وفاقی وزیر برائے ریلوے جناب محمد حنیف عباسی نے آج راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے "معرکۂ حق (بنیان المرصوص)" کی تاریخی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان ریلویز کے افسران، ملازمین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے افواج پاکستان کی وطن کے دفاع، بہادری اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قومی قیادت اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ “معرکۂ حق (بنیان المرصوص)" قومی اتحاد، عزم اور قربانی کی روشن مثال ہے جس میں پوری قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستان ریلویز کے افسران اور ملازمین کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز نے ہنگامی اور جنگی حالات میں افواجِ پاکستان کو لاجسٹک سپورٹ، نقل و حرکت اور ضروری سامان کی بروقت ترسیل میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Pakistan Railways
Pakistan Railways Rawalpindi Division
Pakistan Railways - Rawalpindi Division's Official Updates
E-Katcheri by Dy. Divisional Superintendent, Rawalpindi
06/05/2026
30/04/2026
چیف ایگزیکٹو آفیسر/سینئر جنرل مینیجر کا چارج سنبھالنے کے بعد جناب حفیظ اللہ صاحب نے پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کا اپنا پہلا باضابطہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی، نورالدین داوڑ نے دیگر ڈویژنل افسران کے ہمراہ ڈی ایس آفس راولپنڈی میں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران ایک جامع اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس راولپنڈی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو راولپنڈی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، آپریشنل معاملات، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ریونیو میں بہتری کے اقدامات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے افسران نے بھی اپنی اپنی کارکردگی اور آئندہ کے منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب حفیظ اللہ صاحب نے راولپنڈی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود بہتر نتائج حاصل کرنا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نورالدین داوڑ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قائدانہ کردار اور ٹیم ورک کو خصوصی طور پر سراہا۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلوے کی بحالی، جدید خطوط پر استوار کرنے اور آمدن میں اضافے کے لیے تمام افسران اور ملازمین کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی بہتری کے لیے میرٹ، شفافیت اور احتساب کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے افسران اور ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور وہ ہر سطح پر مسائل کے حل اور مثبت تجاویز کے خیرمقدم کے لیے دستیاب رہیں گے۔ آخر میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ راولپنڈی ڈویژن مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے پاکستان ریلوے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
Pakistan Railways
22/04/2026
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن، نورالدین داوڑ نے آج راولپنڈی سے لالہ موسٰی تک فٹ پلیٹ انسپکشن کرتے ہوئے ٹرین آپریشن، سگنلنگ سسٹم اور ٹریک کی مجموعی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے بعد لالہ موسٰی سے جہلم تک موٹر ٹرالی کے ذریعے انسپکشن کے دوران ٹریک گیج، الائنمنٹ، کروز میں سپر الیویشن، ڈگری کی درستگی سمیت دیگر اہم تکنیکی پہلوؤں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔
انسپکشن کے دوران متعلقہ سیکشن کے مختلف ریلوے اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا گیا، جہاں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور سیفٹی رجسٹرز کا معائنہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے موقع پر موجود افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ مسافروں کی سہولت، تحفظ اور آپریشنل معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بلا تاخیر یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریلوے نظام کی بہتری، سیفٹی کے فروغ اور مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے انسپکشنز کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔
Pakistan Railways
21/04/2026
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن, نورالدین داوڑ نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی/اسلام آباد میں پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سروس کی بندش کے باعث مسافروں کے غیر معمولی رش کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران مسافروں کی سہولت، ٹکٹنگ کے نظام، ویٹنگ ایریاز، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اضافی عملہ تعینات کیا جائے، معلوماتی کاؤنٹرز کو فعال رکھا جائے اور ٹرین آپریشن کو بروقت یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
پاکستان ریلوے مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Pakistan Railways
Ministry of Railways
12/04/2026
پریس ریلیز
(راولپنڈی: 12.04.2026)
وفاقی وزیر برائے ریلوے، محمد حنیف عباسی نے آج سفاری ٹرین کے اپ گریڈ شدہ ریک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب نے بھی شرکت کی ۔
وزیرِاعظم جناب محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ سفاری ٹرین کا یہ اپ گریڈ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کا مقصد مسافروں کو بہتر، آرام دہ اور یادگار سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔
سفاری ٹرین کے اپ گریڈ شدہ ریک میں مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ کوچز میں جدید ایئر کنڈیشننگ سسٹم، آرام دہ نشستیں اور بہتر اندرونی آرائش فراہم کی گئی ہے، جبکہ کوچز کے اندر اور باہر خوبصورت گرافکس اور دلکش ڈیزائن اسے مزید پرکشش بناتے ہیں۔
ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ماحول میں معیاری کھانے اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ دورانِ سفر لائیو میوزک، میجک شو اور معلوماتی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ حاصل ہو۔
یہ سفاری ٹرین راولپنڈی سے اٹک خورد تک کا دلکش سفر پیش کرے گی، جو فطری مناظر، تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثے کے حسین امتزاج سے بھرپور ہے۔ ٹرین راولپنڈی سے براستہ گولڑہ شریف اور حسن ابدال کے راستے اٹک خورد تک سفر کرے گی، جہاں مسافر راستے میں نمایاں مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
سفاری ٹرین میں مجموعی طور پر تین کوچز شامل ہیں، جن میں تقریباً 186 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ ٹرین صبح 08:30 بجے راولپنڈی سے روانہ ہو کر 11:05 بجے اٹک خورد پہنچے گی، جبکہ واپسی پر 01:45 بجے اٹک خورد سے روانہ ہو کر شام 04:05 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔
پاکستان ریلوے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ملک میں سیاحت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
Pakistan Railways
Ministry of Railways
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Rawalpindi Cantonment
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 16:00 |
| Wednesday | 09:00 - 16:00 |
| Thursday | 09:00 - 16:00 |
| Friday | 09:00 - 13:00 |
| Saturday | 09:00 - 16:00 |
