Islami Tehreek Pakistan - ITP

Islami Tehreek Pakistan - ITP

Share

Islamic Tehreek Pakistan is a Religion Political Party of Pakistan

Photos from Islami Tehreek Pakistan - ITP's post 01/10/2025

اسلام آباد :
یکم اکتوبر 2025
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر گلگت بلتستان محمد علی قائد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے سیاسی، سماجی اور مذہبی صورتحال سمیت مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور جی بی میں عوامی مسائل کے حل پر غور خوص کیا گیا۔ ملاقات کو جی بی کے مسائل کے حل کے حوالے اہم قرار دیتے ہوئے سیاسی رابطوں کو فعال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور روابط کو موثر بنانے کے لیے دوطرفہ اتفاق پایا گیا۔

01/10/2025

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا آغاز پاکستان سے؟
ہم کبھی اسرائیل کو تسلیم ہونے نہیں دینگے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان
علامہ سید ساجد علی نقوی

https://whatsapp.com/channel/0029VaDXIkI9WtC5IDkZxH2a

Photos from Islami Tehreek Pakistan - ITP's post 23/09/2025

اٹک:
اسلامی تحریک پاکستان/ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل رحمۃ اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے ممبر علامہ عارف حسین واحدی نے سابق وفاقی وزیر،قومی اسمبلی کے رکن،سپریم جوڈیشل کمیشن کے ممبر جناب شیخ آفتاب احمد کی رھائشگاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات کی ملی مذھبی اور سیاسی امور کے علاوہ حلقے کے مسائل پر گفتگو ھوئی قائد محترم حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے سلام اور پیغام پہنچایا شیخ صاحب نے قائد ملت کی امن و وحدت اور ملکی سالمیت کے لئے کردار کو سراھا-

Photos from Islami Tehreek Pakistan - ITP's post 22/09/2025

سکردو ایئرپورٹ:
سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ کی سکردو سے اسلام آباد سفر کے دوران سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء جناب قمر زمان قائرہ کی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات،
موجودہ گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔

06/09/2025

ایک قوم بن کر ارض پاک کا دفاع ضروری ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کیلئے دی گئی قربانیاں اور خدمات یاد رکھی جائیں 'تمام پاکستانی وطن عزیزکی سلامتی' دفاع اور ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایک قوم بن کر ارض پاک کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نجات دلاسکتے ہیں اور افواج پاکستان بہترین انداز سے پاکستان کا دفاع اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرسکتی ہیں۔
موجودہ حالات میںحکمرانوںکی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو امن و سکون کی فراہمی' انکے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، ملکی سلامتی اورقومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے سرحدوں کے دفاع کو باہم متحدہوکر یقینی بنائیں۔انہوں نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت اورتمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فروعی، لسانی، گروہی اور ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اُمت واحدہ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں۔

