Faqeer Abdul Fatah

Call Directions Contact the organization

Faqeer Abdul Fatah میرا مِزاج قلندری ھے، میرا فِکر شھنشاھی ھے، کیوں کہ میں اک رِند ہوں،

مختصر تذکرہ حضرت خلیفہ دائم فقیر خُشک رحہ، قسط 02,بقلم، ✍ فقیر عبدالفتاح قادری📜📜📜📩📩📄📄دائم فقیر اتنے دلیر و جرئت مند تھے ...
01/04/2026

مختصر تذکرہ حضرت خلیفہ دائم فقیر خُشک رحہ،
قسط 02,
بقلم، ✍ فقیر عبدالفتاح قادری
📜📜📜📩📩📄📄
دائم فقیر اتنے دلیر و جرئت مند تھے کہ
موجودہ پیر سائیں قبلہ اک مرتبہ تذکرہ فرمایا کہ اک مرتبہ دائم فقیر شکارپور میں اس وقت کے کلیکٹر یعنی آج کا ای ایس پی، سے سامنہ ھوا تو دائم فقیر گھوڑے پر سوار تھے اور کلیکٹر نیچے کھڑا تھا، کلیکٹر نے سلام کیا تو دائم فقیر گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے جواب دیا، اس پر کلیکٹر نے کھا کہ دائم فقیر ھم سے سب لوگ گھبراتے لیکن آپ ھمیشہ ھم سے بغیر ڈرے اور جرئت سے بات کرتے ھو اس دلیری کی وجہ کیا ھے۔۔؟؟
دائم فقیر نے بیپرواھی سے جواب دیا کہ تم لوگ انگریزوں کے غلام ھو اور ہم اپنے مرشد کامل کے ولیﷲ کی تابعداری یعنی ﷲ کی تابعداری، آپ کو انگریز کی سپوٹ ھے ھمیں ﷲﷻ کی اور جو لوگ ﷲﷻ سے ڈرتے ہوں تو وہ کسی انسان سے بھلا کیوں ڈریں، 😕
پھر پیر سائیں نے فرمایا یہ تھا اعتماد اپنے مرشد پر ﷲ پر لیکن آج کا انسان اک سپاھی سے ڈرتا ھے چونکہ ایمان و یقین کی بھت کمی ھے،

اب دائم فقیر کا وصال۔۔۔۔
دائم فقیر کو وصال سے کچھ دن پھلے کسی مرض کا عارضہ لاحق ھوا تھا،

بیماری کہ وجوہات کا ہمیں معلوم نا ھوسکا، لیکن آخری شام کو دائم فقیر، حضرت بھورل سائیں رحہ کے بنگلے شریف میں موجود تھے کچھ تکلیف تھی، بھورل سائیں بار بار فقیر کا حال پوچھتے مزاج پرسی فرماتے،
عشاء کی نماز کے بعد بھی حضرت بھورل سائیں نے فقیر کو زیارت کرائی اور آپ حویلی شریف میں تشریف لے گئے،
رات کی آخری حصے میں فقیر نے دنیا فانی سے عالم بقا کی طرف سفر فرمایا، صبح کی نماز پر جب پیر کامل حضرت بھورل سائیں تشریف لائے تو اطلاع عرض کیا گیا،
اس وقت کا حاضر خلیفہ صاحب ڈنو فقیر کلوڑ کو آپ نے حکم فرمایا کہ دائم فقیر کی آخری آرام گاھ حضور حافظ الملت کے روضے شریف کے ساتھ شمال کی جانب جگہ بنائی جائے،
تو اس پر صاحب ڈنو نے عرض کیا قبلہ وہ قبرستان تو آپ بزرگوں کے خاندان کے لئے مخصوص ھے۔۔؟
تب آپ نے جوش سے فرمایا کہ دائم فقیر بھی ھمارے خاندان کا ھے ھمارا صحی بیٹا ھے، اس نے ھمارے اور خانقاہ کے لئے ظاھر باطن خدمت کی ھے،
تب صاحب ڈنو کلوڑ نے رشک سے عرض کیا کہ سائیں مجھے بھی یہ شرف بخشنا اس قبرستان میں جگہ عنایت فرمانا،
تب آپ نے سنجیدگی سے فرمایا کہ صاحب ڈنا یہ مقام سفارش یا گذارش سے نھیں ملتا، بلکہ خلوص و وفا اور عملی نمونے سے ملتا ھے، ۰

