Tehreek - e- Soba Pothwar

Tehreek - e- Soba Pothwar

Share

i am a politician and run a political party name as Tahreek e Soba Pothwar.

02/02/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے نام کھلا خط

محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ،

السلام علیکم!

ہم آپ کی توجہ ایک نہایت اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ اڈیالہ روڈ، راولپنڈی شہر سے ملحقہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں گزشتہ دو دہائیوں میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناسب سے، یہاں ترقیاتی فنڈز بھی راولپنڈی کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔

واسا راولپنڈی کے زیرِ انتظام دھاماں سیداں واٹر سپلائی سکیم گزشتہ دس سال سے فعال ہے، جس کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ افراد کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے پر اربوں روپے کے سرکاری فنڈز خرچ ہو چکے ہیں، اور مقامی صارفین ماہانہ لاکھوں روپے بلوں کی مد میں ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح، اس سکیم پر تعینات سرکاری ملازمین بھی بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔

محترمہ،
یہ سب کچھ ہونے کے باوجود دھاماں سیداں واٹر سپلائی سکیم یونین کونسل دھاماں سیداں کے عوام کے لیے ایک مستقل اذیت کا باعث بنی ہوئی ہے۔ واسا کے بعض ملازمین اپنی مرضی کے مخصوص علاقوں کو روزانہ پانی فراہم کرتے ہیں، جبکہ وہ علاقے جہاں سے انہیں کسی قسم کا فائدہ نہیں ہوتا، وہاں مہینوں تک پانی کی بوند تک نہیں پہنچتی۔ اس کے علاوہ، جو علاقے واسا کے کرپٹ ملازمین کو رشوت فراہم کرتے ہیں، انہیں بلا تعطل پانی ملتا ہے، جبکہ دیگر عوام پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

ہماری آپ سے گزارش ہے کہ:

1. دھاماں سیداں واٹر سپلائی سکیم کو فوری طور پر ریگولیٹ کیا جائے تاکہ ہر گلی اور ہر وارڈ کو برابری کی بنیاد پر پانی فراہم کیا جا سکے۔

2. یہاں سالہا سال سے تعینات ملازمین کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے تاکہ پانی مافیا کے اس نیٹ ورک کو توڑا جا سکے۔

3. پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ایک آزاد اور غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے، جو اس معاملے کی نگرانی کرے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ دھاماں سیداں کے عوام کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی اور ہمیں پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہیں رہنے دیں گی۔ آپ کی توجہ اور فوری ایکشن کے لیے ہم آپ کے بے حد شکر گزار ہوں گے۔

منجانب:
اہلیانِ یونین کونسل دھاماں سیداں

22/01/2025

اطلاع عام
تمام اہلیان یونین کونسل دھاماں سیداں اور گرد و نواح کو اطلاع دی جاتی ہے کہ:
مسئلہ:
اٹک آئل ریفائنری اور پاکستان آئل فیلڈ (POL) نے اپنی پائپ لائن کی مرمت کے لیے سڑک کو اکھاڑنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم، POL انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کو دوبارہ بحال کرنا عوام کی ذمہ داری ہوگی۔

یاد دہانی:
یہ وہی سڑک ہے جس پر 7 سال پہلے ٹف ٹائلز عوامی چندے سے لگائی گئی تھیں۔ یہ آپ سب کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ تھی۔

خدشات:
اگر یہ سڑک مرمت کے بغیر چھوڑ دی گئی:

نالیاں اور سیوریج تباہ ہو جائیں گی۔

مٹی، کیچڑ اور گندگی سے گزرنا دشوار ہوگا۔

بارش کے دوران کیچڑ کے باعث مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔

تاجر برادری کا کاروبار شدید متاثر ہوگا۔

مطالبہ:
ہم POL سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
سڑک کو اکھاڑنے کے بعد اسے اصل حالت میں بحال کیا جائے۔
ڈھوک لال شاہ والے پل کا NOC دیا جاۓ۔

