Directorate of Education Schools Balochistan

Directorate of Education Schools Balochistan

Share

The Directorate of Education Schools Balochistan is dedicated to enhancing access to quality education across the province.

16/05/2026

Online Applications are Now Open for the Balochistan Female Scholarship Program

Apply Now :

https://scholarship.pmubesp.gob.pk/Admission/Apply

The wait is over! A transformative opportunity has arrived for the talented and aspiring female students of Balochistan. Applications are now officially open for admissions under the BS Education / B.Ed. (4-Year) Scholarship Program.

An initiative of PMU-BESP School Education Department GoB underr the GRADES-B Project Funded by the world bank

Submit your application through the link below before Thursday ,4th June 2026.

Don’t miss this valuable opportunity to shape your future through education.

Photos from Directorate of Education Schools Balochistan's post 15/05/2026

کلسٹر بجٹ سے متعلق اہم نوٹیفکیشن
محکمہ تعلیم حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق کلسٹر بجٹ کے سابقہ اختیارات، جو ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کیے گئے تھے، فوری طور پر واپس لے لیے گئے ہیں۔ اب کلسٹر بجٹ کا تمام نظام پہلے کی طرح متعلقہ تعلیمی کمیٹیوں کے ذریعے چلایا جائے گا۔

🔹 *اہم نکات:*

✅ تمام اخراجات اور خریداری درج ذیل فورمز کے ذریعے ہوگی:
• PTSMC
• LEC
• LEPC

✅ ہر کلسٹر ہیڈ پر لازم ہوگا کہ:
• تمام فیڈر اسکولز کی بجٹ تفصیلات نمایاں جگہ پر آویزاں کرے۔
• ہر اسکول کو دی گئی رقم واضح طور پر ظاہر کرے۔

❌ زیرو انرولمنٹ والے اسکولز کے فنڈز استعمال نہیں کیے جا سکیں گے۔

❌ جو اسکول ڈیجیٹل مردم شماری مکمل نہیں کریں گے، وہ کلسٹر بجٹ استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

⚠️ مالی بے ضابطگی، خرد برد یا قواعد کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ و قانونی کارروائی ہوگی۔

✅ تمام خریداری اوپن اور شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے ہوگی۔
❌ کوٹیشن یا غیر رسمی طریقہ کار قابل قبول نہیں ہوگا۔

📋 نگرانی اور مانیٹرنگ کی ذمہ داری:
• DEG
• DCC

14/05/2026

میٹرک دوسرا سالانہ امتحانات کے حوالے سے بلوچستان بورڈ نے قواعد و ضوابط اور فیس سٹرکچر کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

12/05/2026

Annual school census

11/05/2026

بریکنگ نیوز
بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے صوبے کے گرم علاقوں (Summer Zone)کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اہم تفصیلات:
تعطیلات کا دورانیہ:
23 مئی 2026 سے 31 جولائی 2026 تک۔
اطلاق:
یہ فیصلہ تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں پر لاگو ہوگا۔
ڈیجیٹل مردم شماری:
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکولوں کی بندش سے قبل ڈیجیٹل اسکول مردم شماری کی تکمیل لازمی ہے، بصورتِ دیگر متعلقہ سربراہانِ ادارہ چھٹیوں کے اہل نہیں ہوں گے۔

حکم نامے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے یکم اگست 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔

09/05/2026

گوادر کے بچوں کے لیے 'کتاب گاڑی' ایک چلتی پھرتی لائبریری ہے جو بچوں تک کہانیاں اور علم پہنچا رہی ہے۔
​اس چھوٹی سی دستاویزی فلم دیکھیں اور جانیں کہ یہ کتابیں کیسے بچوں کی زندگی بدل رہی ہیں۔
​ #گوادر #تعلیم #بلوچستان

03/05/2026

بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے روشن مستقبل — 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس

وزیراعلیٰ بلوچستان جناب میر سرفراز بگٹی کے وژن اور وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کے عزم کے مطابق، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ بلوچستان، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے ذریعے ورلڈ بینک کے تعاون سے بلوچستان بھر کی انٹرمیڈیٹ پاس طالبات کے لیے 4 سالا بی ایس ایجوکیشن اور بی ایڈ پروگرم میں 400 مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔

یہ اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کے تمام اضلاع کی اُن اہل طالبات کے لیے ہوگا جنہوں نے انٹرمیڈیٹ مکمل کر لیا ہے اور جن کی عمر زیادہ سے زیادہ 22 سال ہو۔ اسکالرشپ کے اشتہار اور درخواست جمع کروانے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

منتخب طالبات کو پاکستان کی معروف جامعات جو کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں واقع ہیں وہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جہاں ان کے تمام تعلیمی اخراجات اسکالرشپ پروگرام کے تحت مکمل طور پر برداشت کیے جائیں گے۔ مستفید ہونے والی طالبات کو ٹیوشن فیس یا دیگر تعلیمی اخراجات کی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی۔

یہ اقدام حکومتِ بلوچستان کے اس وسیع وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد معیاری تعلیم تک رسائی کو فروغ دینا اور بلوچستان کی ہر بیٹی کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر کے بااختیار بنانا ہے۔

To join the Scholarship WhatsApp Channel, join the group via this Link

https://whatsapp.com/channel/0029VbC7nrnK5cDCe8Mo3d3b

30/04/2026

اہم اطلاع:
بلوچستان بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سال 2026 کی بنیادی معلومات (بشمول کلاس وار طلبہ کی تعداد) اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں جمع کروائیں۔
آخری تاریخ: 3 مئی، 2026

منجانب:
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سکولز، بلوچستان

28/04/2026

بلوچستان کے بچوں کے لیے تعلیم کی نئی راہ!
مدینہ ٹرسٹ کے تعاون سے بلوچستان کے 50 ہونہار طلبہ نے کیمبرج کالج اینڈ سکول (کلر کہار، اسلام آباد) میں مکمل سکالرشپ پر داخلہ حاصل کر لیا۔
اس سلسلے میں گورنر ہاؤس بلوچستان میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
50 طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے گئے۔
تعلیمی اخراجات مدینہ ٹرسٹ برداشت کرے گا۔
گورنر بلوچستان نے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تعلیم کے ذریعے بلوچستان کی تقدیر بدلنے کی جانب یہ ایک عظیم قدم ہے۔ تمام طلبہ کو بہت مبارک!

Photos from Haji Laljan jaffar 's post 28/04/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Brewery Road, Balochistan
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00