خیر دائم فقیر رحہ کو اس خاص قبرستان میں دفنایا گیا جھاں خانقاہ بھرچونڈی شریف کے خاندان کے اور خاص قربانی دینے والے فقیراء کے مقبرہ موجود ھیں،
خیرات سے لیکر چالیسویں تک کا سارے انتظامات خانقاہ کے لنگر سے مکمل ہوئے،
اور اپنے پیچھے اک جریب زمین کا بھی درویش نے نھیں چھوڑا تھا جو کیا فقط خانقاہ کے لئے سبحانﷲ ۔۔۔
آج تک دائم فقیر کے قصے بڑے فقیروں کے پاس یادگار طور بیان کئے جاتے،

وہ وفا کر بھی گئے،
سلا لے بھی گئے،
دوستو اگر اس فانی دنیا میں کچھ رھتا ھے تو فقط کردار رھتا ھے،
لھذا آپ ھم سب اپنے ارد گرد دیکھیں کہ ھم نے کیا کھویا کیا پایا ھے، ھمارا کردار کو پیر سائیں سمیت جماعت کیا جانتی ھے سمجھتی ھے،
پچھلے سال پیر سائیں قبلہ نے دس محرم شریف کو قبرستان میں خطاب کے دوران فرمایا کہ مینے پچاس سال سے اوپر کا وقت آپ جماعت کے ساتھ گذارا ھے لیکن کسی اک بندے نے بھی میرا مقصد نھیں سمجھا اس لئے میں آپ تمام جماعت بمعہ خلفاء سب سے راضی نھیں ہوں😭😴
بھرچونڈی شریف کی معزز جماعت خدارا اپنے زندگی کا کوئی مقصد بنائیں اس کو انجوائے منٹ میں یا فضول نا گذاریں،
طالب دعا، فقیر عبدالفتاح

ملفوظات مالکان، جام عرفان، 📗📔عنوان، حق کی رضا صُورت اور لَباس کی پابند نھیں ھوتی، معرفت: 136 تحریر✍ فقیر عبدالفتاح قادری...
31/03/2026

ملفوظات مالکان، جام عرفان، 📗📔
عنوان، حق کی رضا صُورت اور لَباس کی پابند نھیں ھوتی،
معرفت: 136
تحریر✍ فقیر عبدالفتاح قادری،

کیچی فقیر بیان کرتے ھیں کہ اک دن حضور حافظ الملت، حافظ محمد صدیق القادری علیہ رحمت، بانی خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف، آرام پذیر تھے کہ آپ اچانک نیند سے بیدار ھوئے اور فقیر ﷲبخش کو طلب فرما کر حُکم فرمایا کہ، اونٹ تیار کرو اور ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر جاؤ، وھاں ریل میں سے اک آدمی اترے گا، اس کی شکل صورت کچھ یوں ھوگی، اس کا لباس ھندوو پنڈت جیسا گیڑو رنگ کا ھوگا،
اس کی داڑھی اور سر کے بال نھایت لمبے ھونگے، اس کے گلے میں عقیق پتھر والا ھار پھنا ھوگا، خاکی رنگ کا لباس ھوگا، اس کو اونٹ پر بٹھا کر لے آؤ،

فقیر ﷲبخش جلدی سے جاکر ریلوے اسٹیشن ڈہرکی پہنچا اور دیکھا ٹھیک اسی نشانیوں کے مطابق وھی آدمی کھڑا تھا، پنڈت نے فقیر ﷲبخش سے آنے کی وجہ پوچھی فقیر نے اپنے مرشد حافظ الملت کا احوال سارا سنایا، تب وہ پنڈت اونٹ پر سوار ھوا، اور حضور حافظ الملت کی خدمت اقدس میں حاضر ھوا، وھ کچھ دن خانقاہ بھرچونڈی شریف میں بطور مھمان رھا، اور جب بھی اس پنڈت سے حضور حافظ الملت کی صُحبت ھوتی تو جماعت میں ذوق شوق سے آہ گریہ طاری ھوجاتی، جب وہ پنڈت مستفیض ھوکر چلا گیا،
تو اس کے جانے کے بعد بھی تین دن تک ذوق شوق کا اثر جاری رھا،