احتجاجی پروگرام:
ٹف ٹائل کمیٹی کی طرف سے ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنے مطالبات POL کے سامنے رکھ سکیں۔

تاریخ، وقت اور مقام:

مورخہ 24 جنوری بعد نماز جمعہ 2 بجے دن ممتاز مارکیٹ uc دھاماں سیداں
اڈیالہ روڈ راولپنڈی۔

آپ کی شمولیت ضروری ہے!
تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم اپنی اجتماعی آواز بلند کر سکیں اور اپنے علاقے کے مسائل حل کروا سکیں۔

رابطہ:
منجانب:
ٹف ٹائل کمیٹی
یونین کونسل دھاماں سیداں
راجہ اعجاز
0313-0339944

21/01/2025
21/01/2025

اہلیان یونین کونسل دھاماں سیداں کے نام کھلا خط

محترم اہلیانِ دھاماں سیداں،
السلام علیکم!

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے، پاکستان آئل فیلڈ (POL) انتظامیہ مورگاہ ٹف ٹائل سڑک کو اکھاڑ کر اپنے پائپ کی مرمت کا کام کر رہی ہے۔ افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ انتظامیہ سڑک کو دوبارہ تعمیر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کا مؤقف ہے کہ سڑک کی تعمیر ان کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ کام عوام کو خود کرنا ہوگا۔

اہلیانِ دھاماں سیداں کا ایک وفد اس معاملے پر POL کے افسران سے ملاقات کر چکا ہے اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ یہ ٹف ٹائل سڑک اہلیانِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت، گھر گھر سے فنڈز جمع کرکے تعمیر کی تھی۔ اس لیے اخلاقی طور پر یہ POL کی ذمہ داری ہے کہ سڑک کو اکھاڑنے کے بعد اسے اصلی حالت میں بحال کرے۔

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اہلیان نے تحریری طور پر یہ اجازت دے رکھی تھی کہ "POL اپنی ضروریات کے لیے سڑک کو اکھاڑ سکتی ہے۔" مگر ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا یہ انصاف ہے کہ عوام کے ذاتی پیسوں سے تعمیر شدہ سڑک کو تباہ کر کے اسے دوبارہ تعمیر نہ کرنے کا اعلان کیا جائے؟ کیا یہ عوام اور POL کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی سازش نہیں ہے؟

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ عوام پہلے ہی غربت، بیروزگاری، بھوک، اور بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان پر مزید مشکلات ڈالنا کسی بھی ادارے کے مفاد میں نہیں۔ POL ایک معتبر ادارہ ہے اور اپنی ویلفیئر پالیسیوں کے ذریعے عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کر سکتا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک چھوٹے سے ویلفیئر فنڈ کے ذریعے یہ سڑک دوبارہ تعمیر ہو سکتی ہے۔

ہم عوام کے نام اس کھلے خط کے ذریعے POL انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری درخواست پر ہمدردی سے غور کریں اور سڑک کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کروائیں۔ یہ اقدام عوامی فلاح و بہبود اور ادارے کی ساکھ میں اضافے کا باعث بنے گا۔

منجانب:
ٹف ٹائل کمیٹی
یونین کونسل دھاماں سیداں

18/01/2025

طاقت کا سرچشمہ عوام نہیں ہوتے ہیں۔

15/01/2025

ہماری شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں۔

05/11/2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں 2.5 فیصد کمی کی ہے، جس کے بعد شرح سود 15 فیصد ہو گیا ہے۔ معلومات کے مطابق اگلے بجٹ سے پہلے یہ شرح 11 فیصد تک لائی جائے گی
یہ صورتحال رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے جڑے لوگوں کےلیے خوشخبری کی حیثیت رکھتی ہے۔
شرح سود کمی کا مطلب ہے تعمیراتی کام اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں تیزی سے بہتری آنے کی امید ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ رئیل اسٹیٹ کےلیے ایک نہایت موزوں وقت ہمارا منتظر ہے

26/10/2024

آپکی زندگی کتنی لمبی ہے ؟

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Rawalpindi