PHP Rawalpindi Region

PHP Rawalpindi Region

Share

upto date performance and Activities of Punjab Highway Patrol, Rawalpindi Region.

Photos from PHP Rawalpindi Region's post 07/05/2026

ایس پی غازی فیصل سلیم، پی ایس پی، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی نے پی ایچ پی پوسٹس چک اکا، چک میہون، مسہ کسوال ضلع جہلم اور غوثیہ چوک ضلع راولپنڈی کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران پوسٹس کی آپریشنل تیاری، ڈسپلن اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ جرائم کی روک تھام، روڈ سیفٹی، مؤثر پٹرولنگ اور بروقت رسپانس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

07/05/2026

پی ایچ پی پوسٹ ڈھوک پٹھان چکوال کی کامیاب کارروائی، ناکہ بندی کے دوران جعلی نمبر پلیٹ اور فیک پرمٹ کے ذریعے گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 46 ٹن گندم سے لوڈ ٹریلر ڈرائیور سمیت فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

07/05/2026

ترقی پانے والے افسر عمران خان کے اعزاز میں ریجنل آفس راولپنڈی میں پروقار رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد، آر پی او بابر سرفراز الپا اور ایس پی فیصل سلیم نے نئے رینک لگا کر مبارکباد پیش کی۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

Photos from PHP Rawalpindi Region's post 07/05/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب، عبدالکریم اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول، لاہور، فیصل علی راجہ کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن، بابر سرفراز الپا کی زیرِ صدارت ریجنل آفس راولپنڈی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسر کے اعزاز میں ایک پروقار رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ترقی پانے والے افسر کی فیملی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تاکہ وہ اس خوشی کے موقع میں شریک ہو سکیں۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن فیصل سلیم کے ہمراہ ترقی پانے والے افسر عمران خان کو سب انسپکٹر کے عہدے کے رینک لگائے۔اس موقع پر ترقی پانے والے افسر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ فرائض کی نوعیت مزید اہم ہو جاتی ہے، لہٰذا شہریوں کی خدمت، محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ اور بہترین طرزِ عمل کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے افسر پہلے سے زیادہ محنت، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

06/05/2026

PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

05/05/2026

ایس پی غازی فیصل سلیم PSP، ریجنل آفیسر راولپنڈی نے ضلع چکوال کی PHP پوسٹس بھون اور پڑھال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈیوٹی معیار، پٹرولنگ نظام اور ڈسپلن کا جائزہ لیا گیا جبکہ افسران و اہلکاروں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

05/05/2026
04/05/2026

PHP Rawalpindi Region

04/05/2026

گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام

پی ایچ پی پوسٹ ڈھوک پٹھان، چکوال کی بروقت کارروائی کے دوران جعلی نمبر پلیٹ اور فیک پرمٹ کے ذریعے گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 45 ٹن گندم بمعہ گاڑی و ڈرائیور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

04/05/2026

مسٹر وحید احمد CEOاقراء ڈرائیونگ سکول کے زیرِ اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی غازی فیصل سلیم، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ کو محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
PHP Rawalpindi Region Punjab Highway Patrol - PHP Headquarters

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Police Lines No. 1
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00