Rajanpur Today

Rajanpur Today

Share

Rajanpur Today is a Web News Channel which covers the local news. A dynamic news channel in Urdu.

Rajanpur Today is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world.

02/06/2026

بچے سے زیادتی کی کوشش، شور کرنے پر کتے کے آگے پھینک دیا
ڈیرہ غازیخان دراہمہ : دوسری جماعت کے طالبعلم کے ساتھ دو بچوں ملزمان کلیم اللہ اور برکت علی کی مل کر زیادتی کی کوشش، بچے کی شلوار اتار دی ، شور شرابا کرنے کی رنجش پر طالب علم محمد عکاشہ نفیس چاہ پھل نائی والا سمینہ سادات غربی کو پکڑ کر کتے کے آگے پھینک دیا کتے نے بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا جسے فوری سروروالی ہسپتال منتقل کیا گیا ملزمان بچوں کے بڑوں قادر بخش بورانہ مٹھہ خان وغیرہ کو شکایت کی تو وہ الٹا مرنے مارنے پر تل گئے

01/06/2026

ملک ربنواز کھو کھر ولد ملک نواب کھوکھر کے 21 سالہ جواں بیٹے، چیف ایڈیٹر صاحب جی اختر ملک کے بھتیجے محمد نعمان کھوکھر وفات پا گیا ہے۔ قرآن خوانی میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

01/06/2026

راجن پور: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، عوام بلبلا اٹھے
​راجن پور (نمائندہ خصوصی)
جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ شہر اور دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ شدید حبس اور گرمی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
​👶 شیر خوار بچے اور خواتین شدید مشکلات کا شکار
​لوڈشیڈنگ کے باعث سب سے زیادہ متاثر گھروں میں موجود خواتین اور معصوم شیر خوار بچے ہو رہے ہیں۔ دن کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش اور رات کو بار بار کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے بچے رات بھر سو نہیں پاتے، جس سے ان کی صحت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ مائوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور پنکھے بند ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کے جسموں پر گرمی دانے نکل آئے ہیں اور وہ بلکنے پر مجبور ہیں۔
​🏥 ہسپتالوں میں مریضوں کی حالت تشویشناک
​شدید گرمی اور حبس کے اس موسم میں ہسپتالوں کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے۔ راجن پور کے مقامی ہسپتالوں اور بنیادی صحت کے مراکز (BHUs) میں زیرِ علاج مریض، بالخصوص دل اور سانس کے مریض بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تڑپنے پر مجبور ہیں۔ جنریٹرز کے ناکافی انتظامات یا پٹرول کی عدم دستیابی کے بہانوں کے باعث مریضوں کے لواحقین خود ہاتھ والے پنکھوں سے مریضوں کو ہوا دینے پر مجبور ہیں۔

01/06/2026
01/06/2026

جام پور کو ضلع کا درجہ نہ ملنے پر وکلاء کا شدید احتجاج، کل (منگل) مکمل ہڑتال کا اعلان
​جام پور (ویب ڈیسک): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جام پور نے سابقہ نوٹیفکیشن کے باوجود جام پور کو ضلع کا عملی درجہ نہ دینے اور سوتیلے سلوک کے خلاف کل مورخہ 02 جون 2026 بروز منگل کو عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ بار عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کا یہ رویہ اہل جام پور کے ساتھ کھلی ناانصافی اور امتیازی سلوک ہے۔

01/06/2026

محمد جواد فتح بازگیر ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری تعینات ۔

01/06/2026

Breaking News

ایران کا امریکہ کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان

Want your business to be the top-listed Government Service in Riyadh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Riyadh