Iftikhar Ahmed PTI Official

Iftikhar Ahmed PTI Official

Share

Staff Officer to PTI Chief Organizer Senator Saifullah Khan Nyazee

Central Finance Secretary IWW

10/05/2025

تمام پاکستانی عوام کو بھارت کے خلاف عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد

الحمدللہ! آج کا دن تاریخ کے اوراق میں سنہری الفاظ میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عظیم الشان کامیابی نہ صرف ہماری بہادر افواج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کا نتیجہ ہے، بلکہ یہ پوری قوم کی دعاؤں، اتحاد اور حب الوطنی کا مظہر بھی ہے۔

یہ کامیابی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ جب قوم ایک مقصد پر متحد ہو جائے، تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ ہمارے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جو عزم، حوصلہ اور پیشہ ورانہ مہارت دکھائی، وہ دشمن کے لیے ایک ناقابلِ فراموش سبق بن گیا ہے۔ ان شہداء کو سلام جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا۔ ان غازیوں کو خراجِ تحسین جنہوں نے بہادری کی نئی داستانیں رقم کیں۔

یہ صرف ایک عسکری کامیابی نہیں، بلکہ یہ ہماری خودداری، خود مختاری اور قومی وقار کی جیت ہے۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر اپنی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آئیے اس عظیم کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کریں، اور عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اسی جذبے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم داخلی طور پر مضبوط، یکجہت اور باہمی محبت سے سرشار رہیں۔

پاکستان زندہ باد!
افواجِ پاکستان پائندہ باد!
شہداء کو سلام!
قوم کو عظیم فتح مبارک ہو!

ملک افتخار احمد اعوان

Photos from Iftikhar Ahmed PTI Official's post 30/04/2025

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں کو آج ایک بار پھر اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا نہ صرف ان کے آئینی و قانونی حق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ عدالتِ عالیہ کے واضح احکامات کی بھی توہین ہے۔

یہ عمل بنیادی انسانی حقوق اور خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جیل حکام فوری طور پر قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں اور عمران خان کی بہنوں کو ان کے بھائی سے ملاقات کا حق دیا جائے، جو نہ صرف آئینی ہے بلکہ اخلاقی و انسانی فریضہ بھی ہے۔

آج بھی حسب روایت، محترم بہنوں کے شانہ بشانہ اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر موجود۔

25/05/2024

I have reached 5.5K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

15/03/2024

International Day To Combat Islamophobia is an international observance designated by United Nations in 2022, taking place on 15 March every year in 140 countries worldwide.

The date, March 15, was chosen as it is the anniversary of the Christchurch mosque shootings, in which 51 people were killed during Friday prayer.

In 2020, addressing the general debate of Seventy-fifth session of the United Nations General Assembly, the former Prime Minister of Pakistan, Imran Khan first time suggested an international day to combat Islamophobia.

11/03/2024

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد!

آپ سب کو اس پاک مہینے کی برکتوں، رحمتوں اور مغفرتوں میں سے وافر حصہ ملے۔ یہ ماہ ہمیں تقویٰ، صبر، اور شکر کی تعلیمات دیتا ہے، اس مقدس موقع پر، ہمیں دوسروں کے لیے محبت اور مدد کی عادت اپنانی ہے۔

اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری زندگیوں میں خیر و برکت اور امن کی روشنی بھر دے۔
آمین ثم آمین

28/02/2024

تمہارے چہرے بتاتے ہیں کہ تم نہیں جیتے۔

وگرنہ جیت کہاں سوگوار کرتی ہے۔

01/05/2023

سابق مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کرنل امان اللہ خان صاحب کے گھر ایک نشست، ہمراہ جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر راجہ منصور خان۔

16/04/2023
Photos from Iftikhar Ahmed PTI Official's post 13/04/2023

13 اپریل 2023 اسلام آباد۔

ہم ملک بچانے نکلے ہیں
آؤ ہمارے ساتھ چلو

وکلاء برادری کے ہمراہ، آئین پاکستان کی پاسداری اور چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے۔

Photos from Iftikhar Ahmed PTI Official's post 15/03/2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور پی پی 14 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار افتخار احمد اعوان زمان پارک میں ہونے والی پولیس گردی کے خلاف راولپنڈی کچہری چوک میں احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے فائر کئیے گئے شیل سے زخمی۔

خان کے جان نثار ڈرنے اور دبنے والے نہیں، حقیقی آزادی کی جد وجہد میں خان صاحب کے تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان شاءاللہ

Photos from Iftikhar Ahmed PTI Official's post 14/03/2023

رہنما تحریک انصاف افتخار احمد اعوان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Dhamial Camp
Rawalpindi