Dr Abdul Malik Baloch

Directions

Dr Abdul Malik Baloch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Abdul Malik Baloch, Quetta.

20/10/2026
19/10/2026

بلوچستان کی سرزمین پر سب برابر ہیں، زبردستی شادی کی اسلام اجازت نہیں دیتا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت کے 16 اسکولوں کی سولرائزیشن، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کوششیں قابلِ ذکر ہیںنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور موجودہ رکنِ ص...
18/10/2026

تربت کے 16 اسکولوں کی سولرائزیشن، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کوششیں قابلِ ذکر ہیں

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور موجودہ رکنِ صوبائی اسمبلی جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کوششوں سے تربت کے 16 اسکولوں کو سولرائزیشن پر منتقل کرنے کا اقدام سامنے آیا ہے۔

نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے رابطہ سیکریٹری محمد حیات بلوچ نے اس اقدام پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی تعلیم دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بجلی کی سہولت بہتر بنانے کے لیے سولرائزیشن ایک اہم قدم ہے۔ اس سے اساتذہ اور طلبہ کو تدریسی سرگرمیوں میں سہولت ملنے کی توقع ہے۔

محمد حیات بلوچ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلع کیچ کے دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اس طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما شہید ولید صالح بلوچ کی برسی کے موقع پر انہیں خ...
17/10/2026

کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما شہید ولید صالح بلوچ کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ولید صالح بلوچ کے قاتلوں کا تاحال گرفتار نہ ہونا نیشنل پارٹی کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید ولید صالح بلوچ ایک پرامن و جمہوری سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور شہید خود بھی شریف النفس، ملنسار اور باشعور نوجوان تھے، ایسے باشعور اور پُرامن نوجوان کا بے دردی سے قتل کرنا ایک ایسا سانحہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ شہید ولید صالح بلوچ کو ان کی شادی سے چند روز قبل قتل کرکے قاتلوں نے ایک خاندان کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کردیا۔ یہ المناک واقعہ نہ صرف ایک خاندان اور نیشنل پارٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے بلکہ انسانیت اور معاشرتی اقدار کی توہین بھی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ شہید کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، اس لیے حکومت اور متعلقہ ادارے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے بزرگ رہنما حاجی صالح بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ و مکمل خاندان کے غم میں برابر شریک ہے اور شہید کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

کوئٹہ، 16 اکتوبر 2026ءنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر  سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشن...
17/10/2026

کوئٹہ، 16 اکتوبر 2026ء
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق میئر خضدار، میر عبدالرحیم کرد نے کوئٹہ میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں نیشنل پارٹی کے سنئیر رہنما چئیرمین مہراب مری اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن مشکور انور بلوچ موجود تھے

ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر امیر بخش بلوچ اور...
17/10/2026

نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر امیر بخش بلوچ اور ظفر بلوچ ایڈوکیٹ، کہدہ چنگیز بلوچ کی والدہ اور ایکسین حامد بلوچ کی نانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے   صوبائی سیکرٹری برائے ا...
16/10/2026

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری برائے انسانی حقوق انیل غوری اور صوبائی ورکنگ کمیٹی ممبر حاجی محمد نعیم بنگلزئی ملاقات کررہے ہیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین بھی موجود ہے ۔

16/10/2026
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بی ایس او پجار کے وفد کی اہم ملاقات، طلباءکے مسائل پر تفصیلی گفتگو https://dailyintekhab.pk/arch...
16/10/2026

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بی ایس او پجار کے وفد کی اہم ملاقات، طلباءکے مسائل پر تفصیلی گفتگو https://dailyintekhab.pk/archives/561838

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، چیئرمین محراب مری، مشکور انور، نور احمد اور خالد بلوچ نے عصا بالگتری کے گ...
16/10/2026

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، چیئرمین محراب مری، مشکور انور، نور احمد اور خالد بلوچ نے عصا بالگتری کے گھر جا کر ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Abdul Malik Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share