Governor House Quetta

Call Directions Website Contact the organization

Governor House Quetta Official Page of Governor House Quetta. for Latest news about Balochistan, Governor Balochistan.

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے راز خان پٹھان اور حمید اللہ مندوخیل ملاقات کر رہے ہیں۔
07/10/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے راز خان پٹھان اور حمید اللہ مندوخیل ملاقات کر رہے ہیں۔

*گورنر بلوچستان// یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ، وفد**نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں فیصلہ سازی، جمہوری اقدار اور پارلیم...
07/10/2026

*گورنر بلوچستان// یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ، وفد*

*نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں فیصلہ سازی، جمہوری اقدار اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو سیاسی و سماجی معاملات پر تعمیری ڈائیلاگ کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں ذمہ دار شہری اور مدبرانہ قیادت کا کردار ادا کر سکیں. یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کا ڈھانچہ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو پارلیمانی طریقہ کار، قانون سازی، بحث و مباحثے اور جمہوری اداروں کے کام سے عملی طور پر آگاہ کرنا ہے. وفد نے گورنر بلوچستان کو یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کی مستقبل کی سرگرمیوں اور صوبے میں اسکے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا*

کوئٹہ 7 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد نے عصمت اللہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کو پارلیمانی امور، جمہوری عمل اور پالیسی سازی سے روشناس کرانے سمیت صوبے میں نوجوانوں کیلئے موثر پلیٹ فارم کے قیام اور اسے مزید فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ وفد کے مطابق یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کا ڈھانچہ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو پارلیمانی طریقۂ کار، قانون سازی، بحث و مباحثے اور جمہوری اداروں کے کام سے عملی طور پر آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں فیصلہ سازی، جمہوری اقدار اور پارلیمانی نظام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاسی و سماجی معاملات پر مثبت اور تعمیری مکالمے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں ذمہ دار شہری اور مدبرانہ قیادت کا کردار ادا کر سکیں۔ گورنر نے یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ بلوچستان بھر میں اس پلیٹ فارم کو مزید فعال اور متحرک بنایا جائے اور اس کے دائرہ کار کو صوبے کے مختلف اضلاع تک وسعت دی جائے۔ انہوں نے نوجوانوں میں قیادت، تحقیق، مکالمے، تنقیدی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے تربیتی پروگرام، مباحثے، موک سیشن اور مطالعاتی سرگرمیاں منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کو بلوچستان کے تعلیمی، معاشی، سماجی اور ترقیاتی مسائل پر اپنی آراء پیش کرنے اور پالیسی سازی کے عمل کو سمجھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ نوجوانوں کو مختلف شعبوں سے متعلق مسائل پر بحث، تجاویز کی تیاری اور اجتماعی طور پر حل تلاش کرنے کی مشق فراہم کر سکتی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے معمور ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب رہنمائی، تربیت اور ضروری مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کی سرگرمیوں میں تعلیمی اداروں، نوجوانوں کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو بھی شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کی مستقبل کی سرگرمیوں اور صوبے میں اس کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔

*پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گورنر جعفرخان مندوخیل کو صوبہ بھر کے تاجروں و صنعتکاروں کی موثر...
06/10/2026

*پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گورنر جعفرخان مندوخیل کو صوبہ بھر کے تاجروں و صنعتکاروں کی موثر نمائندگی کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈل پیش کیا جس پر گورنر مندوخیل نے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کو تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنائیں گے۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ اور بااختیار اداروں اور حکام کو اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا*

کوئٹہ 6 اکتوبر: پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو صوبے بھر کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کی بھرپور نمائندگی کے اعتراف میں گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ گورنر جعفرخان مندوخیل خود بھی خاندانی طور پر کاروباری پس منظر رکھتے ہیں اور تاجر برادری کے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، کاروباری مواقع میں اضافے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کو متعلقہ اور ذمہ دار فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، تجارت و صنعت کی ترقی اور کاروباری برادری کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کی خاطر مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیگی۔ گورنر مندوخیل نے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا گورنر بلوچستان کو صوبے بھر میں گولڈ میڈل کیلئے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کو تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنائیں گے۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ اور بااختیار اداروں اور حکام کو اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

*گورنربلوچستان / کیڈٹ کالجز بورڈ آف گورنرز 19وہں اجلاس* *صوبے میں کیڈٹ کالجز کی تعداد بڑھانے کے بجائے موجودہ کیڈٹ کالجز ...
06/10/2026

