17/04/2026
عزم و ہمت کے پیکر اور فکرِ شعور کے علمبردار جناب راجہ ریاض احمد خان کو جموں کشمیر لبریشن لیگ کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد!
آپ کا انتخاب نہ صرف جماعت کے لیے ایک نیک فال ہے، بلکہ ریاست کی نظریاتی سیاست کے لیے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
17/04/2026
ممتاز قانون دان جناب خلیق الرحمان سیفی ایڈوکیٹ کو ریاست جموں کشمیر کی واحد نظریاتی اساس اور عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت'جموں کشمیر لبریشن لیگ' کا مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں قوی امید ہے کہ آپ کی فکری قیادت میں جماعت کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔
17/04/2026
قراردادِ مقاصد جموں کشمیر لبریشن لیگ
11 اگست 1962
14/04/2026
بریکنگ نیوز
جموں کشمیر لبریشن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے تمام حلقوں سے ٹکٹ کے لئیے درخواستیں طلب کر لی۔
آخری تاریخ 20 اپریل مقرر
12/04/2026
کراچی
جموں کشمیر لبریشن لیگ سندھ کا ایک اہم اجلاس چیئرمین جموں کشمیر لبریشن لیگ سندھ زون راجہ منیر احمد خان صاحب کے زیر صدرات صدر ایک ہوٹل میں منعقد ہوا بشیر سدوزئی صاحب نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دیگر میں راجہ وسیم حسین خان صاحب افضل بٹ صاحب شفیع القادری صاحب ملک اسلم صاحب معمد غنی خان صاحب نزیر احمد بٹ صاحب عبد الرازق صاحب راجہ عبدالمقییم راجہ نبیل الطاف مرکزی جوائنٹ سیکرٹری راجہ ریاض خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ الیکشن اور ووٹرز لیسٹوں کی درستگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور سندھ زون کی تنظیم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مسقبل میں کراچی میں جموں کشمیر لبریشن لیگ کو منظم کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا بشیر سدوزئی صاحب نے بھی لبریشن لیگی ساتھوں سے کہا آنے والا دور جموں کشمیر لبریشن لیگ کا ہے لبریشن لیگ کے کارکنان اور رہنما اپنی زمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ورک کریں اور لبریشن لیگ اور خورشید ملت کے ایچ خورشید کے نظریات اور ویژن کو عوام تک پہنچائیں نوجوانوں کو آگے لائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو نظریہ خورشید سے آگاہ کیا جا سکے راجہ منیر احمد خان صاحب نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ نظریہ خورشید کے چاہنے والے بہت سارے لوگ ہیں مگر رابطے کا فقدان ہے انشاء اللہ جلد ہی سندھ بلوچستان زون میں آباد مہاجرین اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ رابطہ مہیم شروع کریں گے نظریہ خورشید اور لبریشن لیگ کے اغراض مقاصد سب لوگوں تک پہنچائیں گے اور لبریشن لیگ کو ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے لائیں گے
ووٹرز لیسٹوں کی درستگی کے لیے لبریشن لیگ نے الیکشن کمیشن میں دو ممبران کے نام دئیے ہیں افضل بٹ صاحب اور ملک اسلم صاحب دونوں نمائیندے ووٹرز لیسٹوں کی درستگی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں
10/04/2026
عباسپور(ریاض خواجہ سے) جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی صدر خواجہ منظور قادر ایڈوکیٹ نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کے سٹیٹ سبجیکٹ کے حوالے سے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ھوئے اسےجموں کشمیر لبریشن لیگ کے دیرینہ مطالبہ اور موقف کی پذیرائی قرار دیا خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ نے کہا کہ لبریشن لیگ برس ہا برس سے مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کو جاری سٹیٹ اسبجیکٹ سرٹیفکیٹس کو ری وزٹ کر کے جعلی اور بوگس سٹیٹ سبجیکٹس کی بنیاد پر بنائی گئی ووٹر لسٹوں کو منسوخ کرنے اور درست سٹیٹ سبجیکٹس کی اجرائیگی اور اس بنا پر ووٹر لسٹوں کی تکمیل کا مطالبہ کرتی آرہی ہے آج اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آزاد کشمیر عدالت العالیہ نے تحریک آزادی کشمیر کے بہترین مفاد میں مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کے پشتینی سرٹیفکیٹس کی مکمل چھان بین کا آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو حکم دیا جانا انصاف کی فتح کے اور قرین شفاف الیکشن کے انعقاد کی جانب اہم قدم ہے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کو ہر صورت میں تمام جاری شدہ سٹیٹ سبجیکٹس کی مکمل چھان بین کے لیے ایک ہائی پاور جوڈیشل کمیشن جو ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں بنائے جانے کے لیے تحریک کی جائے تاکہ حقیقی اور درست کشمیریوں کوہی ووٹ کا حق مل سکے نیز جعلی اور بوگس فراڈ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانونی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے جموں کشمیر لبریشن لیگ اس ضمن میں ھر سطح پر اس عدالتی کمیشن اور ازاد کشمیر الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کرے گی
09/04/2026
بریکنگ نیوز
جموں کشمیر لبریشن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن2026 کے لئیے تمام حلقوں کے امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی۔ درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 20 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