09/05/2026
راولپنڈی:
مسلم یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ، سیف اللہ لودھی روڈ صدر میں “بنیانٌ مرصوص، معرکۂ حق اور نوجوانوں کا کردار” کے عنوان سے یوتھ آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس کی صدارت صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان تابش قیوم اور صدر مسلم یوتھ لیگ راولپنڈی جہانزیب خالد نے کی۔
کانفرنس میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے یوتھ ونگز کے صدور اور نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ نوجوانوں کے اتحاد، قومی یکجہتی اور ملک و ملت کے استحکام کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئ
09/05/2026
راولپنڈی:
مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سٹی و شعبہ جاتی ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی نے کی۔
اجلاس میں 10 مئی کو ہونے والی “فتحِ مبین ریلی” (پریس کلب تا کمیٹی چوک) کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انتظامی و تنظیمی امور کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی۔
08/05/2026
فتحِ مبین ریلی — حق اور اتحاد کا پیغام" 🇵🇰
مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام
"معرکۂ حق اور عشرۂ تشکر" کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد۔
📍 پریس کلب تا کمیٹی چوک راولپنڈی
🕓 بروز اتوار، شام 4 بجے
آئیں! ملک و ملت کی سربلندی اور استحکامِ پاکستان کے لیے اس تاریخی ریلی کا حصہ بنیں۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰✊
#راولپنڈی حق_کا_پیغام
07/05/2026
مرکزی مسلم راولپنڈی شعبہ دعوت و اصلاح کے زیر اہتمام خطبات جمعہ بسلسلہ معرکہ حق بنیانٌ مرصوص
07/05/2026
مسلم ویمن لیگ ر اولپنڈی کے زیر اہتمام
06/05/2026
پی کے ایل ایف کے زیراہتمام
05/05/2026
راولپنڈی:
مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران و کارکنان کا “عشرۂ تشکر” کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی نے کی۔
اجلاس میں “عشرۂ تشکر” کے دوسرے مرحلے کی سرگرمیوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جس کے تحت علماء اجلاس، خواتین کانفرنس اور بار میں وکلاء پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر 10 مئی بروز اتوار شام 4 بجے ایک بڑی ریلی کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا، جو پریس کلب سے کمیٹی چوک تک نکالی جائے گی۔ اجلاس میں ان تمام پروگرامز کے اہداف، تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
05/05/2026
راولپنڈی:
ضلعی امن کمیٹی، پاسبانِ وطن پاکستان اور پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام “بنیان مرصوص و پاک فوج زندہ باد کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس میں قومی یکجہتی، “بنیان مرصوص” کے تصور اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر زور دیا گیا، جبکہ ملک کے استحکام اور دفاع کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