30/05/2026
ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک اور کامیاب اور پیچیدہ سرجری
ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے ارشد کو روڈ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چہرے کی انتہائی شدید چوٹیں آئیں، جن میں چہرے کے بائیں حصے کے نرم بافتوں کا شدید نقصان، بائیں آنکھ کی اوپری پلک کا نقص، اور منہ و چہرے پر متعدد گہرے زخم شامل تھے۔
ماہر سرجنز کی ٹیم نے زخموں کی مکمل صفائی (Debridement)، چہرے اور منہ کے اندر و باہر موجود زخموں کی مرحلہ وار مرمت، اور بائیں اوپری پلک کی کامیاب تعمیر نو (Reconstruction) اسپلٹ تھکنس اسکن گرافٹ (STSG) کے ذریعے انجام دی۔
انتہائی سنگین آنکھ کے گرد چوٹوں کے باوجود آنکھ محفوظ رہی اور مریض کی بینائی کامیابی سے برقرار رکھی گئی۔
سرجیکل ٹیم:
👨⚕️ ڈاکٹر محمد رحیم خان
اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجن
👨⚕️ ڈاکٹر عزیز مندوخیل
ماہر امراض چشم
👨⚕️ ڈاکٹر بشیر
اینستھیزیولوجسٹ
او ٹی اسسٹنٹس:
▪️ اشرف کاکڑ
▪️ محمد شاہ
ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں جدید طبی سہولیات، بروقت علاج و معالجہ اور ماہر ٹیم ورک کے ذریعے مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
21/05/2026
کوئٹہ، 20 مئی: ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ سیکرٹریٹ بلوچستان کے زیر اہتمام گلوبل مین سٹریچول ہیلتھ اینڈ ہائجین (MHH) ڈے 2026ء کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بلوچستان کی سیاسی و سماجی قیادت نے خواتین اور بچیوں کی صحت و صفائی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کے تسلسل اور اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی کیلئے مین سٹریچول ہیلتھ اینڈ ہائجین کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا ناگزیر ہے۔رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین پھلین بلوچ نے بلوچستان اسمبلی میں ایم ایچ ایچ مصنوعات پر ٹیکس کے خاتمے سے متعلق مشترکہ قرارداد کی متفقہ منظوری کو اہم پیش رفت قرار دیا۔ یہ قرارداد نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے پیش کی تھی۔ایم ایچ ایم ڈبلیو جی سیکریٹریٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے شرکاء کو خواتین کی فلاح و بہبود، غذائی تحفظ، آگاہی اور معاشی خودمختاری سے متعلق جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔تقریب کے دوران آگاہی کتاب “حیاتِ نو” کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ صحت، تعلیم، ٹیکسیشن، نوجوانوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین پر مشتمل پینل ڈسکشن میں بلوچستان میں مین سٹریچول ہیلتھ اینڈ ہائجین کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
19/05/2026
🏥 TRAUMA CENTRE SPH QUETTA
ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ایمرجنسی سروسز خصوصاً ٹراما آئی سی یو کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے حوالے سے آج مورخہ 19 مئی 2026 کو ایک اہم ڈیپارٹمنٹل کنسلٹنٹ میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر،
Dr. Arbab Kamran Kasi
نے کی۔
اجلاس میں جنرل سرجری، پلمونولوجی، کارڈیالوجی، ٹراما میڈیسن، اینستھیزیا اور ٹراما آئی سی یو کے کنسلٹنٹس، انچارجز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ایمرجنسی اور آئی سی یو سروسز میں مزید بہتری، مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، اور جدید طبی سہولیات کو مؤثر انداز میں فعال بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر ٹراما سینٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر
Dr. Mukhtar Ahmed
اور
Dr. Amna Akhtar
نے بھی شرکت کی۔
✨ ٹراما سینٹر SPH کوئٹہ عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
13/05/2026
BMC Hospital Quetta — HMIS اپ ڈیٹ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم خان آفریدی صاحب کو HMIS انچارج نے نئے ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔
✅ OPD، IPD، ایمرجنسی، فارمیسی اور لیبارٹری میں سسٹم فعال ہو چکا ہے
✅ 120 سے زائد عملے کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے
✅ مریضوں کا ڈیٹا اب ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ کیا جا رہا ہے
ڈاکٹر آفریدی صاحب نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
🎯 BMC Hospital — بہتر صحت، جدید نظام
11/05/2026
سینئر لیڈی میڈیکل آفیسرز کا پروویژنل سینیارٹی لسٹ ہے۔اگر کسی کو اعتراض ہے تو 30 دن کے اندر اپنے اعتراضات جمع کروائیں
SLMO Privisional seniorty list .pdf
10/05/2026
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزٸی کی ہدایت پر لک پاس کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی
ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے اضافی عملے کو طلب کرلیا
لک پاس کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی واقعہ کے31 زخمی افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔ جہاں ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ اور برن یونٹ کے سربراہ پروفیسر منظور حسین کی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران بھی موجود تھے
وزیر صحت نے ہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج و معالجے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نا کی جاے جس پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے
آتشزدگی سے متاثرہ زخمیوں کی بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ
زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جا رہی ہے۔وزیر صحت
زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،وزیر صحت
سیکرٹری صحت نے سول ہسپتال کوئٹہ میں آتشزدگی واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا خود جائزہ لیا۔
اسپیشل سیکرٹری صحت شائق بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری صحت خلیل مرد نے بھی زخمی مریضوں کی عیادت کی
اس المناک حادثے پر سوگوار خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہیں، حادثہ افسوسناک، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ،وزیر صحت
*لک پاس میں واقعہ پاکستان کسٹم ویئر ہاؤس میں آتشزدگی واقعہ میں زخمی افراد کے نام*
1۔مبشر احمد ولد شیر احمد
2۔نجیب اللہ ولد کرم خان
3۔یسین ولد بہادر خان
4 حکمت اللہ ولد خان محمد
5۔موسی خان ولد عبداللہ جان
6۔محمد حسین ولد مولی نور محمد
7۔مراد علی ولد وادا خان
8۔سمیع اللہ ولد نصیر احمد
9۔حیات اللہ ولد حاجی خان
10۔عسکر خان ولد حاجی زرداد
11۔محمد آصف ولد دین محمد
12۔احمد اللہ ولد غلام مصطفٰی
13۔حاجی محمد ولد حاجی سعد اللہ
14۔محمد ابراہیم ولد گل محمد
15۔محمد رحیم ولد عبدالبصیر
16۔محمد انور ولد نظر محمد
17۔غلام نبی ولد غلام سرور
18۔عبدالباسط ولد محمد زمان
19۔عارف خان ولد سید الرحمن
20۔نظام الدین ولد عبدالحکیم
21۔صابر علی ولد صادق علی
22۔رحمت اللہ ولد فیض اللہ
23۔محمد گل ولد نصیر الدین
24۔سردار محمد ولد نیاز محمد
25۔ثناءاللہ ولد نور محمد
26۔محمد عارف ولد سردار محمد
27۔نصر اللہ ولد محمد اکرم
28۔نصیر احمد ولد سلطان محمد
29۔نور اللہ جان ولد رحمت اللہ
30۔احسان اللہ ولد رنگین خان
31۔ظفر اللہ ولد ایوب خان
29/04/2026
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں، صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان