Regional Transport Authority's Balochistan

Regional Transport Authority's Balochistan

Share

'Citizen-Centric-Sustainable and Growth Oriented Integrated Transport System'
'Safe, Reliable, Affordable & Efficient Transport For All'

10/10/2025

کوئٹہ، 07 اکتوبر:کمشنر/چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک سریاب سرکل یاور عباس ہمراہ ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے ٹیم یونیورسٹی آف بلوچستان، سریاب روڈ پر سنیپ چیکنگ کیا گیا۔ دورانِ کارروائی بغیر پرمٹ چلنے والے 7 رکشوں کو سیکشن 115 موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ 17 رکشوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان جاری کیے گئے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائیاں شہر بھر میں جاری رہیں گی تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔

10/10/2025

کوئٹہ (6 اکتوبر)۔صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان وحید شریف عمرانی کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں بغیر روٹ پرمٹ، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ، غیر رجسٹرڈ اور بغیر اجازت مخصوص روٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے اہلکار و موٹروے پولیس تور ناصر ایئرپورٹ روڈ پر ٹرالرز، بوزرز اور مسافر کوچوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران 27 گاڑیوں کو بغیر پرمٹ ،رجسٹریشن ، جعلی فٹنس اورژوب لورالائی غیر قانونی روٹ پرمٹ کے باعث چالان کیا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کو حتمی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔اس موقع پر پی ٹی اے بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بغیر پرمٹ، جعلی فٹنس یا غیر قانونی روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔اس کے علاؤہ دیگر صوبوں کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر بلوچستان کے مختلف روٹس استعمال کررہی ہیں جبکہ ٹیکس بھی جمع نہیں کررہے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو سالانہ کروڑوں روپوں کا نقصان کا سامنا ہے جس کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی دوسری جانب عوامی تحفظ، سڑکوں کی سلامتی اور ٹرانسپورٹ قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی کوچز کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے کیونکہ غلط فٹنس سرٹیفکیٹ کی وجہ سے گاڑیوں کے حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ایسی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جا رہی ہیں تاکہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔آئندہ دنوں میں کوئٹہ، حب، مستونگ اور سبی ڈویژن میں بھی اسی نوعیت کی کریک ڈاؤن کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

27/09/2025

عوام پبلک ٹرانسپورٹ مالکان ڈرائیوراحتیاط کریں عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائیگا

20/09/2025

خبرنامہ نمبر
سبی 20 ستمبر
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ کی ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ این-65 پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک اور موٹروے وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران ویگن، شہزور، ٹرالرز، گڈز وہیکلز اور گیس باؤزرز سمیت مختلف گاڑیوں کے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر قانونی دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔ دستاویزات میں کمی یا خلاف ورزی پائی جانے پر متعدد ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ مزید برآں اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں، غیر قانونی جنگلے لگانے، مسافروں کو چھت پر بٹھانے اور دیگر خطرناک اقدامات کے خلاف بھی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران متعدد ڈرائیورز کو سخت وارننگز جاری کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ محکمے سے بروقت روٹ پرمٹ حاصل کریں ورنہ مزید سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے واضح کیا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور قومی شاہراہ پر محفوظ سفری سہولتیں یقینی بنانے کے لیے ایسے آپریشنز باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈنگ اور قوانین سے انحراف کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔


20/09/2025

بلوچستان میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گاڑیاں جرمانہ

ڈھاڈر (نمائندہ خصوصی) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ اور سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان وحید شریف عمرانی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور پی ٹی اے حکام کی جانب سے غیر قانونی گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ پی ٹی اے بلوچستان جان محمد محمد حسنی نے ڈھاڈر پولیس کے ہمراہ بائی پاس پر مختلف ویگنوں، بسوں، گڈز ٹرالروں اور گیس بوزرز کا معائنہ کیا۔ اس دوران غیر قانونی روٹ استعمال کرنے، چھتوں پر مسافر بٹھانے، بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذات کے گاڑی چلانے اور غیر رجسٹرڈ ٹرالروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد گاڑیوں کو موقع پر جرمانے بھی کیے گئے۔اس موقع پر پی ٹی اے حکام نے واضح کیا کہ ایران بارڈر سے نصیر آباد تک گیس بوزرز اور تیل بردار ٹرالروں کی غیر قانونی آمد و رفت صوبے کے لیے بڑا مسئلہ ہے، کیونکہ یہ گاڑیاں بلوچستان میں نہ تو رجسٹریشن کرواتی ہیں اور نہ ہی متعلقہ فیس ادا کرتی ہیں، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔حکام نے کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور انٹری بلوچستان میں لازمی کروائیں تاکہ مستقبل میں کسی قانونی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ دوسرے صوبوں میں رجسٹرڈ تیل بردار ٹرالروں کو بغیر فیس بلوچستان کے روٹس پر چلنے کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی۔پی ٹی اے حکام نے تمام گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے کاغذات اور پرمٹ مکمل کریں، بصورت دیگر دوران چیکنگ گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان کی ہدایات پر صوبے بھر میں غیر قانونی گڈز ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