04/09/2025

یوم تجدید عہد وفاء
4 ستمبر 1988ء تا حال جہد مسلس

شیعیان پاکستان کا تاریخ ساز دن
✍️ امداد علی گھل

قوموں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے آتے ہیں جو نہ صرف لمحۂ موجود پر اثرانداز ہوتے ہیں بلکہ آنے والے وقتوں کی سمت بھی متعین کرتے ہیں۔
ایسا ہی ایک دن 4 ستمبر 1988ء تھا کہ جب پشاور میں شیعہ قومی پلیٹ فارم کا مرکزی اجلاس جاری تھا۔ اس وقت کسی کو علم بھی نہ تھا کہ اجلاس اس قدر تاریخ ساز ثابت ہو گا کہ اس اجلاس میں منتخب ہونے والا قائد اپنی قوم کے مفادات کے لئے دن رات کام کرے گا اور گلگت و بولان تک سفر کرنے کی وجہ سے اس کے پاؤں متورّم ہو جائیں گے؛ کسی بھی مرحلے پر وہ سودے بازی نہیں کرے گا؛ وہ فرقہ واریت پھیلانے والی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکے گا؛تکفیریت کی ناک کو خاک سے رگڑے گا اور اس بدمست اونٹ کی ناک میں نکیل ڈالے گا؛ وہ دہشگردی کا سرسخت مخالف ہوگا؛ وہ وطن کا حقیقی پاسبان اور سفیر امن ہوگا؛ وہ اتحاد بین المسلمین کا بانی ہوگا؛ وہ مقبول نہیں بلکہ معقول فیصلے کرے گا؛ ایک حد سے زیادہ وہ "عوامی جذبات" کا پابند نہیں ہوگا کیونکہ اسے لیڈ ہونا نہیں لیڈ کرنا ہوگا؛ اس کی زندگی میں اعلیٰ مقاصد، خوبصورت منزل اور شاندار مرکزی خیال ہو گا؛ اس کا اپنی کوششوں کے کامیاب ہونے پر اعتماد تو پہاڑوں سے مضبوط تر اور صحراؤں سے بھی وسیع تر ہوگا؛ وہ اپنے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکھائے گا؛ وہ صاحبِ کردار، پُختہ ارادہ، خوش طبع، متحمل مزاج، ظریف، روادار، برداشت کاپیکر، انتظامی صلاحیتوں کا حامل، ویژن سے بھرپور ہوگا؛ بکنا، جھکنا، تھکنا، ہارنا اور اصولوں پر سمجھوتہ کرنا جیسے الفاظ اس کی ڈکشنری میں نہیں ہوں گے؛ اس کا شیعیان پاکستان کی تاریخ میں ناقابل انکار اور انتہائی درخشاں کردار ہوگا؛ تمام تر سازشوں کے باوجود موصوف کا ارادہ مداخلت پسند طاقتوں کی کوششوں پر غالب رہے گا؛ وہ 1994ء میں گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا؛ سینٹ میں دو عالم دین سینیٹرز بنوانے میں کامیاب ہو گا؛ ’’دی رائل اسلامک، سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر‘‘ کے مطابق وہ دنیا کی 500 با اثر مسلم شخصیات میں شامل ہو گا؛ تحفظ عزاداری کے لئے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہ ہوگا؛ 77سال کی عمر میں بھی اس کی استقامت جوانوں جیسی ہوگی؛ اس کا ماٹو عدلِ علیؑ کا قیام ہوگا۔
اس دن کے اجلاس میں الٰہی محرک اوراخلاص کی بدولت ہی پاکستان کے بزرگ وجیّد علما سے حسینیؒ ثانی حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا انتخاب ہوا؛ اسی وجہ سے 4ستمبر کی تاریخ شیعیان پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ کےلئے ثبت ہوگئی۔ موصوف اعلیٰ پایہ ٔ کے ایک عظیم مفکر و دانشور ، انصاف پسندی کا نظریہ رکھنے والے، اخلاقیات، سماجیا ت اور اتحاد بین المسلمین کا عملی درس دینے والے ایسے باوقار لیڈر ثابت ہوئے ہیں جن کا قد اور مرتبے کی بلندی کو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو اس ملک سے مخلص، صاحبِ بصیرت، باشعور اور حق و باطل کے فرق کوسمجھنے والے انصاف پسند ہوں۔ آج 4 ستمبر 1988ء کو ہر سال کی طرح اس سال بھی پُرعزم ارادوں اور اس امید کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے کہ حق پرستی کا یہ کارواں بزرگان کی رہنمائی میں نوجوان نسل کی ہمرکابی کے ساتھ آنے والے دنوں میں اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔ نوجوان نسل، خصوصاً طلبہ کسی بھی قوم کا سرمایہ افتخار سمجھے جاتے ہیں کیونکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر ان طلبہ کے ہاتھ میں قلم وکتاب دے کر ان کی صحیح رہنمائی کی جائے تو اس ملک و قوم کی تقدیر کو بدلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
قائد ملت جعفریہ نے اپنے ماضی، حال اور مستقبل کو صرف اور صرف اس ملک میں موجود بنیادی حقوق تک سے محروم ومظلوم عوام کے نام کردیا ہے۔ 4 ستمبر کے اس تاریخی اور انقلابی دن کی مناسبت سے قابلِ عمل پیغام یہی ہے کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے اگر ہم اپنے مستقبل کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں، ملت جعفریہ پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر مضبوطی اور استحکام کے ساتھ سفر کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، اقوامِ عالم کے سامنے سراٹھاکر فخر سے جینا چاہتے ہیں، سیاست میں بھی اخلاق کو مدّنظر رکھنا چاہتےہیں تو ہمیں اس عظیم اسلامی مفکر کے ساتھ چلنا ہوگا کیونکہ علامہ ساجد نقوی صرف ایک شخصیت کا نہیں بلکہ ایک سوچ، فکر اور حقیقت پسند معتدل نظریہ کا نام ہے۔ 4 ستمبر کادن شیعیان پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا تاریخ ساز دن ہے جو اگر ایک طرف مظلوموں کے لئے امید صبح نو کا پیغام لاتا ہے تو دوسری طرف نوجوان نسل کے لئے فکرِ نو کا آغاز کرتا ہے اور اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے تصادم نہیں بلکہ فلسفہ ٔ قربانی کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔

گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں

یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں





Photos from Islami Tehreek Pakistan - ITP's post 31/08/2025

راولپنڈی :
قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی صورتحال بالخصوص گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔
قائدِ محترم نے خطے کےعوام کے مسائل و مشکلات تعمیر و ترقی علمی و سیاسی پیشرفت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔
قائد محترم نے گلگت بلتستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کی اور ان کی فوری بحالی اور امدادی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر قائدِ محترم کے لیگل ایڈوائزر و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ موجود تھے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaDXIkI9WtC5IDkZxH2a

14/08/2025

یوم آزادی پاکستان
شیعہ علماء کونسل پاکستان | اسلامی تحریک پاکستان

05/08/2025

اسلامی تحریک کے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ایوب وزیری نے زائرین پر سفری پابندیوں کے حوالے سے قرارداد اسمبلی میں پیش کی، جس میں وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان سے ایران و عراق جانے والے زائرین پر عائد سفری پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے ہزاروں زائرین بھی ہر سال زیارات کے لیے جاتے ہیں، جنہیں مذہبی آزادی کے بنیادی حق کے تحت سہولت دی جانی چاہیے۔قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

05/08/2025

یوم استحصال کشمیر پر تجدید عہدِ وفائے کشمیر اور ان کی حریت کی جدوجہد میں طرز فلسطین شامل ہونے کی ضرورت ہے۔
ــ
5 اگست یوم استحصال کشمیر
ـــ
علامہ شبیر حسن میثمی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان








#

Photos from Islami Tehreek Pakistan - ITP's post 03/08/2025

اسلامی تحریک پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ عاملہ کے اراکین براہ راست اور ویڈیو لنک پر شریک ہیں.
https://whatsapp.com/channel/0029VaDXIkI9WtC5IDkZxH2a

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Asghar Mall Rawalpindi
Rawalpindi
051