Anjuman-e-Tajran RYK

Call Directions

Anjuman-e-Tajran RYK انجمن تاجران رحیم یار خان

*رحیم یارخان: فرینڈز بزنس فورم اور فرینڈز گروپ کا مشترکہ اجلاس چیئرمین فرینڈز گروپ میاں عامر شہباز کی رہائشگاہ پر منعقد ...
04/08/2026

*رحیم یارخان: فرینڈز بزنس فورم اور فرینڈز گروپ کا مشترکہ اجلاس چیئرمین فرینڈز گروپ میاں عامر شہباز کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں چیئرمین فرینڈز بزنس فورم چوہدری محمد شفیق، سرپرست اعلیٰ فرینڈز گروپ چوہدری آصف مجید، گروپ لیڈر چوہدری عبد الرؤف مختار، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری ولید احمد نثار، سابق صدور چیمبر آف کامرس چوہدری محمد شفیق، چوہدری جاوید ارشاد، سابق سینئر نائب صدر چیمبر چوہدری شوکت حیات، صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری انوار احمد نجمی، نائب صدر صادق کلب چوہدری شہاب سرور، چوہدری عبد الرؤف رائل گروپ، میاں شاہنواز عامر ودیگر شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں مل کر امیدواران دیتے ہوئے الیکشن لڑیں گے اور انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کامیابی کے بعد میاں عامر شہباز انشاء اللہ صدر منتخب ہوں گے، شرکاء کے اعزاز میں میاں عامر شہباز کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔*

تاجر برادری کیلیئے ایک اور اہم قدم !!!!        مرکزی انجمن تاجران ضلع رحیم یار خان کی لائیزون کمیٹی کا اہم اجلاسمرکزی ان...
28/07/2026

تاجر برادری کیلیئے ایک اور اہم قدم !!!!
مرکزی انجمن تاجران ضلع رحیم یار خان کی لائیزون کمیٹی کا اہم اجلاس
مرکزی انجمن تاجران ضلع رحیم یار خان کی لائیزون کمیٹی کا اہم اجلاس آج چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز رحیم یار خان میں منعقد ہوا،
جس میں شہر میں ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل، تاجروں کی مشکلات اور ان کے مستقل حل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے خصوصی مہمان ڈی ایس پی سٹی ٹریفک محمد ساجد تھے، جبکہ ان کے ہمراہ سب انسپکٹر شاہد سنگھیڑا بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر شہیر اقبال نے کی۔
اجلاس میں انجمن تاجران ضلع رحیم یار خان کے جنرل سیکریٹری انوار احمد نجمی اور قائم مقام صدر فلک شیر اور سینئیر راہنماء و سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید ارشاد نے بھی راہنمائ کی۔
لائیزون کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران نے شہر بھر کے تاجروں کو درپیش ٹریفک مسائل، پارکنگ، ٹریفک کے بہاؤ اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔
ڈی ایس پی محمد ساجد نے تاجروں کے تحفظات کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے، شہریوں اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور مسائل کے مستقل حل کے لیے باہمی مشاورت سے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
مرکزی انجمن تاجران کا عزم ہے کہ تاجروں کے جائز مسائل کے حل اور شہر میں بہتر ٹریفک نظام کے قیام کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت رابطہ اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
مرکزی انجمن تاجران ضلع رحیم یار خان
لائیزون کمیٹی

مرکزی ضلعی انجمن تاجران رحیم یار خان تاجروں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی ج...
17/07/2026

مرکزی ضلعی انجمن تاجران رحیم یار خان تاجروں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور بہتر کاروباری ماحول کی فراہمی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

واسا کے ریجنل ہیڈ چوہدری عامر نوید کا نیو اسٹائلش جیولرز، صدر بازار کا دورہ

واسا رحیم یار خان کے ریجنل ہیڈ چوہدری عامر نوید نے نیو اسٹائلش جیولرز، صدر بازار کا دورہ کیا، جہاں مرکزی ضلعی انجمن تاجران رحیم یار خان کے نمائندوں اور تاجروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ارشد، صدر چوہدری عظیم، جنرل سیکریٹری یونس شاکر، سینئر نائب صدر رانا امجد، مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی نائب صدر چوہدری عمر منیر، ممبر سپریم کونسل جنوبی پنجاب عدنان جلیل بھٹی، مرکزی انجمن تاجران کے سینئر عہدیداران علی رندھاوا، آصف رندھاوا، محمد کاشف سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھ

اس موقع پر تاجروں کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی، جس پر چوہدری عامر نوید نے مسائل کے جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں مرکزی ضلعی انجمن تاجران رحیم یار خان، صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور تاجر رہنماؤں سمیت تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھے

اتحادِ تاجر، خدمتِ تاجر — یہی ہمارا عزم ہے !!!

