02/07/2018
شعبہ فہم دین جماعت اسلامی کوئٹہ کےزیراہتمام تین روزہ فہم قرآن کلاسکا اہتمام جامع مسجدمولانا عبدالوارث خلجی کالونی میں کیا گیا۔ اختتامی سیشن سےمولانا احسان ﷲ (معاون شعبہ فہم دین JI پاکستان) , مولانا حافظ صفی ﷲ (ناظم شعبہ فہم دین JIبلوچستان) , مولانا سید رسول فہیم (معاون شعبہ فہم دین JI کوئٹہ ) اور محمدحلیم حماس (امیر JI سریاب زون) نے خطاب کیا۔
17/05/2018
السلام علیکم
جماعت اسلامی کوئٹہ اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے امسال بھی کوئٹہ کے مختلف زونز میں رمضان المبارک میں ترجمہ قرآن معہ تفسیر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
دورہ جات تفسیر ! الفلاح ہاوس 5 بجے (شیخ عبدالحق ہاشمی)
خلجی کالونی 3 بجے،(مولانا سید رسول فہیم)
برمہ ہوٹل سریاب بعد نماز عصر،(مولانا سید رسول فہیم)
حلقہ خواتین 12 بجے (مولانا سید رسول فہیم)
مشرقی بائی پاس بروزجمعہ بعد نماز عصر،(مولانا عبدالواسع قلندرانی)
کلی کمالو قدرت اللہ ہاوس عصر،(مولانا عبدالواسع قلندرانی)
کشمیر آباد ستار ابابکی ہاوس عصر (مولانا عبدالواسع قلندرانی)
15/05/2018
جماعت اسلامی کوئٹہ کی اھم مشاورتی اجلاس زیر صدارت امیر ضلع مولانا عبدالکبیر شاکر صاحب الیکشن فنڈ اور الیکشن پر مشاورت کی۔
06/04/2018
ہاں دکھا دے اے تصوّر پھر وہ صبح شام تو
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایاّم تو
جب خلافت عثمانیہ موجود اور سلطان عبد الحمید خان زندہ تھے تو صہیونی ریاست پر انہوں نے کیا ردعمل دیا؟۔۔۔۔ ترک سرکاری ٹیلی ویژن "تیریتے1" (TRT1) پر پایہ تخت عبد الحمید سیریز سے ایک کلپ، دیکھئے اور تبصرہ کیجئے
24/03/2018
💥ووٹ میں تبدیلی کر طریقہ:
1. اپکا ووٹ کہاں رجسٹرڈ ہے دیکھنے کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر SMS کریں
2. الیکشن کمیشن کی طرف سے آپکو اپکا ووٹنگ ایریا پتا چل جائے گا
3. اگر آپ کا ووٹ کسی ایسی جگہ ہے جہاں سے اپکا یا آپکی فیملی کا کوئی تعلق نہیں تو فوری اپنا ووٹ تبدیل کروانے کے لئے درخواست دیں
4. ووٹ تبدیلی کا فارم اردو یا انگلش میں اس طریقے کے ساتھ بھیجا گیا ہے
5. اس فارم کو پورا کرنے کے لئے آپکو اپکا موجودہ رہائشی علاقے کا بلاک کوڈ پتا ہونا چاہیے
6. اس بلاک کوڈ کو جاننے کے لئے اپنی فیملی یا کسی پڑوسی کا شناختی کارڈ نمبر 8300 پرSMS کر دیکھ سکتے ہیں
7. اس کے بعد فارم پورا کر کے قریبی الیکشن کمیشن کے آفس میں جمع کروائیں
8. الیکشن کمیشن کے آفس کا پتہ دیکھنے کے لئے اس لنک سے اپنے صوبے کی لسٹ ڈاون لوڈ کریں https://www.ecp.gov.pk/frmGenericPage.aspx?PageID=29
9. اپکا ووٹ صرف اسی صورت میں ٹرانسفر ہوگا اگر آپکے شناختی کارڈ پر اپکا پتہ موجود ہے
10. اگر اپکا رہائشی پتہ بھی آپکے شناختی کارڈ پر موجود نہیں تو اس سب سے پہلے آپکو اپنا موجودہ پتہ اپنے شناختی کارڈ پر درج کروانا ہوگا
11. اس کے لئے آپ اپنا کرایہ نامہ یا گھر کے کاغذات کی کاپی لے کر قریبی نادرا آفس جائیں
12. یاد رکھیں کے ووٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2018 ہے
13. اس طریقے کو پھیلائیں تا کے الیکشن والے دن آپکو تنگ نہ ہونا پڑے
5اس کے علاوہ 26 مارچ سے الیکشن کمیشن کی جانب سے آپ کی قریبی یوسی میں ڈسپلے سنٹر لگ رہے ہیں وہاں جا کر اپنے ووٹ کا اندراج یا پھر چینج کروا سکتے ہیں
شکریہ
www.ecp.gov.pk
24/03/2018
ناظم زون کا حلقہ کے عوام کیلئےکاوشوں کا شکریہ