تب حضور حافظ الملت نے فرمایا
👈 اے جماعت کے فقیرو یاد رکھو، حق کی رضا صورت اور لباس کی پابند نھیں ھے بلکہ،

یَّخۡتَصُّ بِرَحۡمَتِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۷۴﴾

اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے جسے چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

یہ محض ﷲ تعالی کا فضل ھے جس کو چاھے وہ عطا فرماتا ھے،
۔۔۔

مختصر تذکرہ حضرت فقیر دائم فقیر خشک، تحریر✍ فقیر عبدالفتاح قادری۔۔۔۔🍁🍀🍁🍀🍁🍀🍁🍀🍁🍀🍁دائم فقیر 👈 خشک قبیلے سے تعلق رکھتا تھا، ...
31/03/2026

مختصر تذکرہ حضرت فقیر دائم فقیر خشک،
تحریر✍ فقیر عبدالفتاح قادری۔۔۔۔
🍁🍀🍁🍀🍁🍀🍁🍀🍁🍀🍁
دائم فقیر 👈 خشک قبیلے سے تعلق رکھتا تھا، خانقاہ بھرچونڈی شریف کے دوسرے صاحب سجادہ خواجہ حضرت پیر عبدالرحمن المعروف بھورل سائیں علیہ رحمت سے دس بعیت اور خاص خدمتگار بھی تھا،
دائم فقیر اس وقت کے انگریز افسروں سے جب خانقاہ یا جماعت کے معاملات کے سلسلے میں ملاقات کرتا تو بڑے پُر رعب دبدبے سے برابری سے بیٹھ کر سامنا کرتا،
افسران خود دائم فقیر کی پر ھیبت شخصیت سے متاثر رھتے اور مودب بیٹھ کر بات چیت کرتے،
آخر ایسا کیوں نا ھوتا چونکہ دائم فقیر، فنا فی الشیخ کی منزل پر پھنچا ھوا تھا،
مرشد کی صُورت اس قدر دائم فقیر پر طاری رھتی تھی کہ جب گھوڑی پر سوار ھوکر مرشد کی پیروی کرتے ھوئے عمامہ پھن کر جس جگہ سے بھی گُذرتا لوگ دائم فقیر کو بھورل سائیں سمجھ لیتے تھے،
خانقاہ کے لنگر کا مکمل چندہ، لین دین سب دائم فقیر کے ھاتھ میں تھی لیکن فکر کا یہ عالم تھا کہ جسم پر پھٹا لباس پیوند لگا پھنتے، اک مرتبہ کسی انگریز افسر سے ملاقات کے وقت اس انگریز نے پیوند لگا لباس دیکھا تو طنزن آنکھ دکھائی، تب غیرت اور جوش میں آکر دائم فقیر نے بھورل سائیں کو عرض کیا قبلہ، اگر آپ کی اجازت ھوتو اک نیا لباس سلواؤں، کیونکہ جب غیروں سے ملاقات کرتا ھوں اور اس پیوند لباس سے تو میرے مرشد پر انگلی اٹھتی ھے بھورل سائیں کے خلیفے خادم مسکین غربت کے مارے ھوئے ھیں،؟؟
اس پر بھورل سائیں نے فرمایا دائم فقیر ھم نے تو سب کچھ آپ کے حوالے کیا ھے پوچھنے کیا ضرورت ھے تم ھم میں سے ھو ھم تم میں سے ھے، 😍سبحانﷲ
یہ سچائی سادگی سیدھا پن تھا،
استاد الھی بخش مرحوم نے مجھے (فقیر عبدالفتاح ) کو بتایا کہ اک مرتبہ حضرت بھورل سائیں کسی خلیفا پر برھم ھوئے تو جلالی میں فرمایا کہ کسی بھی کامل پیر سے اس کی بیوی اور ساتھ رھنے والے لوگ کبھی فیض نھیں لے سکتے کیونکہ وہ پیر کی بشری اوصاف یعنی کھانا پینا بیمار ھونا واشروم استمعال کرنے جیسی عادات دیکھ کر اپنے جیسا سمجھ لیتے ھیں اور اس وجہ سے فیض سے محروم رھتے ھیں،
یہ سن کر دائم فقیر سے چیخ نکل گئی اور شدت روتے ھوئے عرض کیا حضور پھر تو ھماری قیامت کالی ھوگئی ھم نے سب کچھ گنوا دیا۔۔۔۔
تب حضرت بھورل سائیں نارمل ھوئے اور دائم فقیر کو نزدیک کرتے فرمایا نا دائم فقیر کچھ فقیر خدمتگار ایسے بھی ھوتے ھیں جیسے ماں کی گود میں بیٹھے بچے کی طرح وہ بچہ ماں کی گود میں پاخانہ کرتا ھے پیشاب کرتا ھے لیکن ماں کو ذرا برابر بھی اس بچے سے کراہت یا نفرت نھیں ہوتی، لیکن وہ مزید پیارا لگتا ھے،
اے دائم فقیر سب بات کردار کی ھے، یہ سن کر دائم فقیر بھورل سائیں کے قدموں پر گرپڑا اور عرض کی ھمیں ھر حال میں قبول فرما۔۔۔آہ آہ

