02/05/2026
انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ریجنل آفس میں ہفتہ وار کمیونسٹ سرکل کا انعقاد کیا گیا، جس میں The Communist Manifesto کی آج کے عہد میں معنویت اور اس کے بنیادی نظریات پر تفصیلی بحث کی گئی۔
سرکل میں اس بات کو زیرِ بحث لایا گیا کہ مارکس اور اینگلز نے سرمایہ داری کے جن بنیادی رجحانات ، سرمائے کا ارتکاز، اجارہ داری، عالمی منڈی کی حاکمیت، بحران، بے روزگاری اور طبقاتی تضادات کی نشاندہی ڈیڑھ صدی قبل کی تھی، آج وہ پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ “گلوبلائزیشن” نے انسانیت کے مسائل حل کرنے کے بجائے سرمایہ دارانہ بحران، جنگوں، عدم تحفظ اور استحصال کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
بحث میں تاریخی مادیت اور طبقاتی جدوجہد کے مارکسی نظریات کو بھی زیرِ غور لایا گیا، اور اس امر پر زور دیا گیا کہ سرمایہ داری اب انسانی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے۔ سوشلزم محض ایک اخلاقی خواہش نہیں بلکہ موجودہ نظام کے تضادات سے جنم لینے والی تاریخی ضرورت ہے، جس کے لیے منظم، شعوری اور انقلابی جدوجہد ناگزیر ہے۔
سرکل کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محنت کش طبقے کی عالمی یکجہتی اور انقلابی سیاست ہی سرمایہ دارانہ بربریت کا متبادل پیش کر سکتی ہے۔ 🚩
01/05/2026
انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام قلعہ عبداللہ میں یوم مئی کے موقع پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کا موضوع "یوم مئی اور افغان ثور انقلاب: سامراج کیخلاف سوشلسٹ انقلاب کے جدوجہد کی ناگزیر ضرورت اور محنت کش طبقے کا کردار" تھا۔
نشست میں یوم مئی کا مختصر تاریخی جائزہ پیش کیا گیا، افغان ثور انقلاب پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ سامراج کیخلاف سوشلسٹ انقلاب کی ناگزیریت اور محنت کش طبقے کی کردار پر واضح بحث ہوا۔ بحث میں شرکاء نے دلچسپی کا اظہار کیا، سوالات کے جوابات میں بحث کا اختتام ہوا۔
01/05/2026
#لورالائی
لورالائی میں مختلف ٹریڈ یونینز اور فیڈریشنز کے زیرِ اہتمام میونسپل کارپوریشن لورالائی کے سبزہ زار میں جلسہ ہوا، جس میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔
جلسے کا آغاز مختلف ریلیوں کی صورت میں ہوا، جوکہ شہر کے مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں جلسے میں تبدیل ہوا۔
جلسے سے مختلف مقررین نے خطاب کیا، جس میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھی کامریڈ اسحاق خلقی نے خطاب کرتے ہوئے عالمی سامراجیت، مزدور طبقے کی جدوجہد اور پاکستان میں محنت کشوں کی جدوجہد پر بات رکھی۔
01/05/2026
#کوئٹہ
کوئٹہ میں انقلابی کمیونسٹ کے ساتھیوں نے مختلف ٹریڈ یونینز، فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنز کے پروگراموں میں شرکت کی۔
کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن، پاکستان ورکرز فیڈریشن، پاکستان لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پروگرامز میں شرکت کی، جہاں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے لیفلٹس تقسیم کیے، جبکہ پارٹی کا ماہانہ اخبار کمیونسٹ کی بڑی تعداد میں سیل کیا۔
اسی طرح لیاقت پارک میں بلوچستان لیبر فیڈریشن، ورکرز کنفیڈریشن کے زیرِ اہتمام جلسے میں شرکت کی۔ جہاں ساتھیوں نے لیفلٹس اور انقلابی لٹریچر کی ترویج کی۔
اس موقع پر مظاہرین نے شکاگو کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کے حکمران طبقے کی مزدور دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان نے "سامراجی جنگوں کے خلاف طبقاتی جنگ" کے نعرے کے تحت بھرپور مداخلت کی اور محنت کشوں کو واضح پیغام دیا کہ سامراجی جنگوں کا خاتمہ صرف محنت کش طبقے کی منظم طبقاتی جدوجہد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔محنت کشوں نے انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے مؤقف کو سراہا اور "کمیونسٹ اخبار" بھی خریدا۔
آخر میں احسان علی اور گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے لیے کیمپین کیا۔
29/04/2026
Poster Campaign for May Day 2026 in
29/04/2026
Poster Campaign for May Day 2026 in various public institutions in Loralai.
