آسان اور بروقت رسائی فراہم کرنا؛

درخواستوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو مزید مؤثر بنانا؛
غیر ضروری دفتری مراحل اور کاغذی کارروائی میں کمی لانا؛
درخواستوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کو ممکن بنانا؛
ریکارڈ کو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت محفوظ اور منظم کرنا؛
ادارے کی مجموعی کارکردگی اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا؛
ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولت فراہم کرنا۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے تحت رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مختلف فلاحی شعبوں میں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں تعلیمی وظائف، شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، تعلیمی اداروں، لیبر کالونیز، ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور دیگر فلاحی سہولیات شامل ہیں۔ آن لائن سروسز پورٹل کے ذریعے ان خدمات کی فراہمی کے نظام کو مرحلہ وار مزید جدید اور عوام دوست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق ڈیجیٹل پورٹل کا بنیادی مقصد صرف آن لائن درخواستیں وصول کرنا نہیں بلکہ ورکرز سینٹرک، شفاف اور جوابدہ نظامِ خدمات قائم کرنا ہے، جہاں مستحق ورکرز کو اپنے جائز حقوق اور فلاحی سہولیات کے حصول کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس اقدام سے ادارے کے ریکارڈ مینجمنٹ، درخواستوں کی نگرانی، ڈیٹا کی دستیابی اور فیصلہ سازی کے عمل میں بھی بہتری آئے گی، جبکہ مستقبل میں مزید فلاحی خدمات کو بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کیا جا سکے گا۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کا یہ اقدام صوبے کے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود، شفافیت، جدید طرزِ حکمرانی اور بہتر سروس ڈلیوری کے عزم کا عملی اظہار ہے۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان
محنت کشوں کی فلاح — شفاف نظام — بہتر خدمات

اسلام آباد، جون 2026:سیکریٹری لیبر اینڈ مین پاور / چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، جناب محمد صالح ناصر نے اسلام آبا...
18/06/2026

اسلام آباد، جون 2026:
سیکریٹری لیبر اینڈ مین پاور / چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، جناب محمد صالح ناصر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، چوہدری سالک حسین سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، جناب عبدالستار بگٹی بھی موجود تھے، جبکہ دیگر شرکاء میں جناب ذوالفقار احمد (سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد) اور جناب گل زمان (ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد) شامل تھے۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کے رجسٹرڈ صنعتی و مائننگ سیکٹر کے مزدوروں کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ، رہائشی سہولیات، متبادل توانائی، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافے سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی فراہمی، مائننگ ایریاز میں جدید رہائشی بیرکس کی تعمیر، ٹیکنیکل اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز کے قیام، فنی تربیتی پروگراموں، خواتین کے لیے سلائی مشینوں کی فراہمی اور ای بائیکس جیسے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سیکریٹری لیبر اینڈ مین پاور، جناب محمد صالح ناصر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے عملی اور پائیدار اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ سیکریٹری عبدالستار بگٹی نے فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی اور انہیں مزدوروں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

""رجسٹر مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، معیاری تعلیم، بہتر رہائشی سہولیات اور سماجی تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پ...
09/06/2026

""رجسٹر مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، معیاری تعلیم، بہتر رہائشی سہولیات اور سماجی تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کو ایک جدید، متحرک، شفاف اور نتائج پر مبنی ادارے کے طور پر استوار کیا جائے گا، تاکہ محنت کش طبقے کے معیارِ زندگی میں حقیقی اور پائیدار بہتری لائی جا سکے۔ سیکرٹری لیبر / چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان ، جناب محمد صالح ناصر۔"

