ISF University of Balochistan Unit Quetta.
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ISF University of Balochistan Unit Quetta., Political organisation, Quetta.
12/11/2025
کوئٹہ
سائنس کالج کوئٹہ میں آئی ایس ایف یوم تاسیس کی تقریب تھی، جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور آئی ایس ایف مرکزی سنیئر نائب صدر ثناؤاللہ آغا، بلوچستان صوبائی صدر مطیع اللہ کاکڑ، صوبائی سینئر نائب صدر شمشیر خان، صوبائی سینئر نائب صدر بلال خان، قلعہ سیف اللہ ضلعی صدر میر حسن جوگیزئی سمیت سائنس کالج کے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔ طلباء سے اتنا خوف کیوں؟؟
#کوئٹہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر مطیع اللہ کاکڑ، سنئیر نائب صدر بلال خان، سائنس کالج صدر مسعود خان اچکزئی، سنئیر نائب صدر شکیل خان، بلوچستان یونیورسٹی کے صدر نعیم خان درانی، ڈگری کالج لورالائی کے صدر ذین اللہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری عطاء اللہ کاکڑ، ودیگر سائنس کالج سرکل میں موجود ہے۔
انشاءاللہ نومبر بروز بدھ کو آئی ایس ایف کی یوم تاسیس کو سائنس کالج میں منایا جائے گا۔ جسمیں آئی ایس ایف اور پی ٹی آئی کے صوبائی و مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔
سارے ساتھیوں سے بھرپور شرکت اپیل کی جاتی ہے۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر مطیع اللہ کاکڑ، سنئیر نائب صدر شمشیر خان تارن پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام خلجی ہاوس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ائی ایس ایف کی نمائندگی کررہے ہے.
اجلاس میں 7نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اس اہم مشاورتی اجلاس میں صوبائی صدر داودشاہ کاکڑ اور صوبائی جنرل سیکٹری میر جہانگیر رند، سنئیر نائب صدور صادق آغا، باز محمد خلجی، ڈویژن صدر نور خان خلجی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر زین العابدین خلجی، جنرل سیکرٹری ملک فیصل دہوار، نور اچکزئی، سٹی صدر میر علی اغا، ویمن ونگ کے صدر صفیہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری مہوش جنجوعہ ودیگر شریک تھے ۔ اجلاس میں عہدیداروں نے 7نومبر جلسے اور کویٹہ میں ہونے والے متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے تجاویز پیش کئے اور مربوط حکمت عملی طے پاگئی۔
17/10/2025
ISF Pakistan Senior Vice President Syed Sanaullah Agha
17/10/2025
#لورالائی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لورالائی ضلعی صدر نقیب اللہ خان کاکڑ کے زیر صدارت انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈیگری کالج اور یونیورسٹی کے ساتھیوں کا کنوینشن اور نئے کابینہ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوا جس میں آنے والے دنوں میں ایک عظیم الشان ورکر کنوینشن کروانے پر اتفاق ہوا۔ اس میٹنگ میں کالج صدر زین اللہ ، یونیورسٹی جنرل سیکرٹری ایمل خان ، سنئیر رہنما عطاء اللہ ، محمد عباس اور دیگر ساتھیوں نے اپنے خیالات شریک کیے ۔
17/10/2025
مرکزی صدر آئی ایس ایف امجد علی شاہ کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری چوہدری عمیر شوکت نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا۔
تمام نو منتخب عہدرداران کو مبارکاد۔ امید کرتے ہیں نومنتخب کابینہ عمران خان اور آئی ایس ایف کے نظریے انصاف، علم، برداشت پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے بہتر مستقبل اور عمران خان کی رہائی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
06/10/2025
انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل 🇧🇫
انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن لوامز یونٹ کی جانب سے عمران خان کی 73ویں برتھ ڈے منانے کی تقریب یونٹ صدر فہیم کاکڑ کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری ہاشم ترین، جوائنٹ سیکریٹری کلیم شیرانی، لٹریچر سیکرٹری نواز ترین، انفارمیشن سیکرٹری ثاقب سلطان، فائنانس سیکرٹری سید بلال آغا، ہاسٹل سیکرٹری محمود ترین، ایونٹ آرگنائزر طفیل فدا اور باقی ساتھیوں نے شرکت کی۔
جنرل سیکرٹری ہاشم ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارے رول ماڈل ہے۔ وہ رہنما جو صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک سوچ، ایک جدوجہد، ایک تحریک ہیں، جس نے ایک مردہ قوم کو زندہ کیا، مایوسی کو امید میں بدلا، اور غلامی کو نامنظور کہنے کا حوصلہ دیا۔
آخر میں تمام ساتھیوں نے یونٹ صدر اور جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور یونٹ صدر فہیم کاکڑ نے تمام آنے والے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ سیکرٹری اطلاعات:: ثاقب سلطان
#کوئٹہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کی جانب سے عمران خان کی سالگرہ کے مناسبت سے آئی ایس ایف بلوچستان کے صوبائی صدر مطیع اللہ کاکڑ کی صدارت میں اہم پروگرام منعقد کیا گیا۔
جس میں آئی ایس ایف بلوچستان صوبائی سنیئر نائب صدر شمشیر خان تارن، بلوچستان یونیورسٹی صدر نعیم خان درانی، سائنس کالج صدر مسعود خان اچکزئی، ڈگری کالج صدر کلیم اللہ درانی، سنئیر نائب صدر مطیع اللہ بازئی، میاں خان اچکزئی، کاشف خان ۔عارف خان خلجی ،انعام اللہ ترین، عظمت خان، وزیر خان اور دیگر طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اور عمران خان کی رہائی اور لمبی عمر کے لئے دعا کی۔
حکم اذان لاالہ الااللہ
آئی ایس ایف بلوچستان کے صوبائی صدر مطیع اللہ کاکڑ، سنئیر نائب صدر شمشیر خان تارن نے طلباء کے ہمراہ حکم اذان کے مطابق چھت پر اذانیں دے دی۔ اور قائد انقلاب عمران خان کی رہائی، قانون کی حکمرانی، ظالم اور جابر حکمرانوں سے نجات کیلئے اجتماعی دعا کی۔ اللہ تعالٰی قبول فرمائیں آمین۔
19/09/2025
آئی ایس ایف بلوچستان کے تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ کل20 ستمبر بروز ہفتہ کو مشن نور بھرپور انداز میں منانے کوشش کرے۔
صوبائی صدر آئی ایس ایف بلوچستان مطیع اللہ کاکڑ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Quetta
