غم حیات Gham.e.Hayat

غم حیات Gham.e.Hayat

Share

انتظار کریں اور دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17/04/2021

🤔🤔🤔

ہوٹل پر بیٹھے ایک شخص نے دوسرے سے کہا، "یہ ہوٹل پر کام کرنے والا بچہ اتنا بیوقوف ہے کہ میں پانچ سو اور 50 کا نوٹ رکھوں گا تو یہ پچاس کا نوٹ ہی اٹھاۓ گا۔"
اور ساتھ ہی بچے کو آواز دی اور دو نوٹ سامنے رکھتے ہوئے بولا، "ان میں سے زیادہ پیسوں والا نوٹ اٹھا لو۔"
بچے نے پچاس کا نوٹ اٹھا لیا ۔
دونوں نے قہقہہ لگایا اور بچہ واپس اپنے کام میں لگ گیا۔
پاس بیٹھے شخص نے ان دونوں کے جانے کے بعد بچے کو بلایا اور پوچھا کہ تم اتنے بڑے ہو گئے ہو۔ تم کو پچاس اور پانچ سو کے نوٹ میں فرق کا نہیں پتا۔
یہ سن کر بچہ مسکرایا اور بولا، "یہ آدمی اکثر کسی نا کسی دوست کو میری بیوقوفی دکھا کر انجوائے کرنے کے لیے یہ کام کرتا ہے اور میں پچاس کا نوٹ اٹھا لیتا ہوں۔ وہ خوش ہو جاتے ہیں اور مجھے پچاس روپے مل جاتے ہیں۔ جس دن میں نے پانچ سو اٹھا لیا، اس دن یہ کھیل بھی ختم ہو جائے گا اور میری آمدنی بھی۔
زندگی بھی اس کھیل کی طرح ہی ہے۔ ہر جگہ سمجھدار بننے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جہاں سمجھدار بننے سے اپنی ہی خوشیاں متاثر ہوتی ہوں، وہاں بیوقوف بن جانا ہی سمجھداری ہے.

14/08/2020

‏"بھیڑیا" واحد ایسا جانور ہے جو اپنی آزادی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتا اور کسی کا غلام نہیں بنتا جبکہ شیر سمیت ہر جانور کو غلام بنایا جا سکتا ہے۔
بھیڑیا کبھی ﻣٌﺮﺩﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ کھاتا اور یہی جنگل ‏کے بادشاہ کا طریقہ ہے اور نہ ہی بھیڑیا محرم مؤنث پر جھانکتا ہے یعنی باقی جانوروں سے بالکل مختلف بھیڑیا اپنی ماں اور بہن کو شہوت کی نگاہ سے دیکھتا تک نہیں۔
بھیڑیا اپنی شریک حیات کا اتنا وفادار ہوتا ہے کہ اس کے علاؤہ ‏کسی اور مؤنث سے تعلق قائم نہیں کرتا۔ اسی طرح مؤنث بھیڑیا کے ساتھ وفاداری کرتی ہے۔
بھیڑیا اپنی اولاد کو پہنچانتا ہے کیونکہ ان کے ماں و باپ ایک ہی ہوتے ہیں۔
جوڑے میں سے اگر کوئی ایک مرجائے تو دوسرا مرنے والی جگہ ‏پر کم از کم تین ماہ کھڑا بطور ماتم افسوس کرتا ہے۔
بھیڑئیے کو عربی زبان میں "ابن البار" کہا جاتا ہے، یعنی"نیک بیٹا" کیونکہ جب اس کے والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں تو یہ ان کے لئے شکار کرتا ہے اور ان کا پورا خیال رکھتا ہے۔
‏اس لئے ترک اپنی اولاد کو شیر کی بجائے بھیڑئیے سے تشبیہ دیتے ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ
"شیر جیسا خونخوار بننے سے بہتر ہے بھیڑیے جیسا نسلی ہونا"
2020

28/05/2020

خوشی کا انتخاب کریں!
چیزوں کے آسان اور بہتر تر ہونے کا انتظار نہ کریں۔
زندگی ہمیشہ پیچیدہ رہے گی، ابھی خوش رہنا سیکھیں۔
بصورت دیگر ، آپ کا وقت ختم ہوجائے گا...

28/05/2020

کسی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے،ذہین،امیر،خوبصورت یا کامل ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ ہمدرد اور شفیق ہونے کی ضرورت ہے ......

12/10/2019
11/09/2019

پتہ نہیں بعض دفعہ ایسا کیوں ہوتا ہے کے آپ تھک جاتے ہیں حالانکہ آپ نے نا تو جسمانی مشقت کی ہوتی ہے اور نا ہی ذہنی _ پھر بھی زندگی بیکار لگتی ہے۔ اپنا وجود بوجھ لگتا ہے ۔ میرے جیسے لوگوں کیلئے ہر دن ایک جیسا ہوتا ہے۔ ہاں بعض دن زیادہ برے ہوتے ہیں اور بعض کچھ کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03/09/2019

تھکن تو ہوگی جناب ،،،،،،،
جب تم اسے قبول نہیں کر رہے جس کا رخ تمہاری طرف ہے اور بھاگ اس کے پیچھے رہے ہو جس کی پشت تمہاری طرف ہے،
تھکن تو ضرور ہو گی،
جو تمہاری طرف آتا ہے وہ دراصل بھیجا ہوا ہوتا ہے اور جو تم سے جاتا ہے وہ تم سے ہٹایا گیا ہوتا ہے۔
بس تم اس کو قبول نہیں کر پاتے !!!!

24/08/2019

بڑے عجیب ہوتے ہیں کچھ لوگ۔ جب آپ انکے بغیر ایک پل جینے کا تصور نہیں کرتے تو وہ آپ کو آزماتے ہیں، آپ کو نظر انداز کرتے ہیں۔ جب آپ نظر انداز ہو ہو کر اس رویے کے عادی ہوجاتے ہیں اور آپ کی وہ تڑپ اور لگن ختم ہوجاتی ہے تو وہ شکوے کرتے ہیں کہ تم میں وہ پہلے والی بات نہیں رہی.
محبت میں آزمانا برا نہیں۔ لیکن کم از کم.....
کسی کو اتنا نہ آزماؤ کہ سامنے والا تمہارے بغیر ہی جینا سیکھ لے۔
کیونکہ اس کے بعد تم سکون سے نہیں جی سکو گے..

24/08/2019

ساری بات من کی ہے۔ یہ مر جائے تو کیا فرق پڑتا ہے زندہ ہیں کہ مردہ۔ زندگی خوبصورت ہے یا بدصورت۔ رویے کاٹ دار ہیں یا شیریں۔ من مر جائے تو کیسی جنت کیسا جہنم۔ ہم کسی تیسری دنیا میں معلق ہو جاتے ہیں۔ نا آر نہ پار۔ چار سو خاموشی۔ ہوا کی سرسراہٹ تک نہیں۔ اور غم کی شدت سے نڈھال ہمارا بے جان وجود۔ کیسی جزا کیسی سزا ؟ کیسا حساب کتاب .....

04/08/2019

جو محبت میں ہار جاتے ہیں وہ مرنے کے طریقے کیوں ڈھونڈتے ہیں..؟؟ جینے کا بہانہ کیوں نہیں تلاشتے..؟؟ایک شخص جو آپکو چھوڑ چکا ہے.. اسکی خاطر, اسکے دکھ میں آپ دنیا کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں..؟؟ جو لوگ آپکو چاہتے ہیں آپ انکی دنیا کیوں نہیں بن جاتے...؟؟ محبت ہر کسی کے لیے الگ معنی رکھتی ہے, میرے لیے تو محبت پانے کا نہیں, کھونے کا ہی نام ہے.. لینے کا نہیں دینے کا نام ہے.. عزت کے بغیر محبت انسان کو کھوکھلا کر دیتی ہے..!! محبت نہ ملے تو اسکے غم میں انسان جی بھی لیتا ہے.. عزت نہ ملے تو انسان واقعی مر جاتا ہے....!!

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Quetta
7718