Daliy Wages Teachers

Daliy Wages Teachers

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daliy Wages Teachers, Library, .

19/08/2025
15/08/2025

اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش
وزیرِاعظم سے فوری ایکشن کی اپیل

اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) سے منسلک سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے مستقل تقرری (ریگولرائزیشن) اور واجبات کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ ان میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف شامل ہے جو دہائیوں سے نہایت قلیل تنخواہوں پر ادارے کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، مگر اب مسلسل نظر انداز کیے جانے اور تنخواہوں کی بندش کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

پہلا گروپ اُن ملازمین پر مشتمل ہے جنہیں 2013 میں باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ریگولرائز کیا جا چکا ہے، مگر تاحال انہیں جوائننگ لیٹرز جاری نہیں کیے گئے۔ یہ ادارہ جاتی غفلت نہ صرف ان ملازمین کے سروس ریکارڈ، سینیارٹی اور تنخواہوں پر اثر انداز ہو رہی ہے بلکہ ان کے آئینی اور انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

دوسرا گروپ ان ڈیلی ویجز ملازمین پر مشتمل ہے جن کی ریگولرائزیشن کی سمریاں متعلقہ وزارتی اور اعلیٰ سطحی کمیٹیوں کے ذریعے مکمل ہو چکی ہیں، مگر اب تک ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ یہ افراد 15 تا 18 سال سے ادارے کے تحت مختلف اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم و معاون خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ نہ صرف انہیں مستقل نہیں کیا گیا بلکہ گزشتہ چھ ماہ سے ان کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران اکثر انہیں فارغ کر دیا جاتا ہے، اور اگر کبھی ہنگامی بنیاد پر بلایا جائے تو صرف کام کے دنوں کی جزوی تنخواہ دی جاتی ہے۔ یہ مسلسل استحصال ہے جو نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ قانون، انسانی وقار اور محنت کے بنیادی اصولوں کے بھی منافی ہے۔

ادارے کی جانب سے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا جاتا ہے کہ سیلری ہیڈ A03995 میں بجٹ دستیاب نہیں، یا یہ کہ ادارہ اس مالی کوارٹر میں مطلوبہ بجٹ خرچ کرنے کی اجازت نہیں رکھتا۔ اسی بنیاد پر بعض اوقات تین ماہ کی تاخیر سے تنخواہیں دی جاتی ہیں، جو کہ ایک مزدور طبقے کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔

ہم وزیرِاعظم شہباز شریف سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذاتی مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے کو فوری طور پر حل کروائیں۔ *تمام ریگولرائزڈ ملازمین کو جوائننگ لیٹرز جاری کیے جائیں*، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں *جن ملازمین کی ریگولرائزیشن ابھی نوٹیفائی نہیں ہوئی ان کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے*، اور تمام بقایاجات اور چھ ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ ان کا روزمرہ کا گزر بسر ممکن ہو سکے۔

*یاد رکھا جائے کہ یہ ملازمین صرف 37 ہزار کی معمولی تنخواہ کے لیے یہ خدمات انجام نہیں دے رہے، بلکہ وہ ایک امید، ایک مستقبل کی آس پر اپنی زندگیاں ادارے کی ناپائیدار پالیسیوں کے سپرد کر چکے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور انصاف کے ادارے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور ان ملازمین کو ان کا حق دلائیں۔ یہ ان کا بنیادی حق ہے، کوئی خیرات نہیں۔*

30/07/2025

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے گیارہ سو ڈیلی ویجز ملازمین پی ایم کی بنائی ہوئی کمیٹی کی فائنل سفارشات کے باوجود مستقلی اور سابقہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔۔۔۔۔۔۔

سنہ دو ہزار پچیس کے اوائل میں آٹھ سو تین ڈیلی ویجز ملازمین کی سمری کیبنٹ گئی جس پر پی ایم نے ایک کمیٹی بنائی اور اس کمیٹی نے ایک ماہ پہلے اپنی سفارشات جمع کروائیں مگر تاحال آگے پیش رفت نہیں ہوسکی اور تمام ڈیلی ویجز اساتذہ جو معاشرے کا اہم جز ہوتے ہیں جو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں وہ دیہاڑی دار سابقہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ایک تو معمولی تنخواہ سینتیس ہزار پر کام کر رہے وہ بھی چھ ماہ سے نہیں ملی
سابقہ بجٹ سپلیمنٹری گرانٹ کی مدد میں سکول مینٹیننس ہائرنگ کی مد میں اربوں روپے کی بندر بانٹ کی گئی مگر ڈیلی ویجز کی تنخواہوں کا بجٹ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ڈیلی ویجز چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم
بجٹ دو ہزار پچیس چھبیس میں جو بجٹ آیا اس کا پندرہ فیصد بجٹ ریلیز ہوا جو ایک ماہ کی تنخواہوں کیلئے بھی ناکافی ہے
سرکاری سکولوں میں ہزاروں بچوں کو تعلیم دینے والے اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے میٹرک کے رزلٹ کے بعد آگے اپنے بچوں کو کالجز میں داخل کرانے سے قاصر ہیں
تمام ڈیلی ویجز کا کہنا ہے کے A039965 سیلری کا ہیڈ ہے اس میں موجود تمام بجٹ فی الفور ریلیز کیا جائے اور بقایا جات کا بجٹ بھی دیا جائے تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے جل سکیں
اگر چار اگست تک بجٹ کا ایشو حل نہ ہوا ہم کلاسسز بائیکاٹ کریں گے
پی ایم سے خصوصی ایکشن لینے کی اپیل ہے

06/09/2024

السلام وعلیکم کولیگز۔ آج ڈیلی ویجز ملازم جناب محمد نعیم قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ۔ وہ گزشتہ 24 سال سے ڈیلی ویجز کے طور پر مالی کے فرائض ادا کر رہے تھے۔ 2013 میں کیبنٹ ڈویژن نے انہیں ریگولر کیا لیکن اعلیٰ حکام اور اداروں کی بے حسی کے باعث آج تک جائیننگ نہ مل سکی اور وہ گیارہ سال تک اپنی ملازمت کے مستقل ہونے کا انتظار کرتے کرتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، اور ان کا ڈائلا سز ہو رہا تھا۔ وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔ جون 2024 کے بعد سے ابھی تک تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی تھی۔ ڈیلی ویجز ہونے کی وجہ سے انہیں میڈیکل لیو بھی نہ ملی۔ 24 سال کی سروس کے بعد بھی آج ان کے لواحقین عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہیں مالی مشکلات درپیش ہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک امر ہے کہ 24سال تک سروسز دینے کے باوجود انہیں ان کی مستقل ملازمت کا حق نہ دیا گیا۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ ان کا متعلقہ ادارہ ان کا کیس منسٹری اور FDE بھیجے جو ان کے لواحقین کی ہر ممکن دادرسی کریں۔

08/05/2023

ہماری پیاری بہن اور ملوٹ گرلز سکول کی ساتھی افشاں جو کہ بطور ڈیلی ویجز اساتذہ کےطور پر کام کر رہی تھی آج وہ اپنے حالق خقیقی سے جا ملی ہیں اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام نصیب فرمائے آمین. ہمارے اعلی حکام کے لیے شرم کا مقام ہے جو ان ڈیلی ویجیز کو مستقل کرنے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں

Want your business to be the top-listed Government Service?

Culinary Team

Attire

Website