*گورنربلوچستان / کیڈٹ کالجز بورڈ آف گورنرز 19وہں اجلاس*

*صوبے میں کیڈٹ کالجز کی تعداد بڑھانے کے بجائے موجودہ کیڈٹ کالجز کے معیار و کارکردگی کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید طلبہ کیلئے گنجائش پیدا کرنے اور ان پر تعلیمی فیس کا اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے ہماری ترجیح موجودہ کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور زیرِ تعلیم کیڈٹس کو بہتر سہولیات، معیاری تعلیم اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ کیڈٹ کالجز کی تمام انتظامی، تدریسی اور بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائیگا۔ بورڈ آف گورنرز کی پیشرفت کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے تاکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں*

کوئٹہ 6 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں کیڈٹ کالجز کی تعداد بڑھانے کے بجائے موجودہ کیڈٹ کالجز کے معیار اور کارکردگی کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق لانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید طلبہ کیلئے گنجائش پیدا کرنے اور ان پر تعلیمی فیس کا اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے ہماری ترجیح موجودہ کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور زیرِ تعلیم کیڈٹس کو بہتر سہولیات، معیاری تعلیم اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ کیڈٹ کالجز کی تمام انتظامی، تدریسی اور بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے کیڈٹ کالجز کے بورڈ آف گورنرز کا 19وین اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. کیڈٹ کالجز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی (آن لائن)، وزیراعلیٰ کی مشیر ربابہ بلیدی، رکن صوبائی اسمبلی دستگیر بادینی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم خان غلزئی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی رحمت چنگیزی، تمام کیڈٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان، فنانس اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے سمیت آفتاب بزدار بھی موجود تھے. مذکورہ اجلاس میں بلوچستان کے بارہ کیڈٹ کالجز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ کیڈٹ کالجز کی کارکردگی، درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے تاکہ وہ پوری دلجمعی اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ ملک کے ممتاز کیڈٹ کالجز کی طرز پر جدید اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائینگے جن میں جِمز اور کھیلوں کیلئے معیاری گراؤنڈز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانووکیشن ہالز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ طلبہ اور اسٹاف کیلئے موثر ٹرانسپورٹ اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔ گورنر مندوخیل نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو بھی ہدایت کی وہ کیڈٹ کالج کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ایک کیڈٹ کالج کو جس مقصد کے تحت بنایا جاتا ہے اسی ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے ہمیں تمام دستیاب وسائل کو متحرک کیے جا رہے ہیں تاکہ کیڈٹ کالج کا اپنا امتیاز برقرار رہے۔ گورنر مندوخیل نے اپنے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں اور خاص طور پر کیڈٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید کلاس رومز، ہاسٹل کا قیام، اسپورٹس کمپلیکس، سیکورٹی کے انتظامات اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے میں بھی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی. ہم آج کے بورڈ آف گورنرز کی پیشرفت کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ تمام کیڈٹ کالجز کی دیرپا ترقی مستقل بنیادوں پر آگے بھی جاری و ساری رہیں۔

*Quetta, 6th October 2026*          *News Tickers for Electronic Media*👉 Governor Balochistan Jaffar Khan Mandokhel is g...
06/10/2026

*Quetta, 6th October 2026*

*News Tickers for Electronic Media*

👉 Governor Balochistan Jaffar Khan Mandokhel is going to preside over the 19th meeting of the Board of Governors of All Balochistan Cadet Colleges today.

👉 The meeting is being held at Governor House to review the performance, administration & quality of education at all cadet colleges.

👉 Around 12 cadet colleges in province are providing quality education & character of our youth.

👉 Cadet colleges are renowned for their standard of discipline, educational environment & character-building of students.

👉 Cadet colleges play an important role in preparing our youth for leadership, patriotism & national service.

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینئر صحافی رضا الرحمن ملاقات کر رہے ہیں۔
05/10/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سینئر صحافی رضا الرحمن ملاقات کر رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے وائس چانسلر بولان یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی ملاقات کر رہے ہیں۔
05/10/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے وائس چانسلر بولان یونیورسٹی ڈاکٹر شبیر لہڑی ملاقات کر رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ایڈوکیٹ فرید اف‏‏غان ملاقات کر رہے ہیں۔
05/10/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ایڈوکیٹ فرید اف‏‏غان ملاقات کر رہے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا پاک ایران مشترکہ ایوان صنعت و تجارت کے عہدیران کے ساتھ گروپ فوٹو۔
05/10/2026

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا پاک ایران مشترکہ ایوان صنعت و تجارت کے عہدیران کے ساتھ گروپ فوٹو۔

Address

Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Governor House Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Governor House Quetta:

Shortcuts

Share