19/04/2025
*کوئٹہ: قبائلی رہنما حاجی اکبر خان بڑیچ ، سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ کی رہشگاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی صمد خان گورگیج ، میر رحمت نوتیزئی، میر بالاچ ساسولی ، وڈیرہ شہریار مری، میر دانش مری و دیگر کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا*
15/04/2025
کوئٹہ سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ کی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کانسٹبلری کے بس کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
دھماکے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرا افسوس ہوا، حاجی اصغر خان بڑیچ
دہشتگرد پاکستان کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کے دشمن ہیں، حاجی اصغر خان بڑیچ
ملک کی بہتری کے لئے دہشتگرد تنظیموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا، حاجی اصغر خان بڑیچ
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں، حاجی اصغر خان بڑیچ
ﷲ سے دعا ہے کہ شہداء کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر عطا کرے، حاجی اصغر خان بڑیچ
30/03/2025
عید کی خوشیوں میں مساکین اور غرباء کو شامل کیا جائے۔ حاجی اصغر خان بڑیچ
*کوئٹہ: سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر دعا ہے اللہ تعالی آپ سب کی مشکلات دور فرمائے اور آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے خوشی کے اس موقع پر اپنے ارد گرد موجود مستحق اور غریب لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ اللہ تعالی اس مبارک دن کے صدقے پاکستان کو اندرونی بیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔ ج کے دن خصوصی طور پر پاکستان کے بہادر سپوتوں کو اپنی دعاؤں اور خوشیوں میں یاد رکھیں جو اپنے عزیز و اقارب سے دور اپنی عیدین وطن کی سلامتی کی خاطر قربان کر رہے ہیں*
27/03/2025
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کا انسانیت دشمنی کی واضح ثبوت ہے۔ حاجی اصغر خان بڑیچ
کوئٹہ : سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے کہا کہ کوئٹہ ڈبل روڈ بڑیچ مارکیٹ میں پولیس کے اوپر بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتا ہوں۔عوامی مقامات پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کا انسانیت دشمنی کی واضح ثبوت ہے۔ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے صوبے کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں۔ شہید ہونے والوں کی لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔
27/03/2025
کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اصغر خان بڑیچ
کوئٹہ سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں عرفان سعید کو صدر اور ایوب ترین کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت صحافتی برادری کی بہتری اور آزادی صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت جمہوریت کا ستون ہے اور نومنتخب عہدیداران کی قیادت میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل میں مثبت پیش رفت ہوگی۔
19/03/2025
تعلیم کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ، والدین بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں حاجی اصغر خان بڑیچ
کوئٹہ : سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کو جلایا نہیں جاسکتا۔ تعلیم کی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے، تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب اس کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں تا کہ ہر بچہ دونچی جدید تعلیمی سہولیات اور معیاری تعلیم سے مستفید ہوں۔
15/03/2025
بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ حاجی اصغر خان بڑیچ
کوئٹہ۔ سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں بلوچستان ٹرین واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے اور خوف محسوس کر رہے ہیں بلوچستان میں امن کے قیام اور مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات کے ذریعے ممکن ہےجعفر ایکسپریس واقعہ انسانیت کے تمام اصولوں کے منافی ہے، پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہےجعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے متاثرہ خاندان کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے ہمیں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر سخت مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی تاکہ شہریوں اور ریاست کے خلاف ایسے سنگین جرائم کا مکمل سدباب کیا جا سکے۔
13/03/2025
آئے روز ٹیوب ویلز کی خرابی سے اہل علاقہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں حاجی اصغر خان بڑیچ
*کوئٹہ : سیاسی و سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ، آئے روز ٹیوب ویلز کی خرابی سے اہل علاقہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، رمضان المبارک میں ٹیوب ویل خرابی ہونا محمکہ واسا کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اسپنی روڈ، بروری روڈ، کلی کیزئی، کلی پندانی میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے۔*
11/03/2025
بروری روڈ , اسپنی روڈ کے مختلف علاقوں کی اسٹریٹس لائٹس بدستورغیر فعال ہے حاجی اصغر خان بڑیچ
کوئٹہ: سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے کہا کہ بروری روڈ , اسپنی روڈ کے مختلف علاقوں کی اسٹریٹس لائٹس بدستورغیر فعال ہے ،لوگوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ مختلف گردونواح کی اسٹریٹ لائٹس طویل عرصہ سے خراب ہیں جبکہ بعض علاقوں میں تو لائٹس کا نام و نشان تک نہیں سر شام ہی اندھیرا چھا جاتاہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں جبکہ اسی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں اوررات کے اوقات میں آنے جانے والے کو انکی قیمتی اشیا سے محروم کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بروری روڈ اور اسپنی روڈ, اطراف کے علاقوں کی لائٹس فعال کروائی جائیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑےاور پولیس گشت بھی بڑھایا جائے۔
08/03/2025
یونیورسٹی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں ماہ صیام میں تنخواہیں ادا نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے. حاجی اصغر خان بڑیچ
کوئٹہ : سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی نازک صورتحال اختیا ر کر چکی ہے یونیورسٹی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں ماہ صیام میں تنخواہیں ادا نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جس کی وجہ سے سحر و افطار کے انتظامات خواب بن کر رہ گئے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد تنخواہوں کی یونیورسٹی کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائے۔
29/01/2025
اصغر خان بڑیچ کی جانب سے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
*کوئٹہ: سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) کے سالانہ انتخابات26/ 2025 میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس پینل کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے حاجی اصغر خان بڑیچ نے نو منتخب صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد، جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ، نائب صدر نذر بلوچ، فنانس سیکرٹری جبار بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار احمد، جوائنٹ سیکرٹری فضل تواب اور مجلس عاملہ کے دیگر کامیاب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، حاجی اصغر خان بڑیچ نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیٹی اور بی یو جے کے تمام ممبران کے غیر جانبدارانہ کردار کو بھی سراہا*
24/01/2025
نئے ایڈیشنل ججز انصاف کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ل۔ حاجی اصغر خان بڑیچ
کوئٹہ : سیاسی اور سماجی رہنما حاجی اصغر خان بڑیچ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نجم الدین مینگل ایڈووکیٹ، محمد آصف ریکی ایڈووکیٹ، محمد ایوب ترین ایڈووکیٹ کی بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر بلوچستان کے باسیوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے جس طرح انہوں نے وکلاء کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں کو مختلف عدالتوں میں انصاف کے حصول کیلئے ان کے کیسز میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کے لئے جو کلیدی کردار ادا کیا ہے کسی تعریف کا محتاج نہیں ۔