The Public Verdict

Directions Contact the organization

The Public Verdict An individual in Persuit of Justice. A dynamic news channel in Urdu.

Rajanpur Today is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world.

روجھان: انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی​روجھان / راجن پور (خبر نگار): انڈس ہائی وے پر بنگلہ ...
21/10/2026

روجھان: انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 32 زخمی

​روجھان / راجن پور (خبر نگار): انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت، ستارہ پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث عادل شاہ ایکسپریس مسافر بس (یوٹونگ) زیرِ تعمیر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 40 افراد متاثر ہوئے۔ 12 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد (First Aid) فراہم کی گئی، جبکہ 20 شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

​حادثے کی ممکنہ وجہ بس کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (DEO) ڈاکٹر محمد اسلم کی زیرِ نگرانی امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں اور جائے حادثہ کو کلیئر کر دیا گیا

راجن پور: فاضل پور کی ترکی کالونی میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ...
08/10/2026

راجن پور: فاضل پور کی ترکی کالونی میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور قریبی گھروں کو بھی آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔
ریسکیو 1122 راجن پور کنٹرول روم کے مطابق واقعے کی اطلاع شام 5 بج کر 52 منٹ پر موصول ہوئی، جس پر فاضل پور ریسکیو اسٹیشن سے ایمبولینس اور بائیک ایمبولینس جبکہ راجن پور سینٹرل اسٹیشن سے فائر وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیے گئے۔ ریسکیو ٹیم نے 8 منٹ میں موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق تقریباً 30 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا، جس کے باعث مزید قریبی گھروں کو نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
ریسکیو رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ گھر کے مالک نے بتایا کہ گھر کے پچھلے حصے میں رکھی لکڑیوں کو کسی نامعلوم شخص نے آگ لگائی۔ آگ لگنے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں تقریباً 2 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، جبکہ 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان محفوظ کر لیا گیا۔
ریسکیو 1122 راجن پور کے مطابق فائر کیس کا آپریشن مکمل کر دیا گیا ہے۔

29/09/2026

راجن پور میں چند روز قبل پیش آنے والی لڑائی کا دوسرا مؤقف

کوٹلہ نصیر سے تعلق رکھنے والے کامران درزی اور علی درزی کے مطابق انہیں راؤ برادری کی جانب سے مبینہ طور پر تین مختلف مقامات پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق پہلی بار پراٹھے والے پوائنٹ، دوسری مرتبہ ڈاکٹر شوکت والے چوک جبکہ تیسری بار کلمہ چوک پر انہیں مارا گیا۔

پولیس کے سامنے خود پیش ہونے والے کامران درزی، علی درزی اور شہزاد مشکی کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل تین مرتبہ لڑائی ہوئی، تاہم اس دوران ان کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا اور نہ ہی وہ لڑائی کی حالت میں تھے۔ ان کا مزید مؤقف ہے کہ جھگڑے کے دوران چاقو بھی ان کے کسی ساتھی کے پاس موجود نہیں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو پولیس کے سامنے اس لیے پیش کیا ہے تاکہ معاملے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہو سکیں۔ ان کے مطابق وہ میرٹ پر ہونے والی ہر قسم کی انکوائری میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ یہ مذکورہ افراد کا مؤقف ہے، جبکہ واقعے کے دوسرے فریق کا مؤقف اور پولیس کی تحقیقات سامنے آنا بھی ضروری ہے تاکہ حقائق مکمل طور پر واضح ہو سکیں۔

26/09/2026

راجن پور ذرائع کے مطابق 24 اور 25 ستمبر کو ایس ایچ او سٹی زمان یاسین نے مبینہ طور پر 60 سے 70 افراد، جن میں طلبہ بھی شامل تھے، کوک پوائنٹس، سڑکوں، پارکس اور ریسٹورنٹس سے حراست میں لیا، جن میں سے بعض کو مبینہ طور پر رقم وصول کرکے چھوڑ دیا گیا۔ 5 ڈالے اور پرسنل کار، ایس ایچ او سٹی راجن پور بن گیا فلمی ایس ایچ او۔

شہریوں نے ڈی پی او سے معاملے کی غیر جانب دارانہ انکوائری اور ایس ایچ او کے خلاف شکایات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

