ابڑو ہاؤس، کوئٹہ
جاموٹ یوتھ بلوچستان کے امن کمیٹی و قبائلی امور کے سینئر ممبر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ کے ساتھ جاموٹ قبائل کے معزز عمائدین کی خوشگوار ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ریٹائرڈ ایس پی میر شہباز خان پیچوہا جاموٹ، ریٹائرڈ ڈی ایس پی سکندر صاحب، ملک داد ابڑو جاموٹ، انجینئر خادم حسین پیچوہا جاموٹ اور ایڈووکیٹ سجاد احمد ابڑو جاموٹ نے شرکت کی اور ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ سے عید کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر جاموٹ قوم کے اتحاد، باہمی روابط، قبائلی امور اور مستقبل میں اجتماعی جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میر شہباز خان پہچوہا جاموٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "جاموٹ قبائل اتحاد" کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا تاکہ جاموٹ اقوام کو قبائلی، سماجی اور تنظیمی سطح پر مزید مستحکم اور منظم کیا جا سکے۔
ملاقات کے دوران جاموٹ یوتھ بلوچستان کی سماجی، فلاحی اور قبائلی خدمات کو سراہا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ نوجوانوں کی یہ تنظیم قوم کے اتحاد، امن کے فروغ اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اپنی مثبت کاوشیں جاری رکھے گی۔
اللہ تعالیٰ جاموٹ قوم میں اتحاد، بھائی چارے اور ترقی کے جذبے کو مزید مضبوط فرمائے۔ آمین۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان
Jamote
The Jamot is a Sindhi speaking ethnic group found in Sindh, Balochistan and Punjab provinces of Pakistan. They are related to the Samman or Sammat.
The Jamot is a Sindhi speaking ethnic group found in Sindh and Balochistan provinces of Pakistan.This tribe is divided into approximately more 100 clans including: Dajli, Bohar, Mangrio,Abro,Manjhoo, Ansari, Qureshi, Hanbhi, junejo, Attar, Shaikh, jamali, chutta. The Jamot are believed to have migrated from Arabia into Sindh and then part of the tribe migrate to Balochistan. In Sindh they are know
01/06/2026
جاموٹ یوتھ بلوچستان ڈسٹرکٹ صحبت پور کے ساتھیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے گوٹھ حاجی عبد الفتاح بھنگر میں آگ سے متاثرہ عبیداللہ بھنگر کی امداد کے لیے گھر کی چھت کا سامان، راشن، چارپائیاں اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مشکلات کم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ یہ خدمتِ انسانیت کا جذبہ ہمارے معاشرے کی خوبصورت روایت ہے، جو باہمی تعاون، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والے ساتھیوں اور مخیر حضرات کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس کارِ خیر کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔
ابڑو ہاؤس، کوئٹہ
جاموٹ یوتھ بلوچستاں کے بانی تحریک حفیظ اللہ جاموٹ کی سربراہی میں ،جاموٹ قومی موومنٹ ضلع جعفرآباد کے سینئر نائب صدر میر محمد جاموٹ، عبدالوہاب جاموٹ، چاکر جاموٹ، خادم ابڑو جاموٹ، محمد انوار لانگہ اور مولا بخش بہرانی نے جاموٹ یوتھ بلوچستان کی امن کمیٹی و قبائلی امور کے سینئر ممبر اور سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران قبائلی امور، باہمی اتحاد، سماجی ہم آہنگی، نوجوانوں کے کردار اور جاموٹ قوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قوم کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور نوجوان نسل کو تعلیم، شعور اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ نے عید کے اس پُرمسرت موقع پر اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی اتفاق و یکجہتی میں مضمر ہے۔ انہوں نے جاموٹ یوتھ بلوچستان کی سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور نوجوانوں کو قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
