10/06/2026
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت کی زیر صدارت پولیس لائن کے شہید حامد شکیل ملٹی پرپز ہال پولیس لائن میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، کمانڈنٹ چلتن رائفلز FCنارتھ ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ، سنی علماءو معززین ،شیعہ علماءو شیعہ کانفرنس و معززین ،صدر انجمن تاجران ودیگر عہدیداروں ، جلوس کے روٹ کے علاقہ سابقہ کے علاوہ دیگر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے افسرا ن نے شرکت کی۔
کوئٹہ : محرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے گا ، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت
کوئٹہ : محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ ، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کرئینگے،ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ : سیکورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام مضبوط کیا جائے گا،ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ : یہ شہر ،یہ صوبہ ہمار ا ہے یہاںمختلف مکاتب فکر کے لوگ رہتے ہیں،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ : محرم الحرام کا مہینہ ہمیں یگانگت بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر صبر کا درس دیتا ہے،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ : ہم پر امن لوگ ہیں اس ا±مید کے ساتھ کہ ہم ہر موقع پر یگانگت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ پیش کرتے رئینگے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ : امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات پر فورس کے جوانوں سمیت نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ
کوئٹہ: تمام ضروری محکموں صحت، پی ڈی ایم اے ،واسا، کیسکو، سوئی سدرن گیس، فائر برگیڈ اور کوئٹہ سیف سٹی کے نمائندے بمعہ ضروری ادویات، حالات اور مشنری کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں موجود رہینگے، ڈی آئی جی کوئیٹہ
کوئٹہ : ہر سال کی طرح اس سال بھی تاجر برادری ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے جلوس کے راستوں پر دکانوں کو سیل کرنے اور جلوس کے موقع پر ان کے ساتھ ہونگے،صدر انجمن تاجران صدر عبدالرحیم کاکڑ
کوئٹہ : شہادت حضر ت امام حسین ؓ کی قربانی کی مشعل ہماری مشعل راہ ہے، علماءکرام
کوئٹہ : شہداءکربلا کی اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہیں، علماءکرام
کوئٹہ : یہ شہر ہمارا ہیں اس میں پرُامن فضاءکی ذمہ داری ہر طبقہ فکر کی ہیں، علماءکرام
کوئٹہ : ہمیں طاغوتی طاقتوں کے فتنہ پرستوں اور گروہی اختلافا ت پیدا کرنے والوں کے ہر ساز ش کو ناکام بنانا ہے، علماءکرام
کوئٹہ : انتشار جیسے عناصر کو مذہبی آر میں تفرقہ ڈالنے کے لئے افواہوں کا سہار الیتے ہیں ایسے عناصر کے افواہوں پر قطعاً بھروسہ نہ کریں ، علماءکرام
کوئٹہ : بلکہ ایسے عناصر کے خلاف متحد ہو کر ایسے عناصر کی اپنی سطح پر اور ان کی بیخ کنی کے لےے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر حوصلہ شکنی کی جائے، علماءکرام
کوئٹہ : امام بارگاہ ہوں اور مساجد کی سطح کے علاوہ محلوں اور علاقوں کی بھی سطح گروہی منافرت کے بیج بونے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، علماءکرام
کوئٹہ : اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رینگے ، علماءکرام
کوئٹہ : محرم الحرام کے جلوسوں اور یوم عاشور کی جلوس کی سیکورٹی اور پرُامن اختتام پذیر ہونے تک ہر ممکن تعاو ن رہے گا ، علماءکرام

06/06/2026
01/06/2026
23/05/2026
22/05/2026