10/09/2026
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس خصوصی اجلاس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اکاؤنٹس کا اجلاس ، صدارت کمیٹی کے چیئرمین و رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان ترین نے کی،
جبکہ حلقہ پی بی 44 کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج کی خصوصی شرکت، میر حاجی محمد خان لہڑی اور دیگر ممبران بھی اجلاس میں موجود
اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے دس ارب درخت سونامی پروگرام کے اکاؤنٹس کا خصوصی آڈٹ زیرِ جائزہ رہا۔
مالی سال 2019ء تا 2022ء کے حسابات سے متعلق خصوصی آڈٹ رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تنظیم و انتظام، مالیاتی انتظام، خریداری و معاہدوں اور نگرانی و جائزہ سے متعلق آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