کیا کہتے آپ لوگ ؟؟
16/06/2026

کیا کہتے آپ لوگ ؟؟

15/06/2026

میں نے اپنے گھر میں پانی کے لیے بور کروا رکھا ہے کیونکہ واٹر سپلائی نہیں۔ میں نے چوکیدار رکھا ہوا ہے کیونکہ سیکیورٹی نہیں،گلی میں لگی سٹریٹ لائٹس کام نہیں کرتیں، مہنگی ترین بجلی کے حل کے لیے ہم نے سولر لگوالیا، جب ریاست ہمیں کچھ دے نہیں رہی تو لے کیوں رہی ہے؟
ایک معصومانہ سوال
اہل پاکستان کا !!!

یا اللہ! میرے پاکستانیوں کو  طاقت عطا فرما کہ وہ ادا کر سکوں:(1) انکم ٹیکس(2) جنرل سیلز ٹیکس(3) کیپیٹل ویلیو ٹیکس(4) ویل...
14/06/2026

یا اللہ! میرے پاکستانیوں کو طاقت عطا فرما کہ وہ ادا کر سکوں:

(1) انکم ٹیکس
(2) جنرل سیلز ٹیکس
(3) کیپیٹل ویلیو ٹیکس
(4) ویلیو ایڈڈ ٹیکس
(5) سینٹرل سیلز ٹیکس
(6) سروس ٹیکس
(7) فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز
(8) پیٹرول لیوی
(9) ایکسائز ڈیوٹی
(10) کسٹمز ڈیوٹی
(11) (صفائی کوڑا کچرا ٹیکس)
(12) ٹی ڈی ایس ٹیکس (ٹیکس ڈیڈکشن ایٹ سورس)
(13) ایمپلائمنٹ اسٹیٹس انڈیکیٹر ٹیکس (ESI ٹیکس)
(14) پراپرٹی ٹیکس
(15) گورنمنٹ اسٹیمپ ڈیوٹی
(16) آبیانہ (زرعی زمین کے پانی پر ٹیکس)
(17) عشر
(18) زکوٰۃ (بینکوں میں موجود رقم سے کٹوتی)
(19) ڈھال ٹیکس
(20) لوکل سیس
(21) پی ٹی وی لائسنس
(22) پارکنگ فیس (دن میں کم از کم 5 بار)
(23) کیپیٹل گینز ٹیکس (CGT)
(24) واٹر ٹیکس
(25) فلڈ ٹیکس (یا اللہ! اب تو سیلاب بھی نہیں ہیں)
(26) پروفیشنل ٹیکس
(27) روڈ ٹیکس
(28) ٹول گیٹ فیس
(29) سیکیورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (STT)
(30) ایجوکیشن سیس
(31) ویلتھ ٹیکس
(32) ٹرانزیئنٹ اوکیوپینسی ٹیکس (TOT)
(33) کنجیشن لیوی لازمی کٹوتی
(34) سپر ٹیکس (3 سے 4%)
(35) ودہولڈنگ ٹیکسز
(36) ایجوکیشن فیس (5%)

اے میرے رب! اگر میرے پاس کچھ رقم بچ گئی تو میں اپنا کاروبار بڑھانے کی کوشش کروں گا تاکہ FBR کے ملازمین، سرکاری افسران 🇵🇰 اور پی ٹی وی کے چیئرمین اور ایم ڈی کو مزید ادائیگی کر سکوں۔
میں ایک پاکستانی ہوں۔

دعاؤں کا طلبگار
ایک غریب پاکستانی

بجٹ میں اس بدمعاش پر بھی ٹیکس لگا ہے                تاکہ اس کی عیاشی تھوڑی کم ہو سکے                   اور  میرا وطن عزی...
14/06/2026

بجٹ میں اس بدمعاش پر بھی ٹیکس لگا ہے
تاکہ اس کی عیاشی تھوڑی کم ہو سکے
اور میرا وطن عزیز دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکے !!

تاجروں کے لیے خوشخبری، قابلِ تحسین اقدام الحمدللہ! وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان بھر میں گروسری اور کریانہ اسٹورز کو را...
10/06/2026

تاجروں کے لیے خوشخبری، قابلِ تحسین اقدام
الحمدللہ! وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان بھر میں گروسری اور کریانہ اسٹورز کو رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینا تاجر برادری کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند فیصلہ ہے۔
ہم مرکزی انجمن تاجران اور انجمن تاجران ضلع رحیم یار خان کے تمام قائدین اور نمائندگان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تاجر برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچایا اور ان کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔
دعا ہے کہ حکومت اور تاجر برادری کے درمیان یہ مثبت تعاون جاری رہے تاکہ ملک کی معیشت مضبوط ہو، کاروبار ترقی کرے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں۔
تاجر مضبوط، معیشت مضبوط، پاکستان مضبوط۔ 🇵🇰








Address

Punjab
Rahimyar Khan

Telephone

+923008670500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman-e-Tajran RYK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category