07/09/2024
پریس ریلیز ۔۔۔۔۔۔
ینگ الائڈ ہیلتھ پروفیشنل ارگنائزیشن کی سینیئر قیادت کی سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملاقات ۔
سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ صاحب کا پیرامیڈکس کمیونٹی کی بہتری کے لیے احسن اقدام ۔
سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے کرونا پیمنٹ کا درینہ مطالبہ پورا کروا دیا گیا ۔
سی ای او ہیلتھ کی طرف سے کرونا پیمنٹ کا چیک ینگ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ارگنائزیشن کی سینیئر قیادت کے حوالے کر دیا گیا ۔
سی ای او ہیلتھ کی ہدایات پر کرونا پیمنٹ کا چیک ایک ہفتہ قبل اکاؤنٹ افیسر سے ریسیو کر کے بینک میں جمع کروا کر کرونا پیمنٹ تمام حقداروں تک پہنچا دی گئی ۔
بغیر کسی مطالبہ اور ڈیمانڈ کے پیرامیڈکس کمیونٹی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرونا پیمنٹ کا مطالبہ پورا کروانے پر پیرامیڈکس کمیونٹی کی جانب سے سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ صاحب کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
ماضی میں کرونا کمپین میں کام کرنے والے رضاکاروں کے بینک اکاؤنٹ کے مسائل اور اکاؤنٹ افس کے مسائل کی وجہ سے کرونا پیمنٹ تعطل کا شکار رہی ۔
سی ای او ہیلتھ کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر پیرامیڈکس کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام معاملات کو کلیئر کروانے کے بعد کرونا پیمنٹ کو حق داروں تک پہنچا دیا گیا ۔
سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود صاحب کا کہنا تھا کہ اسی طرح مستقبل میں بھی پیرا میڈکس کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔
تمام پیرامیڈکس کمیونٹی نے مہنگائی کے اس پرفتن دور میں کرونا پیمنٹ کا چیک دلوانے پر سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شکریہ ادا کیا ۔
پیرا میڈکس کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ملازمین کے درد کو سمجھتے ہوئے بغیر کسی مطالبہ کے کرونا پیمنٹ کا مسئلہ حل کروانا سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
کرونا پیمنٹ کا حصول جو کہ ایک ناممکن عمل لگ رہا تھا سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کاوش سے عمل پذیر ہوا ۔
تمام پیرامیڈکس کمیونٹی درد دل رکھنے والے سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ صاحب کی دلی مشکور ہے ۔
من جانب : ینگ الائڈ ہیلتھ پروفیشنل ارگنائزیشن گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ
25/08/2022
ہولی فیملی ہاسپٹل میں مریض کے لواحقین کی طرف سے سی ٹی ٹیکنیشن زیشان پر کیے جانے والے تشدد کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان غنڈہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائ کرے۔ اور ہولی فیملی کے ملازمین کی طرف سے کی جانے والی اس واقعہ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اگر ان غنڈہ عناصر گرفتار کر کے انکے خلاف کاروائ ناکی گئ تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر پنجاب لیول پر کردیا جاۓ گا۔
ترجمان ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن پنجاب
21/08/2022
*اعلامیہ *
آج مورخہ 21/08/2022 بمقام جناح ہسپتال لاھور پنجاب بھر کے الائیڈ ھیلتھ پروفیشنلز ( پیرامیڈکس) کی تمام تنظیموں کے نمائندگان پر مشتمل * پیرامیڈکس اتحاد پنجاب * کا دوسرا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ میٹنگ کے ون پوائنٹ ایجنڈہ ( *تحفظ پیرامیڈکس سروس اسٹرکچر 2011 اور رکی ترقیابیوں* ) پر تمام شرکاء نے تمام پہلوؤں پر پرمغز بحث و تمحیس کی ۔
تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز (پیرامیڈکس) پنجاب آج جن حالات سے گزر رہے ہیں اس کی وجہ گیارہ سال سے ترقیابی کا عمل روپذیر نہ ہونا ھے اور اس کے ساتھ ساتھ صحت عامہ انتظامیہ پنجاب کی جانب سے مختلف حیلے بہانوں سے پرامیڈکس کو ترقیابی کیبجائے تنزلی کی جانب دھکیلنا ہے۔
شرکا کیجانب سے اس بات پر زور دیاگیا کہ مشترکہ پلیٹفارم سے ون پوائنٹ ایجنڈا پر صوبہ بھر میں تحریک چلائ جاۓ اور اس تحریک کے ذریعے حکومت پنجاب پر زور دیاجاۓ کہ زبوں حالی کا شکار محکمہ صحت کاسرمایہ الائیڈھیلتھ پروفیشنلز (پیرامیڈکس) میں بدترین مایوسی اور بےچینی پائی جارہی ہے جو کہ لاوے کی شکل میں احتجاج کے لئے کسی بھی کال کے منتظر بیٹھے ہیں
* استدعا *
چیف منسٹر پنجاب الائیڈہیلتھ پروفیشنلز ( پیرامیڈکس ) پنجاب کا یہ مسئلہ فوری حل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں
منجانب
پیرامیڈکس اتحاد پنجاب۔
11/05/2022
پیرامیڈکس کو انکے آبائ شہروں سے ٹرانسفر کر کے گھروں سے دور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹراسنپلاٹ سینٹر راولپنڈی بھیجنا نہایت افسوس ناک عمل ہے واۓ پی اے پنجاب اسکی بھرپور مزمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ٹرانسفر کو فوری طور پر کینسل کیا جاۓ۔ تاکہ پیرامیڈکس میں پائ جانے والے غم وغصہ کو ختم کیا جاۓ۔
سید محمد یونس
جنرل سیکٹری واۓ پی اے پنجاب۔
17/02/2022
ڈاکٹر جمال ناصر صاحب کے ہمراہ محمد بن ثناء عمران خان شیراز شاہ سید محمد یونس محمد عمران سپراء محمد احمد عمیر صاحب اور میڈم سندس اور ایل ایچ ویز راولپنڈی آرٹ کونسل میں نیشنل پیرامیڈکس ڈے کےموقع پر ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن راولپنڈی کی تقریب میں
17/02/2022
ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن راولپنڈی کی ٹیم ڈاکٹر جمال ناصر صاحب اور سیکٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر منیر کے ہمراہ نیشنل پیرامیڈکس ڈے کے موقع پر ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے سٹیج پر۔
17/02/2022
رہنما پی ٹی آئ ملک عظیم صاحب پیرامیڈکس ڈے پر ینگ پیرامیڈکس ایسوسی ایشن راولپنڈی کی تقریب میں صدر واۓ پی اے پنجاب نعیم رسول صاحب سے مصافحہ کرتے ہوۓ۔
17/02/2022
سیکٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر منیر ڈاکٹر جمال ناصر اور محمد بن ثناء ۔ نیشنل پیرامیڈکس ڈے پر راولپنڈی آرٹ کونسل میں نیشنل پیرامیڈکس ڈے کی تقریب میں ۔
17/02/2022
واۓ پی اے راولپنڈی کی ٹیم کی طرف سے پیرامیڈکس کو ایک کامیاب کنونش مبارک ہو۔