جاموٹ قوم کے اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی مفاد کے لیے ایسی عید و مشاورتی ملاقاتیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان
جاموٹ یوتھ بلوچستان کے امن کمیٹی و قبائلی امور کے سنئیر ممبر و سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ ، جاموٹ یوتھ بلوچستان کے رہنما سے عید کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے
28/05/2026
ابڑو ہاؤس کوئٹہ
میں اہم مشاورتی اجلاس اور عید ملن تقریب کا انعقاد
ابڑو ہاؤس کوئٹہ میں جاموٹ یوتھ بلوچستان کے صوبائی امن کمیٹی و قبائلی امور کے سنئیر ممبر و سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ،ڈاکٹر سلیم اختر ابڑو جاموٹ کی سربراہی میں ایک خصوصی عید ملن پارٹی اور اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان کے صوبائی صدر ایڈوکیٹ محمد حسن جاموٹ نے خصوصی شرکت کی۔
اس اہم بیٹھک میں بانی جاموٹ یوتھ بلوچستان حفیظ اللہ جاموٹ، صوبائی قانون سیکرٹری ایڈوکیٹ طریف جاموٹ،ایڈوکیٹ امیتاز منجھو جاموٹ ، ایڈوکیٹ سجاد جاموٹ اور ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری میر حاجی خان جاموٹ سمیت میر علی مردان جاموٹ، نیاز احمد جاموٹ، ڈاکٹر عدیل احمد جاموٹ، ڈاکٹر جہانگیر احمد جاموٹ، وڈیرہ لطیف جاموٹ (گوٹھ جنگھو کچھی)، بہادر جاموٹ، آصف جاموٹ اور امان جاموٹ نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران جاموٹ یوتھ بلوچستان کے تنظیمی امور، نوجوانوں کے تعمیری کردار، قبائلی یکجہتی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی اور سنجیدہ گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے اہم فیصلے اور مستقبل کا لائحہ عمل:
* جاموٹ قوم کے سیاسی، سماجی اور قبائلی حقوق کے تحفظ کے لیے "جاموٹ قبائل اتحاد" کے نام سے ایک مضبوط اور مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے گا جو آنے والے انتخابات میں قوم کی توانا آواز بنے گا۔
* جاموٹ قوم کی وسیع تر مشاورت کے ساتھ مستقبل میں ایک الگ اور آزاد سیاسی جماعت کے قیام پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان ہمیشہ کی طرح قوم کے اتحاد، شعور، تعلیم، امن اور سیاسی بیداری کے لیے اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان
قوم، اتحاد، شعور
17/05/2026
مرحوم ڈاکٹر صدیق پہچوہا جاموٹ ،
میجر جنرل محمد شاہد ابڑو جاموٹ کو “ہلالِ امتیاز (ملٹری)” ملنے پر دلی مبارکباد 🇵🇰
یہ اعزاز ان کی شاندار خدمات اور وطن سے محبت کا اعتراف ہے۔
صدرِ پاکستان سے اعزاز وصول کرتے ہوئے یہ لمحہ پوری جاموٹ اقوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔
حفیظ اللہ ابڑو جاموٹ
بانی، جاموٹ یوتھ بلوچستان
15/05/2026
میجر جنرل محمد شاہد ابڑو جاموٹ کو پاکستان کے صدر کی جانب سے ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطنِ عزیز کے لیے نمایاں کردار کے اعتراف میں “ہلالِ امتیاز (ملٹری)” سے نوازا جانا پوری قوم خصوصاً جاموٹ اقوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔
بانی جاموٹ یوتھ بلوچستان حفیظ اللہ ابڑو جاموٹ کی جانب سے میجر جنرل محمد شاہد ابڑو جاموٹ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ کی کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابی اور وطنِ عزیز کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
11/05/2026
جاموٹ یوتھ بلوچستان کوئیٹہ کے ضلعی فنانس سیکرٹری اور کمٹڈ ساتھی ڈاکٹر نثار احمد برڑو جاموٹ کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعے ڈاکٹر آف فزیوتھراپیسٹ سلیکٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔۔
جاموٹ یوتھ بلوچستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Telephone
Address
Mir Muhammad Murad Road
Quetta
