14/02/2025
Minister for Mines & Minerals Development and Finance Department, Mir Shoaib Nosherwani along-with Secretary MMD, DG MMD and other officers of MMD visited under-constructionthe building of Mineral Complex at Quetta. XEN C&W and staff briefed the delegation on the project's progress. Minister emphasized the need to expedite the project's completion, assuring that the government would provide additional funding as required.
28/08/2023
خبرنامہ نمبر 2972/2023
کوئٹہ 28اگست:کوئٹہ 28اگست:صوبائی مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ معدنیات کی بہتری کیلئے صوبائی سطح پر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ معدنیات کے ڈائر یکٹریٹ جنرل کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری معدنیات سیدال خان لونی،ڈائر یکٹر جنرل معدنیات عبداللہ شاہوانی،، ڈاریکٹر Exuctive Support امیر حسین لاسی ،ڈائر یکٹر معدنیات عبدالسلام لہڑی،ڈپٹی ڈائر یکٹر معدنیات ا کمل کاکڑ،ڈپٹی ڈائر یکٹر معدنیات حسن بگٹی،ڈپٹی ڈائر یکٹر جوڈیشل متین کاکڑ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ماربل سید رفیع اللہ آغا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی نگران مشیر نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمے سے متعلق جو مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
26/07/2022
Noor Ahmed Pirkani Sb (Secretary Mines & Minerals) briefing about the department to Mubeen khan Khilji(Minister Mines & Minerals)
22/07/2022
*ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14 اگست کو ہو گا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان*
اس موقع پر سیکرٹری معدنیات نور احمد پرکانی بھی موجود تھے ۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14 اگست کو کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ مارک برسٹو کے ہمراہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کا 25 فیصد حصہ ہے، صوبے کو اس منصوبے سے سالانہ ایک ارب ڈالرز کی آمدن ہو گی، 7500 افراد کو روزگار ملے گا جن میں مقامی افراد کو ترجیح دیں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ سماجی بہبود کے پروگرامز کے لیے 70 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، ریکوڈک منصوبہ 40 سال تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں پلانٹ سالانہ 40 ملیں ٹن دھات کی پروسیسنگ کرے گا، جسے 5 سالوں میں دگنا کیا جائے گا۔
دوسری جانب اس منصوبے پر ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی بیرک کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیرک کمپنی کے درمیان حتمی معاہدوں پر کام جاری ہے، شراکت داری کے تحت 50 فیصد حصہ بیرک کمپنی کا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ منصوبے کا 25 فیصد حصہ حکومتِ پاکستان اور 25 فیصد حصہ بلوچستان کے پاس ہو گا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان حکومت کو بغیر کسی سرمایہ کاری کے رائلٹی اور ڈیویڈنٹ بھی حاصل ہوں گے
مارک برسٹو نے کہا کہ بیرک کمپنی قانونی اقدامات کے بعد فزیبلیٹی اسٹڈی پر نظرِ ثانی کرے گی، ریکوڈک کے ذخائر سے تانبے اور سونے کی پہلی پیداوار 2027ء تک متوقع ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر کمپنی7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی، پہلے مرحلے میں 4 ارب ڈالرز، دوسرے مرحلے میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی، منصوبے سے 7500 سے زائد افراد کو روزگار مل سکے گا۔
مارک برسٹو نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم، فوڈ سیکیورٹی سمیت متعدد ترقیاتی پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا
27/06/2022
Visited PMDC Sorange Coal Field with Secretary Sb , DG Sb and other officers of Mines & Minerals Department
11/05/2022
Secretary Mines & Minerals Department Noor Ahmed Pirkani Sb meeting with Mr He Xuping, Chairman Chinese Mining company MRDL, MR Liu Songtow , vice president MRDL today at Sarena Hotel Quetta.
02/09/2021
بلوچستان ایک عظیم ہستی سے محروم ہوگیا
سردار عطا ٕ اللہ مینگل اس دنیا سے کوچ کرگئے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ😢
27/04/2020
Engineers Get together in 2016
27/03/2020
Visit of China in April 2019