کوئٹہ | 9 جون 2026
ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے کانفرنس روم میں ایک انتہائی اہم بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔، جس میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبدالستار بگٹی نے سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان محمد صالح ناصر کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری فلاحی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے تمام ونگز کے ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران ادارے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے مجوزہ اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان نے ورکرز ماڈل ہائر سیکنڈری سکولز کی موجودہ صورتحال، تعلیمی کارکردگی، دستیاب سہولیات، اساتذہ کی تعیناتی، درپیش مسائل اور معیارِ تعلیم میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان محمد صالح ناصر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز ماڈل ہائر سیکنڈری سکولز سے متعلق تمام اٹیچمنٹس (Attachments) کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ تدریسی عمل بلا تعطل جاری رہے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور تمام تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی ماحول اور اعلیٰ تدریسی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں ورکس ونگ کی جانب سے مکمل شدہ، جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مزدوروں کی رہائشی کالونیوں، فلیٹس، تعلیمی اداروں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور دیگر فلاحی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ مزدور برادری کو ان کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔
مزید برآں، چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان محمد صالح ناصر نے ایک اہم پالیسی ہدایت جاری کرتے ہوئے فوری طور پر خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاسک فورس ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی تمام الاٹ شدہ اور غیر الاٹ شدہ جائیدادوں کا جامع سروے اور معائنہ کرے، املاک کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے اور ناجائز قبضے (Encroachments) کی نشاندہی کرے۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ سرکاری املاک پر قائم تمام غیر قانونی قبضوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسی تمام جائیدادوں کو واگزار کرایا جائے۔ مزید برآں جن املاک، رہائشی فلیٹس، کالونیوں یا عمارتوں کو مرمت، بحالی یا تزئین و آرائش کی ضرورت ہو، ان کی نشاندہی کرکے ترجیحی بنیادوں پر فوری مرمت اور بحالی کا عمل شروع کیا جائے تاکہ بورڈ کے اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور انہیں مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔
فنانس ونگ نے ادارے کے سالانہ بجٹ، مالیاتی نظم و نسق، فنڈز کی تقسیم، اخراجات کے طریقہ کار اور بجٹ میکانزم کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دستیاب وسائل کو شفاف، مؤثر اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے ادارے کے فلاحی اور ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اسی طرح ویلفیئر ونگ نے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے جاری فلاحی پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، تعلیمی وظائف (Scholarships) اور دیگر ویلفیئر گرانٹس سے متعلق موصولہ، زیر التواء اور نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس میں مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور درخواستوں کی بروقت پراسیسنگ کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان محمد صالح ناصر نے کہا کہ حکومت بلوچستان مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، معیاری تعلیم، بہتر رہائش اور سماجی تحفظ کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ادارے کی تمام سرگرمیوں میں شفافیت، میرٹ، جوابدہی اور عوامی خدمت کے اصولوں کو مقدم رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کو ایک جدید، فعال اور نتیجہ خیز ادارے کے طور پر مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ صوبے بھر کے محنت کش طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، سرکاری اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور تعلیمی و فلاحی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی قیادت نے اس امر کا اظہار کیا کہ ادارہ مزدور برادری کی خدمت، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔

09/05/2026

میر سرفراز بگٹی، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی قیادت اور خصوصی توجہ کے نتیجے میں رجسٹرڈ مزدوروں کے بچوں کو پہلی بار اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی تاریخ میں آج تک غریب اور محنت کش طبقے کے رجسٹرڈ ورکرز کے بچوں کو اس نوعیت کا نادر اور باوقار موقع میسر نہیں آ سکا تھا، جس نے اس اقدام کو ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت دے دی ہے۔
اسلام آباد آمد پر بچوں کا نہایت پرتپاک، منظم اور باوقار استقبال کیا گیا۔ ان کے قیام، رہنمائی اور تعلیمی آغاز کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے، تاکہ وہ ایک محفوظ، پُراعتماد اور سازگار ماحول میں اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز کر سکیں۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی، اعتماد اور امید کی جھلک واضح طور پر دیکھی گئی، جو اس اقدام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
میر سرفراز بگٹی کی اس مثالی کاوش کو بلوچستان بھر میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ صوبے کے ٹریڈ یونین رہنماؤں، مائنز اونرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اس اقدام کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، اور اسے محنت کش طبقے کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے جو آنے والے وقتوں میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بنے گا۔
یہ اقدام حکومتِ بلوچستان کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ محنت کش طبقے کے بچوں کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کی جائے بلکہ انہیں ترقی کے مساوی مواقع بھی دیے جائیں۔ یہ جدوجہد اسی جذبے، خلوص اور تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ بلوچستان کے مزدوروں کے بچوں کو ایک روشن، باوقار اور کامیاب مستقبل فراہم کیا جا سکے، اور وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے سیکرٹری، عبدالستار بگٹی نے آج ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول مسلم باغ کا ایک جامع اور بام...
09/05/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے سیکرٹری، عبدالستار بگٹی نے آج ورکرز ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول مسلم باغ کا ایک جامع اور بامقصد دورہ کیا۔ اس موقع پر معزز رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان، مولوی نوراللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کا مقصد ادارے کے تعلیمی معیار، نظم و نسق، سہولیات اور مجموعی کارکردگی کا مؤثر جائزہ لینا تھا۔
دورانِ معائنہ اسکول کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ کلاس رومز کی حالت، صفائی کے انتظامات، طلباء کی حاضری و نظم و ضبط، اساتذہ کی تدریسی کارکردگی، لیبارٹریز، لائبریری، کمپیوٹر لیب اور کھیلوں کی سہولیات سمیت تمام بنیادی و تدریسی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ سیکرٹری نے خود ہر شعبے کا معائنہ کر کے ادارے کی مجموعی صورتحال کا براہِ راست اندازہ حاصل کیا۔
سیکرٹری نے طلباء سے براہِ راست مکالمہ کرتے ہوئے ان کے تعلیمی مسائل، ضروریات اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا۔ طلباء کی آراء کو سنجیدگی سے سنا گیا اور انہیں محنت، نظم و ضبط اور تعلیم پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کی تلقین کی گئی۔
اساتذہ کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں تدریسی معیار، نصاب کی بروقت تکمیل اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔ اساتذہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
معائنہ کے دوران مجموعی نظم و ضبط اطمینان بخش پایا گیا، تاہم بعض مقامات پر صفائی کے نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ مزید برآں، جدید تدریسی طریقہ کار کے نفاذ، کمپیوٹر و سائنسی تعلیم کے فروغ اور غیر نصابی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر معزز رکن صوبائی اسمبلی مولوی نوراللہ اور طلباء نے عبدالستار بگٹی کی جانب سے تعلیمی بہتری اور مزدوروں کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ان اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
سیکرٹری نے موقع پر ہی متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے معیار کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے، تدریسی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، طلباء کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور کھیلوں و ہم نصابی سرگرمیوں کو فعال بنایا جائے۔
اختتام پر عبدالستار بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کے بچوں کو معیاری، جدید اور مؤثر تعلیمی سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ دورہ نہایت اہم، مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت ہوا، جس کے مثبت اثرات مستقبل قریب میں نمایاں ہوں گے۔

