JUI-P Media Cell

Directions Website

JUI-P Media Cell جمعیت علماء اسلام پاکستان میڈیا سیل

رہبرِ جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی  مدظلہ العالیہ29 اکتوبر بروزِ جمعراتکوئٹہ میں جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے زیرِ...
14/10/2026

رہبرِ جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی مدظلہ العالیہ

29 اکتوبر بروزِ جمعرات
کوئٹہ میں جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے زیرِ اہتمام صوبائی تربیتی پروگرام سے خطاب فرمائیں گے۔

3 نومبر بروزِ منگل، صبح 10 بجے
مدرسہ عربیہ انوار القرآن، کلی غاڑہ گئی، توبہ کاکڑی کے زیرِ اہتمام جلسۂ دستاربندی سے خطاب فرمائیں گے۔

5 نومبر بروزِ جمعرات
مدرسہ بیت العلوم الاسلامی، نواں کلی کوئٹہ کے زیرِ اہتمام جلسۂ دستاربندی سے خطاب فرمائیں گے۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالغنی ساسولی حاجی ام...
13/10/2026

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے ارکان مولانا عبدالغنی ساسولی حاجی امین اللہ امین حاجی عبدالرزاق لانگو پروفیسر حسین احمد شیرانی مولانا محمد اقبال عثمانی مفتی مطیع الرحمن لانگو ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ سردار یحییٰ خان لونی حافظ ہمایوں چشتی مولانا امان اللہ گرگناڑی اور گریگری انوسینٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں صوبہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع جلسہ اور احتجاج ہر سیاسی جماعت اور پاکستان کے تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے اس سے پہلے بھی ملک میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جانب سے احتجاج اور لانگ مارچ ہوتے رہے ہیں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوئی ایسا انوکھا واقعہ نہیں ہے جس کی پاداش میں ملک کے ایک صوبے میں عوام کے منتخب اسمبلی اور منتخب صوبائی حکومت کو معطل کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ظلم اور جبر کے ذریعے عوام کے جائز آواز کو دبانا موجودہ فاشسٹ وفاقی حکومت کا وہ سیاہ کارنامہ ہے جس کیلئے تاريخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی موجودہ حکومت امن و امان کے قیام میں اپنی ناکامی کا ملبہ صوبائی حکومت کے اوپر ڈال کر اپنے آپ کو عوام کے تحفظ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں کرسکتی انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں عوام کے منتخب اسمبلی کو بحال کرکے غیر آئینی گورنر راج ختم کیا جائے گورنر راج کسی مسئلے کا حل نہیں ہے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے غیر منتخب وفاقی حکومت کا اقتدار عوام کے منتخب سیاسی جماعتوں کے حوالے کیا جائے -

پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد و تعاون ’’وَتَعَاوَنُوا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْ...
12/10/2026

پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد و تعاون
’’وَتَعَاوَنُوا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ‘‘ کی بنیاد پر قائم ایک اصولی، مستقل اور غیر متزلزل عہدِ رفاقت ہے۔

گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ آئینی و قانونی جواز سے محروم ہے

موجودہ صورتِ حال میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا کوئی آئینی و قانونی جواز دکھائی نہیں دیتا۔ ہم ایسے تمام غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

امن و امان کے قیام کے نام پر جمہوری اقدار، عوامی مینڈیٹ اور بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ مسائل کا پائیدار حل طاقت، جبر اور تصادم میں نہیں، بلکہ بامعنی مذاکرات، سیاسی مفاہمت اور آئین و قانون کی بالادستی میں مضمر ہے۔

عوامی مینڈیٹ کا احترام اور آئین کی سربلندی ہی جمہوریت کی حقیقی روح اور ایک مستحکم ریاست کی بنیاد ہیں۔

حضرت مولانا شجاع الملک صاحب
صوبائی امیر، جمعیت علماء اسلام پاکستان، خیبر پختونخوا

بھٹو اور جمہوریت کی جعلی چمپئین پیپلز پارٹی کو ایک بہت بڑا اعزاز حاصل ہوچکا ہے انہوں نے عوام کی رائے کو عوام کی منہ پر م...
11/10/2026

بھٹو اور جمہوریت کی جعلی چمپئین پیپلز پارٹی کو ایک بہت بڑا اعزاز حاصل ہوچکا ہے انہوں نے عوام کی رائے کو عوام کی منہ پر مارنے کے لئے ہیٹرک کرلی
25 فروری 2009 کو بھٹو کے وارث زرداری صاحب نے پنجاب میں گورنر راج لگایا تھا
14 جنوری 2013 کو بھٹو کے حقیقی وارث نے عوام کی رائے پر شب خون مارتے ہوئے بلوچستان میں زرداری صاحب نے گورنر راج لگایا تھا
اور 11 اکتوبر 2026 کو بھٹو کے وارث زرداری صاحب نے مسلسل تیسری مرتبہ خیبر پختون خواہ میں گورنر راج لگاتے ہوئے ان لوگوں کے منہ پر تھپڑ مارا ہیں جو لوگ پی پی پی کو جمہوری پارٹی سمجھتے ہیں
ان تمام احباب کو مبارک ہو جو صرف عمران خان کے بغض میں گورنر راج پر خوش ہے حالانکہ ان بابو سیاستدانوں نے عمران خان پر وار نہیں کیا ہے بلکہ ان لوگوں پر وار کیا ہیں جو ووٹ اور ان فوج کے بغل بچے سیاستدانوں کو واقعی غمخوار سمجھتے ہیں

