30/09/2026
مری آباد کوئٹہ میں واسا کے ٹینک میں گر کر 4 سالہ معصوم بچی کی جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ 💔
ایک معصوم جان کا ضیاع متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے کئی سوالات جنم دیتا ہے۔
ایسے افسوسناک واقعات کی ذمہ داری متعلقہ اداروں کے حکام پر عائد ہوتی ہے، جن کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور خطرناک مقامات کو محفوظ بنائیں۔
میری انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور شہر بھر میں کھلے ٹینکوں سمیت تمام خطرناک مقامات کو محفوظ بنایا جائے، تاکہ آئندہ کسی اور گھر کا چراغ اس طرح نہ بجھے۔
اللہ تعالیٰ معصوم بچی کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
کاشف حیدری ترجمان مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان