06/11/2023
AJKMC Central Secretariat
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJKMC Central Secretariat, Political organisation, Rawalpindi.
06/11/2023
یوم شہدا جموں کے موقع پر اسلام آباد میں عظیم الشان ریلی
شہدا جموں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا
کشمیر بنے گا پاکستان
ہم ہیں پاکستان
تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ
وزیر اعظم آذاد کشمیر ہاوس مظفر آباد میں رات کے دو بجے نامعلوم شخص کے وزیر اعظم کے کمرے تک پہنچنے کے خلاف جمعہ کے روز سول سو سائٹی،سیاسی کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاجی مظاہرے آذاد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان،
تفصیلات کے مطابق کس کی مدد سے نامعلوم شخص آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے کمرے تک پہنچا،
آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں وزیر اعظم ہاوس کی اسکیورٹی ناکام ہونا اور نامعلوم شخص کا وزیر اعظم کے کمرے تک پہنچ جانا باعث تشویش ہے۔
یہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے.
جمعے کو رات کے دو بجے ایک نامعلوم شخص وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے کمرے میں اس وقت پہنچ گیا جب وہ کمرے میں موجود تھے۔ اس نامعلوم شخص نے وزیر اعظم کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور فرار ہوگیا.
اس شخص کے کیا عزائم تھے اس بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا ہے.
یہ شخص وزیر اعظم ہاوس میں کیسے داخل ہوا؟
وزیر اعظم ہاوس میں داخل ہونے کے لیے دو بڑے گیٹ اور ان کے ساتھ دو واک ٹھرو گیٹس ییں.۔
یہ بڑے گیٹ اکثر بند رہتے ہیں اور وزیر اعظم اور وزیر اعظم کے سٹاف کی گاڑیوں کے اندر باہر آنے کے لیے کھلتے ہیں جبکہ واک تھرو گیٹ سے وہی لوگ اندر جاسکتے ہیں جن کو وزیر اعظم کے سٹاف میں سے کوئی اندر لانے آئے۔
ان دونوں گیٹس پر 24 گھنٹے پولیس موجود رہتی ہے۔
وزیر اعظم ہاوس کی طرف جانے والی سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں ہیں اور وہاں بھی24 گھنٹے پولیس موجود ہوتی۔
وزیر اعظم ہاوس کے ساتھ ہی انسپکٹر جنرل پولیس کی رہائش ہے اور اس کے سامنے اعلی افسران کی سرکاری رہائشیں بھی ہیں۔
اس قدر سخت اسکیورٹی کی موجودگی میں کوئی نا معلوم شخص کیسے وزیر اعظم ہاوس میں داخل ہوا اور داخل ہونے کے بعد وہ کیسے وزیر اعظم کے کمرے تک پہنچا اور پھر فرار یوگیا۔
یہاں کئی سوالات ذہین میں پیدا ہوتے ہیں.ایک یہ کہ اس نامعلوم شخص کو وزیر اعظم ہاوس میں کس نے داخل کرایا؟
دوسرا یہ کہ وزیر اعظم کے کمرے کی نشاندھی کس نے کی؟
تیسرا یہ کہ اس کو فرار ہونے میں کس نے مدد کی؟
کوئی بھی شخص اس وقت تک وزیر اعظم ہاوس میں داخل ہی نہیں ہو سکتا ہے جب تک وزیر اعظم کے سٹاف کا کوئی شخص اس میں ملوث نہ ہو.
۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعظم. نے پرنپسل سیکریٹری, احسان خالد کیانی , ڈی آئی جی چوہدری لیاقت اور ڈی آئی جی یاسیںن قریشی کو معطل کیا۔
یہ سنگین معاملہ ہے. کچھ افسروں کو معطل کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اس کی ہر پہلو سے تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ اس اسکیورٹی کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے اور اس نا معلوم شخص کے عزائم کیا تھے.
یہ واقع گزشتہ جمعہ کی رات پیش آیا جبکہ تا حال اس واقعے کا سراغ نہیں لگا جا سکا جس پر آذاد کشمیر بھر کی عوام میں شدید اشتعال پایا جا تا ہے اس واقع کے خلاف جمعے کے روز آذاد کشمیر بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریاست میں وزارت اعلی کے منصب پر فائز شخصیت کے زاتی کمرہ تک جانے کی جسارت اس عظیم منصب کی توہین اور ریاستی وزیر اعظم کی تشخص کی بد ترین بے توقیری ہے جس کے خلاف جمعہ کو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Rawalpindi
76000