28/04/2026
بلوچستان گرینڈ الائنس کی کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزر پروفیسر قدوس صاحب ہوا، جس میں حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ محنت کش طبقہ اپنے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
اجلاس میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھیوں نے بطور مبصر شرکت کی۔
اجلاس میں تنظیمی ڈھانچوں کو مظبوط بنانے کے لیے ڈویژنل سطح پر مزدور کنونشنز کا انعقاد ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مزدور دشمن اقدامات کا میں اسپیشل برانچ کے ذریعے حاضری کا جابرانہ عمل، مزدور تنظیموں کے دفاتر کی بندش، میرٹ کی پامالی، اور لواحقین کوٹہ و پروموشن میں ناانصافیاں، سب ناقابل قبول ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی انتظامی امور میں مداخلت بھی مسترد کی گئی۔
مزدور رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔
✊ محنت کشوں کی یکجہتی ہی ہماری طاقت ہے، اور اسی کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے جائیں گے۔
📄 مفصل رپورٹ جلد ہماری ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی۔
Balochistan Grand Alliance
28/04/2026
𝗧𝗵𝗲 𝗕𝗮𝗹𝗼𝗰𝗵 𝗬𝗮𝗸𝗷𝗲𝗵𝘁𝗶 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗶𝘁𝘁𝗲𝗲 𝘀𝘁𝗿𝗼𝗻𝗴𝗹𝘆 𝗰𝗼𝗻𝗱𝗲𝗺𝗻𝘀 𝘁𝗵𝗲 𝗶𝗹𝗹𝗲𝗴𝗮𝗹 𝗱𝗲𝘁𝗲𝗻𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗼𝗳 𝗺𝗲𝗺𝗯𝗲𝗿𝘀 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗲 𝗚𝗶𝗹𝗴𝗶𝘁-𝗕𝗮𝗹𝘁𝗶𝘀𝘁𝗮𝗻 𝗔𝘄𝗮𝗺𝗶 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗶𝘁𝘁𝗲𝗲, 𝗶𝗻𝗰𝗹𝘂𝗱𝗶𝗻𝗴 𝟳𝟬-𝘆𝗲𝗮𝗿-𝗼𝗹𝗱 𝗘𝗵𝘀𝗮𝗻 𝗔𝗹𝗶.
Pakistan and its military establishment have begun enforcing inhumane laws, which is deeply concerning. The 13 detained members of the Awami Action Committee are human rights activists, and their arrest constitutes a clear violation of human rights.
BYC demand their immediate release without any delay and urge international human rights organizations to ensure accountability of the Pakistani military establishment for its violations of human rights law in Gilgit-Baltistan and Balochistan.
27/04/2026
Poster Campaign for May Day 2026 in various public institutions (Railway, C&W, B&R, Irrigation, Food, Civil Secretariat) Quetta.
27/04/2026
Iran War deals devastating collateral damage to Bangladesh
America’s imperialist aggression against Iran has sent shockwaves throughout the global economy. With the Strait of Hormuz closed – leading to the “worst energy
27/04/2026
Help us free Ehsan Ali: new campaign website launched!
The Pakistani state’s ruthless persecution of RCI comrade Ehsan Ali and the leaders of the Awami Action Committee (AAC) in Gilgit Baltistan continues unabated.