31/05/2026
پشتون متحدہ صوبہ بنانے میں بلوچ قوم رکاوٹ نہیں، پشتون افغان قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، مہاجرین کی بے دخلی کے وقت کسی بھی جماعت کی جانب سے کوئی مؤثر عملی اقدام نظر نہیں آیا، ہماری سیاست اکابرین کے خلاف نہیں بلکہ ریاستی پالیسی کے خلاف ہے، ڈیورنڈ لائن پر بھاڑ لگانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے، سیاست اور بندوق ساتھ نہیں چل سکتا، ہمارے نوجوانوں کو بندوق سے نفرت اور قلم سے محبت کرنا چاہیے، تاکہ نئے نسل کو قلم وارث میں ملیں۔
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ
صوبائی صدر وکیل عادل
30/05/2026
پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا کلونیل ہتھکنڈہ ہے جو کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ اسے صرف نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ نیشنلسٹ سیاسی کارکنوں کو اس حوالے سے ہوشیار اور باخبر رہنا چاہیے، کیونکہ شعوری یا غیر شعوری طور پر ان تفرقوں کو ہوا دینا صرف جبر اور استحصال کے نظام کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ
26/05/2026
تمام ساتھی نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے ٹوئٹر (x) پیج کو فالو کریں
شکریہ
https://x.com/NSM_Bal
26/05/2026
روزگار کا جھانسہ دے کر بی ٹیوٹا کے نام سے صوبے کے پہلے سے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ روزگار فراہم کرنے کے بجائے پشتون بلوچ نوجوانوں میں مایوسی، بے چینی اور اضطراب کو بڑھایا گیا۔ حکومت نوجوانوں کے حقیقی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ ایسے واقعات نوجوانوں کے اس نظام اور حکومتی دعوؤں پر پہلے سے کمزور اعتماد کو مزید ختم کرتے ہیں
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ
صوبائی صدر وکیل عادل
23/05/2026
پشاور: نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی قیادت کا نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی کابینہ ممبر جمیلہ گیلانی اور پختونخوا کی صوبائی صدر بشریٰ گوہر سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال۔
Social Media
22/05/2026
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھیوں کا پارٹی کے مرکزی صدر محسن داوڑ کے ساتھ ملاقات، کامیاب کانفرنس اور مرکزی صدارت پر مبارکباد
Social Media
21/05/2026
We pay tribute to Shaheed Kamran Dawar , who was martyred in 2024 because he stood against state terrorism and dreamed of peace. He fell victim to the state's terrorist policies. Many of our youth have lost their lives in this war. Their dream lives on.
National Students Movement Provincial president Wakeel Adil
21/05/2026
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکٹری جنید خان کی طرف سے جنوبی پشتونخوا کے صوبائی کابینہ کیلے دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر این ڈی ایم کے مرکزی راہنما ہارون خان بازئی اور این ایس ایم کے مرکزی صدر نعمان خان وزیر، این ایس ایم جنوبی پشتونخوا کے صوبائی صدر وکیل عادل خان اور دیگر راہنما موجود تھے۔
این ایس ایم سوشل میڈیا
19/05/2026
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی صدر وکیل عادل خان، صوبائی جنرل سیکرٹری صورت خان کاکڑ، صوبائی ایکزیکٹیو فاروق خان سنزر، نصیب اللہ، حیدر خان، بختیار خان، کالج مالیات سیکرٹری سیف الرحمن اور این ایس ایم ممبر سمسور خان کاشف خان نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ موومنٹ اسلام آباد کے ڈپٹی سیکرٹری احمد خان اور صبغت خان وزیر کے ساتھ پشاور یونیورسٹی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہںوئی۔