کیا وقت تھا وہ لوگ سچائی ایمانداری سے خدمت بھی کرتے ساتھ زاری بھی کرتے کے مبادا خدمت قبول ھے یا نھیں۔۔
بقول بھٹائی شاھ صاحب۔۔
👈 سنگ پسي سرھي نه ٿي متان پرين نه پنھنجو ڪن..
لکين لوڌائي ڇڏيون ٻانھيون ٻاروچن،
روئنديون رت وتن جيڪي در مٿي ھيون دادليون...
یعنی مرشد محبوب سے قریب ھوکر تکبر بڑھائی نا کر، اس کے در سے کئے بے ادبی کے باعث ذلیل ھوکر نکالے گئے،آج وہ دن رات خون کے آنسو رو رھے جو مرشد سے حُجت کرتے تھے۔۔۔

افسوس آج ھم دکھاوا کرتے فوٹو سیشن کرتے بے ادبی کا مظاھرہ کرتے بے ڈھنگے ھوکر کھانا کھاتے، اور بے حد مطئمن بھی ھیں😭😭

جاری۔۔۔قسط پھلی تھی
دوسری انشاءﷲ اگلے دن
شیئر کریں شکریہ
Khanqah Alia Qadria Bharchoundi Sharif Daharki
Dargah Alia Bharchundi Sharif

31/03/2026

حلال کھا اور سچ بول، پھر اگر خُدا نا ملے تو مُجھ سے پوچھ✊

حضرت شاھ عبدالطیف بھٹائی علیہ رحمت کی مزار شریف پر فقراء بھرچونڈی شریف کے ساتھ یادگار تصاویر، 💞💞💞
28/03/2026

حضرت شاھ عبدالطیف بھٹائی علیہ رحمت کی مزار شریف پر فقراء بھرچونڈی شریف کے ساتھ یادگار تصاویر، 💞💞💞

فقیر سائين جو 72 ساليانو ٻارھو فقير سائين جو ٻارهو وڏي عظمت، شان ۽ شوڪت سان ملهايو ويندو، جتي جماعتِ فقير ۽ فقراء وڏي تع...
27/03/2026

فقیر سائين جو 72 ساليانو ٻارھو
فقير سائين جو ٻارهو وڏي عظمت، شان ۽ شوڪت سان ملهايو ويندو، جتي جماعتِ فقير ۽ فقراء وڏي تعداد ۾ شرڪت ڪري هن روحاني تقريب کي چار چنڊ لڳائيندا
زیر صدارت: محبوب مرشد ڪريم سائين بادشاھ پير عبدالخالق القادري سجادہ نشین خانقاہ عالیہ درگاہ ڀرچونڊي شریف

زيرنگراني: جماعت ڀرچونڊي شريف و فقير غلام حسين قادري عرف فقير سائين ثاني

26/03/2026

سفر نورانی نور
23،03،2026
عید الفطر کا ٹوئر،
شاھ بلاول نورانی علیہ رحمت، بلوچستان،
لاھوتی سفر،

Address

Khanqah Bhharchundi Shareef
Raharki
663

Telephone

+923073260700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faqeer Abdul Fatah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Faqeer Abdul Fatah:

Shortcuts

Share