20/09/2025

خبرنامہ نمبر
سبی 18 ستمبر
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے گزشتہ روز ایس پی نیشنل ہائی وے پیٹرول خادم حسین مگسی کے ہمراہ قومی شاہراہ N -65 سبی بیٹ 05 پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔ اس دوران ڈیرہ مراد جمالی، سبی، کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر اوورلوڈنگ اور گاڑیوں کی چھتوں پر لگے غیر قانونی جنگلے وغیرہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مسافروں اور سامان کو اتارا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کو جرمانہ بھی کیا گیا اور گاڑیوں کے روٹ پرمٹ و فٹنس بھی چیک کی گئی۔ اس موقع پر اے سی و سیکرٹری آر ٹی اے سبی منصور علی شاہ نے ڈرائیوروں کو سختی سے خبردار کیا کہ اوورلوڈنگ اور غیر قانونی ڈھانچے / جنگلے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ اور شاہراہوں پر محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے، کریک ڈاؤن مہم آئندہ بھی پوری شدت سے جاری رہے گی۔

18/09/2025
12/09/2025

*Strict action against Interprovincial & transdivisional route buses, mini buses, trucks oil tankers for over loading, underage drivers,high beam lights,defaulters of route permit fee & driving without route permits etc.*
*Dated: 12-09-2025.*
On the directions of Worthy Secretary PTA a joint checking campaign conducted by PTA with the NHMP at Tor Nassar against over loading, high beam/extra lights,underage drivers and without route permits etc.
The details are as follows.
Total vehicles checked: 55
Without PSV/ HTV license: 00
Over loaded wagons /buses: 12
Search lights removed: 05
Without fitness certificates : 06
Without route permits : 17
Passengers on roof: 02
Vehicles in ok condition:13
Total amount of challan: Rs= 37,000/-.

12/09/2025

سبی ـ اسسٹنٹ کمشنر سبی/سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سبی جناب منصور علی شاہ کا 2025-09-09کو سبی شہر کےلوکل ویگن،بس اسٹاپ اور نیشنل ہائی وے پر چیکنگ کے دوران متعدد ہیوی اوور لوڈڈ گاڑیوں کو جرمانے اور وارننگ دی گئی۔ اس ضمن میں سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو واضع پیغام دیا کہ عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

06/09/2025

کوئٹہ (6 ستمبر) ہائی کورٹ بلوچستان اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ظہور احمد بلوچ کی سربراہی میں ایئرپورٹ روڈ چورنگی پر موٹر وہیکل آرڈینس 1965 کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کاروائی کے دوران ایک بغیر روٹ پرمٹ مسافر کوچ کوئٹہ-پشاور روٹ رجسٹریشن نمبر LET-7070 کو اضافی پیٹرول ٹینک نصب کرنے جبکہ دو بوسیدہ اور ناکارہ بسوں جن کے نمبر PE-2510 اور BMA-652 کو ناقص حالت کے باعث موٹر وہیکل آرڈیننس سیکشن 115 کے تحت فوری طور پر بند کر دیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہور احمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی واضح ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں اضافی پٹرول ٹینک، خفیہ خانے اور بوسیدہ لوکل بسوں کے خلاف کارروائیاں باقاعدگی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اضافی پٹرول ٹینک اور غیر قانونی ٹینکرز لگانے کی وجہ سے متعدد سانحات رونما ہو چکے ہیں، جہاں کوچز میں فوری طور پر آگ بھڑکنے سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اسی طرح پرانی اور خستہ حال بسوں کے بریک ناکام اور پاور اسٹرنگ نہ ہونے کے باعث شہر میں کافی حادثات رونما ہوچکے ہیں -جس کے سدباب کے لیے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ظہور احمد بلوچ نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خفیہ خانے اور اضافی ٹینکر نصب کرنے سے نہ صرف مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اکثر اوقات دورانِ چیکنگ بسوں کو روکنے کے باعث شہریوں کو کوفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ تاہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ایسے اقدامات ناگزیر ہیں اور یہ مہم آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

06/09/2025

سبی: اسسٹنٹ کمشنر سبی/ سیکرٹری آر ٹی اے سبی منصور علی شاہ کی مسافر بسوں میں خفیہ خانوں اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی،
سبی۔ 2025-09-06کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد حیات کاکڑ اور کمشنر سبی ڈویژن سبی اسداللہ فیض کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سبی ڈویژن منصور علی شاہ کی سربراہی میں مسافر بسوں میں خفیہ خانوں اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں متعدد کوچز کے خفیہ خانوں کو چیک کیا گیا۔اور بعض اوور لوڈڈ گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے اور بہت گاڑیوں کو وارن کیا گیا۔ اس ضمن میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی منصور علی شاہ کا ٹرانسپورٹرز کو واضع ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق مسافر بسوں کے خفیہ خانوں اور سمنگلنگ کے روک تھام کیلے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں کسی بھی صورت عوام کے جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

03/09/2025

سبی: اسسٹنٹ کمشنر سبی/ سیکرٹری آر ٹی اے سبی کی مسافر بسوں میں خفیہ خانوں اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی،
سبی۔ 2025-09-03کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان اور کمشنر سبی ڈویژن سبی کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سبی ڈویژن منصور علی شاہ کی سربراہی میں مسافر بسوں میں خفیہ خانوں اور سمگلنگ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں متعدد کوچز کے خفیہ خانوں کو چیک کیا گیا۔اور بعض اوور لوڈڈ گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے اس ضمن میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی منصور علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا۔کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق مسافر بسوں کے خفیہ خانوں اور سمنگلنگ کے روک تھام کیلے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں کسی بھی صورت عوام کے جانوں کو خطرے میں ڈالنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Quetta

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:00
Tuesday 08:30 - 16:00
Wednesday 08:30 - 16:00
Thursday 08:30 - 16:00
Friday 08:30 - 15:30