Jamaat e Islami Quetta

Jamaat e Islami Quetta

Share

جماعت اسلامی کوئٹہ

Photos from Jamaat e Islami Quetta's post 27/05/2026

عید کی خوشیوں میں بھی خدمت کا جذبہ برقرار
جماعت اسلامی کوئٹہ کی جانب سے اجتماعی قربانی کا اہتمام
الحمدللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نہایت حسن انتظام شفاف اور شرعی اصولوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔ اجتماعی قربانی دراصل عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ایک مؤثر اور بااعتماد روایت ہے، جس کے ذریعے لوگ آسانی، اعتماد اور بہتر نظم و ضبط کے ساتھ اپنی قربانی کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔

الحمدللہ عوام کے اعتماد اور تعاون کے نتیجے میں اس سال بھی سینکڑوں خاندانوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے تحت اجتماعی قربانی میں حصہ لیا۔ قربانی، گوشت کی تقسیم اور دیگر تمام امور بہترین انتظام اور بروقت انداز میں مکمل کیے گئے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران، کارکنان اور رضاکار خصوصی مبارکباد اور دعا کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی عید، ذاتی مصروفیات اور آرام کو قربان کرکے عوام کی خدمت اور اس دینی فریضے کی ادائیگی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

ہم تمام شرکائے قربانی اور اہلِ شہر کے اعتماد، محبت اور تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کی قربانیوں، خدمات اور اخلاص کو قبول فرمائے۔ آمین
اعجاز محبوب
قیم جماعت اسلامی کوئٹہ


27/05/2026

تمام امت مسلمہ کو عید الاضحی مبارک ہو۔

26/05/2026

قربانی کی کھالیں جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کو دیجئیے!!!
یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور مسکینوں کا سہارا بنیئے۔
آپ کی قربانی کی کھال کسی کے لیے امید تعلیم ، علاج اور خدمت کا ذریعہ بنے گی

برائے رابطہ
عبدالمنان ہاشمی 03063719905
امیر حسن 03320393952
ولی محمد 03327869321

چرم قربانی سینٹر دفتر جماعت اسلامی الفلاح ہاؤس کوئٹہ
جماعت اسلامی کوئٹہ

Photos from Jamaat e Islami Quetta's post 25/05/2026

الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور رضاکاروں نے سول ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے والےچمن پھاٹک بم دھماکے کے زخمیوں میں کھانا اور پانی تقسیم کیا۔
اس موقع پر مولانا عبدالحمید منصوری، نائب امیر جماعت اسلامی کوئٹہ، عبدالمجید سربازئی صدر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان، ڈاکٹر محمد بلال رہنما جماعت اسلامی کوئٹہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے


25/05/2026


24/05/2026

امیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر عبدالنعیم رند نے کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

دہشتگرد نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور یکجا ہے۔ قوم ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کے ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے اور متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Photos from Jamaat e Islami Quetta's post 23/05/2026

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت نے کی - اجلاس میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ،صوبائی نظم ، نظم ضلع کوئٹہ، حلقۂ خواتین اور برادر تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان میں جماعت اسلامی کی سیاسی، تعلیمی، دعوتی اور عوامی خدمات کے فروغ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ جماعت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیمی و فلاحی اداروں کی کارکردگی، ادارہ جاتی استحکام، نوجوانوں و خواتین میں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے فروغ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے جامع مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اہم تنظیمی، تعلیمی اور عوامی فیصلے بھی
کیے گئے۔


23/05/2026

حافظ ❤️❣️

Photos from Jamaat e Islami Quetta's post 22/05/2026

جماعت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیمی و فلاحی اداروں کے جائزے، مستقبل کی منصوبہ بندی اور یوتھ میں مؤثر کردار کے حوالے سے جامع مشاورتی اجلاس.

Photos from Jamaat e Islami Quetta's post 22/05/2026

جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف مظاہرے پر پولیس کا حملہ
امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن و امیر جماعت اسلامی کوئٹہ محترم عبدالنعیم رند کا پریس کلب کے سامنے پریس کانفرنس




Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Quetta

Opening Hours

09:00 - 17:00