ایوب کروم مائنز اور عارف کروم مائنز، مسلم باغ کی انتظامیہ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبدالستار بگٹی کی مزدور...
09/05/2026

ایوب کروم مائنز اور عارف کروم مائنز، مسلم باغ کی انتظامیہ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبدالستار بگٹی کی مزدور دوست قیادت اور تعلیمی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت کشوں کے بچوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے معیاری اداروں میں داخلے اور مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت نے غریب خاندانوں کے لیے تعلیم کو ممکن بنایا اور ان میں امید و اعتماد پیدا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات مزدور طبقے کے بچوں کے بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں اور ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں۔
آخر میں انتظامیہ نے عبدالستار بگٹی کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی تاکہ وہ مزدوروں کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

آبادگار رائس مل، اُستا محمد کی مینجمنٹ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبدالستار بگٹی کی شاندار قیادت، مزدور دوست...
07/05/2026

آبادگار رائس مل، اُستا محمد کی مینجمنٹ نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان عبدالستار بگٹی کی شاندار قیادت، مزدور دوستی اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے محنت کش طبقے کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں، وہ قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہیں۔
مینجمنٹ کے مطابق غریب مزدوروں کے بچوں کو اسلام آباد کے معروف اور معیاری تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوانا ایک ایسا عظیم قدم ہے جس نے سینکڑوں خاندانوں کے دلوں میں امید، خوشی اور اعتماد پیدا کر دیا ہے۔ خصوصاً اسلام آباد تک مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا مزدور طبقے کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوا، جسے ہر طبقۂ فکر کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں معیاری تعلیم ہر غریب کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے، وہاں عبدالستار بگٹی نے عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت مخلص ہو تو مزدور کے بچے بھی بہترین تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ صرف ایک فلاحی اقدام نہیں بلکہ بلوچستان کے مزدور خاندانوں کے مستقبل میں کی گئی ایک قیمتی سرمایہ کاری ہے۔
مینجمنٹ نے مزید کہا کہ عبدالستار بگٹی کی قیادت میں ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان نے مزدوروں کی فلاح، بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے جو مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں، وہ ادارے کی کارکردگی میں ایک روشن مثال بن چکی ہیں۔ ان اقدامات نے نہ صرف مزدور طبقے کے اعتماد کو بحال کیا بلکہ والدین کے دلوں میں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی نئی امید بھی پیدا کی ہے۔
آخر میں آبادگار رائس مل، اُستا محمد کی مینجمنٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار بگٹی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ مزدوروں اور ان کے بچوں کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

ناصر کول کمپنی دُکی کی مینجمنٹ نے عبدالستار بگٹی — سیکرٹری، ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ک...
06/05/2026

ناصر کول کمپنی دُکی کی مینجمنٹ نے عبدالستار بگٹی — سیکرٹری، ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غریب مزدوروں کے بچوں کو اسلام آباد کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوا کر ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے، ساتھ ہی اسلام آباد تک مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر کے ایک بڑا ریلیف بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کا ذریعہ ہے بلکہ محنت کش والدین کے لیے بھی بے حد سکون اور خوشی کا باعث ہے، جو محدود وسائل کے باوجود اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں۔
مینجمنٹ نے اس عمل کو مزدور دوست پالیسیوں کی ایک شاندار مثال قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے فلاحی اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدور بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں اور وہ ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

شہزاد خان — جنرل سیکرٹری، لیبر یونین مچھ نے عبدالستار بگٹی — سیکرٹری، ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کا دلی شکریہ ادا کیا ک...
06/05/2026

شہزاد خان — جنرل سیکرٹری، لیبر یونین مچھ نے عبدالستار بگٹی — سیکرٹری، ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے غریب مزدوروں کے بچوں کو اسلام آباد میں داخلہ دلا کر ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، عبد الستار بگٹی کا تہہِ دل سے شکریہ، جنہوں نے چمالنگ کے غریب مزدوروں کے بچوں کو تعل...
05/05/2026

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، عبد الستار بگٹی کا تہہِ دل سے شکریہ، جنہوں نے چمالنگ کے غریب مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کے حصول کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں داخلے دلوائے۔"

Address

Workers Welfare Board Balochistan Samungli Road Near Kidney Center Quetta
Quetta
87600

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+92819204747

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Workers Welfare Board Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Balochistan Workers Welfare Board Quetta:

Shortcuts

Share