Star Of Quetta Police

Star Of Quetta Police

Share

� “ہر محافظ ہے ایک اسٹار”
� “کوئٹہ پولیس — فخر ہمارا”

04/06/2026

گل محمد تاج
ایس ایچ او پشتون آباد
بہت ہے بہترین کارکردگی
اعلیٰ اخلاق
ملازم دوست آفیسر

04/06/2026

سمیع استاد، آر ٹی سی سینٹر کے ایک محنتی، بااخلاق اور باصلاحیت ڈرل انسٹرکٹر ہیں۔ ان کا نظم و ضبط اور بہترین کردار قابلِ ستائش ہے۔

03/06/2026

فالورز کی جانب سے
کمنٹس میں ملنے والی تصاویر کی ایک ویڈیو

02/06/2026

اپنے پسندیدہ پولیس آفیسر
کا نام بتائیں چاہے وہ کسی بھی رینک کا ہو اسکے لئے ایک بہترین ویڈیو بنائی جائے گی

02/06/2026

شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کوئٹہ پولیس نے جوائنٹ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی ریڑھیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا۔
مذکورہ سڑک پر ریڑھیوں اور غیر قانونی قبضوں کی وجہ سے روزانہ شدید ٹریفک جام رہتا تھا، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ کارروائی کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جس سے آمدورفت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
کوئٹہ پولیس شہریوں کے تعاون سے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

01/06/2026

بلال خان اتمانزئی
ہیڈ محرر نیو سریاب
فرزند ڈی ایس پی لالا عمر خان اتمانزئی (مرحوم)
جوکہ بہت ہی اچھے خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں

Photos from Star Of Quetta Police 's post 29/05/2026

ایس پی نعیم اچکزئی کی
60 سال کی عمر میں باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی آئی جی کویٹہ عمران شوکت کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کرکے ان کی کئی دہائیوں پر مشتمل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے اس موقع پر کہا کہ ایس پی نعیم اچکزئی ایک ایماندار، فرض شناس اور ہونہار آفیسر رہے ہیں جنہوں نے اپنی پوری سروس کے دوران دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ صرف سرکاری سروس کا اختتام ہے، مگر ایسے افسران ہمیشہ پولیس خاندان کا حصہ رہتے ہیں اور ان کا تجربہ و رہنمائی آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہوتی ہے۔
تقریب میں پولیس افسران و اہلکاروں نے بھی ایس پی نعیم اچکزئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

27/05/2026

تمام اہل اسلام کو ایس ایچ او نیو کچلاک حاجی عبدالحی گرانی کی جانب سے عیدالاضحی مبارک
عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور ہمارے گھروں کو خوشیوں، برکتوں اور امن سے بھر دے۔
عید مبارک 🌙✨

23/05/2026

پنجپائی میں شہید ھونےوالے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں رکنِ صوبائی اسمبلی زرک مندوخیل، معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ، اے ٹی ایف اعزاز احمد گورایا، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت ، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سینٹر ڈاکٹر فرحان زاہد، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ علاءالدین کاسی، ایس ایس پی آپریشن آصف خان سمیت دیگر افسران و شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Police Line
Quetta