25/09/2026

مظفرگڑھ: سیکرٹری آر ٹی اے کے عملے کا ہیوی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا بہانہ، رشوت ستانی اور مبینہ بھتہ خوری عروج پر
ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ میں سیکرٹری آر ٹی اے (ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی) کے عملے نے ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کو ناجائز کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ ٹریلر، ٹرک، آئل ٹینکر، مسافر بسیں، ویگنیں اور ایل پی جی گیس بوزر مظفرگڑھ انتظامیہ کے نشانے پر آ گئے ہیں، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز شدید معاشی و ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے کا عملہ ہیوی گاڑیوں کو روک کر پہلے زبردستی سرکاری ویئر ہاؤس میں بند کر دیتا ہے، جس کے بعد ڈرائیوروں کو کئی کئی گھنٹے شدید گرمی اور پریشانی میں انتظار کروایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کو چھوڑنے کے عوض 10 ہزار سے لے کر 20 ہزار روپے تک نقدی رقم (بغیر کسی قانونی چالان یا رسید کے) جرمانوں کی مد میں وصول کی جا رہی ہے۔ حق کے لیے آواز اٹھانے یا احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں اور عملے کے ساتھ سخت بدتمیزی کی جاتی ہے اور انہیں غلیظ گالیاں دی جاتی ہیں۔پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ سے منسلک ڈرائیوروں اور مالکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مظفرگڑھ میں آر ٹی اے عملے کی ہٹ دھرمی کے باعث گاڑیوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔ عملے کے خوف سے ٹرانسپورٹرز دن کے وقت گاڑیاں کھڑی رکھنے اور صرف رات کو سفر کرنے پر مجبور ہیں، جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے اور وہ سنگین معاشی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سابق سیکرٹری آر ٹی اے مظفرگڑھ ثناء اللہ ریاض کے تبادلے کے بعد فی الوقت یہ اضافی چارج ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ عرفان انور کے پاس ہے۔ تاہم، ماتحت عملے نے افسر اعلیٰ کو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا ہوا ہے اور ان کے نام پر مبینہ طور پر من مانی اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے عہدیداروں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری پی ٹی اے اور سیکرٹری ٹرانسپورٹیشن لاہور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے التجا کی ہے کہ مظفرگڑھ کے کرپٹ عملے کے خلاف سخت قانونی و ڈسپلنری کارروائی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو اس عذاب سے نجات مل سکے۔۔۔

*بریکنگ نیوز: "آغوش پروگرام" میں 40 لاکھ کا ڈاکا! غریب ماؤں کا حق ہڑپ کر لیا گیا*  پنجاب حکومت کا غریب حاملہ اور دودھ پل...
14/09/2026

*بریکنگ نیوز: "آغوش پروگرام" میں 40 لاکھ کا ڈاکا! غریب ماؤں کا حق ہڑپ کر لیا گیا*

پنجاب حکومت کا غریب حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بنایا گیا "آغوش پروگرام" اب "آغوش سے اغوا" بن گیا۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی PSPA کے اس پروگرام میں کروڑوں کا فراڈ پکڑا گیا ہے۔

*کیا ہوا؟*
آغوش پروگرام کے تحت ہر مستحق خاتون کو بچے کی پیدائش اور صحت کے مختلف مراحل پر کل *38 ہزار روپے* تک کی مالی امداد دی جاتی ہے تاکہ ماں اور بچے کی صحت بہتر ہو۔

*40 لاکھ کا وار!*
موصولہ معلومات کے مطابق مذکورہ شخص نے ہر خاتون سے *2 لاکھ روپے* وصول کیے۔
*20 خواتین × 2 لاکھ = 40 لاکھ روپے*

یعنی جس پروگرام میں حکومت کل *38 ہزار* دیتی ہے، وہاں ایک شخص نے ایک ہی خاتون سے *5 گنا زیادہ 2 لاکھ* نکلوا لیے۔

کیسے ہوا ؟ کون شامل ؟ تحقیقات کی ضرورت

12/09/2026

BMP کمانڈنٹ آفس پر قومی پرچم کی خستہ حالی، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

قومی پرچم بھی توجہ کا منتظر، ذمہ داران کہاں ہیں؟

BMP کمانڈنٹ آفس پر پاکستان کا قومی پرچم خستہ حالی کا شکار دکھائی دے رہا ہے، جس پر شہریوں اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ قومی وقار کی علامت سمجھے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی ایسی حالت نے متعلقہ حکام کی توجہ اور نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی پرچم صرف کپڑے کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ملک کی آزادی، خودمختاری اور قومی غیرت کی علامت ہے۔ سرکاری دفتر پر لہرانے والے پرچم کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت تبدیلی متعلقہ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ BMP کمانڈنٹ آفس پر موجود خستہ حال قومی پرچم کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور مستقبل میں قومی پرچم کی حالت پر باقاعدہ نظر رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔

سوال یہ ہے کہ جب قومی پرچم ہی نظر انداز ہو جائے تو سرکاری اداروں کی نگرانی اور انتظامی ذمہ داریوں کا معیار کیا رہ جاتا ہے؟

Rajanpur Police Border Military Police Rajanpur Dawn News Rajanpur

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Public Verdict posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Public Verdict:

Shortcuts

Share