اس لئے امید ہے عوام سمجھ چکے ہونگے کہ مولانا محمد خان شیرانی صاحب کیوں پارلیمانی سیاست سے الگ ہوئے اور انہوں نے کیوں سیاستدانوں کو بھی اس سے الگ ہونی کی دعوت دی ہیں تاریخ نے ہمیشہ مولانا امام شیرانی صاحب کو سچا ثابت کیا ہیں اور مجھے اپنے رہبر کی صحیح رہنمائی پر فخر ہیں

محمد نواز آزاد صدر جمعیت طلباء اسلام پاکستان

جمعیت علماء اسلام پاکستان(مرکزی و صوبائی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کا مشترکہ اجلاس)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی و صوب...
02/10/2026

جمعیت علماء اسلام پاکستان
(مرکزی و صوبائی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کا مشترکہ اجلاس)

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی و صوبائی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کا مشترکہ اجلاس 1 اکتوبر بروز جمعرات، رات 9:00 بجے آن لائن منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سید آصف آغا نے کی۔

اجلاس کا آغاز مرکزی معاون و صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر خیبر پختونخوا سیف اللہ خان نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے چاروں صوبوں اور مرکز سے تمام متعلقہ نمائندگان و کوآرڈینیٹرز نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں طے پانے والے امور

1۔ پالیسی کے لیے تجاویز
تمام صوبائی کوآرڈینیٹرز 15 اکتوبر تک سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔

2۔ آئندہ اجلاس
مرکزی و صوبائی کوآرڈینیٹرز کا آئندہ مشترکہ اجلاس 29 اکتوبر بروز جمعرات رات 9:00 بجے آن لائن منعقد ہوگا۔

3۔ ضلعی کوآرڈینیٹرز کی فہرست
تمام صوبائی کوآرڈینیٹرز 29 اکتوبر تک اپنے اپنے صوبوں کے ضلعی کوآرڈینیٹرز کی فہرست حتمی شکل دے کر پیش کریں گے۔

4۔ سوشل میڈیا پالیسی کا اعلان
موصول ہونے والی تجاویز اور مشاورت کی روشنی میں 29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

5۔ صوبائی میڈیا سیل کے نام
تمام صوبائی کوآرڈینیٹرز 29 اکتوبر تک اپنے اپنے صوبوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز/گروپس کو درج ذیل ناموں سے ترتیب دیں گے:
JUI P-Media-Cell (Balochistan)
JUI P-Media-Cell (Punjab)
JUI P-Media-Cell (Sindh)
JUI P-Media-Cell (KPK)

اجلاس کے اختتام پر صوبہ سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر خانزادہ حسن مجاہد نے اختتامی دعا کرائی۔

شعبہ اطلاعات ( جے یو آئی پی میڈیا سیل)

*جمعیت علماء اسلام پاکستان**شعبہ سوشل میڈیا* 17 ستمبر 2026ء بروز جمعرات جمعیت علماء اسلام پاکستان شعبہ سوشل میڈیا کے مرک...
17/09/2026

*جمعیت علماء اسلام پاکستان*

*شعبہ سوشل میڈیا*

17 ستمبر 2026ء بروز جمعرات جمعیت علماء اسلام پاکستان شعبہ سوشل میڈیا کے مرکزی، صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کے ذمہ داران کا مشترکہ آن لائن اجلاس، زیرِ صدارت سید آصف آغا، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر منعقد ہوا۔

اجلاس میں شعبہ سوشل میڈیا کی تنظیمی فعالیت، سوشل میڈیا پالیسی اور آئندہ کے تنظیمی لائحۂ عمل سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

تفصیلی غور و خوض اور باہمی مشاورت کے بعد درج ذیل امور طے پائے

1۔ سوشل میڈیا پالیسی:
شعبہ سوشل میڈیا کی مرکزی پالیسی کی تیاری کے لیے تمام متعلقہ کوآرڈینیٹرز سے تجاویز طلب کی گئیں، تاکہ موصولہ تجاویز کو آئندہ اجلاس میں زیرِ غور لا کر پالیسی اور آئندہ کے لائحۂ عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔

2۔ صوبہ بلوچستان:
صوبہ بلوچستان میں شعبہ سوشل میڈیا کی ضلعی سطح پر فعالیت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے کو جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے آئندہ اجلاس کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ صوبائی ذمہ داران اس سلسلے میں اپنی تجاویز سے مرکزی شعبہ سوشل میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

3۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلعی کوآرڈینیٹرز کا تقرر:
صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلعی سطح پر سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز کے انتخاب کے لیے سیف اللہ خان اور نجیم خان شیرانی کو ذمہ داری تفویض کی گئی کہ وہ صوبائی امیر خیبر پختونخوا اور متعلقہ ضلعی امراء سے مشاورت کے بعد کوآرڈینیٹرز کے نام تجویز کریں گے۔

4۔ آئندہ اجلاس:
مرکزی کوآرڈینیٹرز اور صوبہ سندھ و پنجاب کے کوآرڈینیٹرز کا مشترکہ اجلاس بروز اتوار، 20 دسمبر، رات 9:00 بجے تا 10:00 بجے منعقد ہوگا۔

مرکز اور چاروں صوبوں کے کوآرڈینیٹرز کا مشترکہ اجلاس بروز جمعرات، 24 ستمبر، رات 9:00 بجے تا 10:00 بجے منعقد ہوگا۔

شرکائے اجلاس

1. سید آصف آغا — مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر
2. سیف اللہ خان — مرکزی معاون، ڈپٹی کوآرڈینیٹر و صوبائی کوآرڈینیٹر خیبر پختونخوا
3. نجیم خان شیرانی — ڈپٹی کوآرڈینیٹر خیبر پختونخوا
4. عبدالوکیل حقیار — کوآرڈینیٹر بلوچستان
5. حکیم فضل الرحمان — ڈپٹی کوآرڈینیٹر بلوچستان

مندرجہ بالا امور پر مشاورت کے بعد اجلاس کی کارروائی مکمل ہوئی۔

*اجلاس کا اختتام حکیم فضل الرحمان کی اختتامی دعا سے ہوا*

شعبہ سوشل میڈیا
*
جمعیت علماء اسلام پاکستان

16/09/2026
09/09/2026

جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی کابینہ کا اجلاس 21 اگست بروز جمعہ جے یو آئی پاکستان کے مرکزی دفتر ایف 10 مرکز اسلام آباد میں زیر صدارت مرکزی صدر جمعیت طلباء اسلام پاکستان محمد نواز آزاد منعقد ہوا
اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے

1: اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام 26 اور 27 نومبر بروز جمعرات اور جمعہ بمقام" اسلام آباد ایف 10 مرکز "دوسرا دو روزہ "طلباء اجتماع " کا انعقاد کیا جائیگا ان شاء اللہ
طلباء اجتماع سے رہبر جمعیت امام مولانا محمد خان شیرانی صاحب خصوصی خطاب کرینگے

اجتماع میں مختلف موضوعات پر مقررین خصوصی لکچر دینگے
تمام ہم فکر اور تنظیمی دوستوں سے استدعا کی جاتی ہیں کہ اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کریں

2: جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کابینہ کے ارکان صوبوں کا دورے کرینگے جس کا اعلان صوبائی تنظیموں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا

3: اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان خیبر پختون خواہ کے صدر عاطف محمد خیل کی مصروفیات کی وجہ سے مرکزی کابینہ نے محمد یاسین تراب کو جمعیت طلباء اسلام پاکستان خیبر پختون خواہ کے صدر مقرر کیا آج کے بعد محمدیاسین تراب بحیثیت صدر جمعیت طلباء اسلام خیبر پختون خواہ زمہ داریاں انجام دینگے اور نئی کابینہ تشکیل دینگے

4:اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت طلباء اسلام آباد کے لئے وقاص یوسف کو صدر مقرر کیا وقاص یوسف دو ہفتوں کے اندر کابینہ کی تشکیل کا اعلان کرینگے ان شاء اللہ

5: اجلاس فیصلہ ہوا کہ مرکزی کابینہ کےلئے بلوچستان سے سمیع عمر کو بحیثیت مرکزی معاون تقرر کیا البتہ خیبر پختون خواہ اور پنجاب سے مرکزی معاونین کا اعلان بھی جلد کیا جائیگا ان شاء اللہ
تمام ہم فکر احباب سے استدعا ہیں کہ وہ طلباء اجتماع کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں اللہ تعالٰی اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار فرمائیں آمین
شعبہ نشر و اشاعت
جمعیت طلباء اسلام پاکستان

07/09/2026

خانوزئی:
جمعیت علماء اسلام پاکستان ضلع پشین کے ضلعی امیر حضرت مولانا رفیع اللہ صاحب کا تربیتی اجتماع سے خطاب ۔

07/09/2026

مولانا محمد خان شیرانی اکثر فرمایا کرتے ہیں!

یہ جو نام نہاد انسدادِ دہشت گردی ہے، درحقیقت یہی دہشت گردی ہے!

اعزاز سید، مطیع اللہ جان

Address

Flat No#6 Mega Trade Center Qandhari Bazar Manan Chowk
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI-P Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share